س: آپ نے فرمايا ہے جس چيز پر تيمم کيا جائے اس کا پاک ہونا ضرورى ہے کيا اعضاءتيمم (پيشانى اور ہاتھوں کى پشت) کا پاک ہونا بھى ضرورى ہے؟
ج: احتياط يہ ہے کہ ممکنہ صورت ميں پيشانى اور ہاتھوں کى پشت پاک ہو اور اگر انہيں پاک کرنا ممکن نہ ہو تو اسکے بغير ہى تيمم کرلے اگر چہ بعيد نہيں ہے کہ ہر صورت ميں طہارت شرط نہ ہو۔
