س: کيا ريڈيو اور ٹيليويژن کے ذريعہ طنز و مزاح کے پروگرام سننے اور ديکھنے ميں کوئى حرج ہے؟
ج: طنزئيہ اور مزاحيہ پروگرام سننے اور ديکھنے ميں کوئى حرج نہيں ہے ليکن اسکى شرط يہ ہے کہ اس ميں کسى مؤمن کى توہين نہ ہو۔ جہاں تک موسيقى کا تعلق ہے تو وہ اگر لہوى و طرب آور اور مجالس لہو و لعب و گناہ کے مشابہ نہ ہو تو اسکا سننا جائز ہے۔
