ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

آیت اللہ آصفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا عالم مجاہد اور محقق آیت اللہ آصفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد اور محقق آیت اللہ مہدی آصفی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

عالم مجاہد اور محقق مرحوم آیت اللہ آقائ حاج شیخ مہدی آصفی رحمۃ اللہ علیہ  کے انتقال کی دردناک اور غم انگیز خبر سے مطلع ہوا ، وہ ایک نواندیش فقیہ ، ایک ماہر متکلم اور توانا اور مؤثر مصنف تھے اور فقہ و کلام و عقائد کے میدان میں درجنوں مفید و مؤثر کتابیں ان کی بابرکت زندگی کا نتیجہ ہیں۔ مرحوم کاماضی  بھی عراق میں سیاسی و سماجی شعبہ میں جد وجہد کے سلسلے میں درخشاں اور تباناک تھا۔ مرحوم کی جامع الاطراف شخصیت کی خصوصیات میں علاقائي مسائل پر گہری اور سنجیدہ نظر شامل ہے۔ زہد و دنیاری لذات پر عدم توجہ اور طلبا کی فقیرانہ زندگی پر قناعت اس بزرگ عالم دین کی ممتاز خصوصیات ہیں۔

نجف اشرف میں کئی برس تک حقیر کی نمائندگی کی زحمت برداشت کی جو مرحوم کاحقیر کے دوش پر بہت بڑا حق ہے اللہ تعالی مرحوم کو تمام دینی ، سماجی اور علمی خدمات پر جزائے خیر عطا فرمائے ۔ مرحوم کے پسماندگان، دوستوں ،شاگردوں اور ارادتمندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتاہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتا ہوں۔

سید علی ‍خامنہ ای

14/خرداد/ 1394

700 /