س: کيا صحيح ہے کہ شريک اپنا حصہ فروخت کرنے سے پہلے دوسرے شريک کے حق شفعہ کو ساقط کر دے؟ جبکہ اسقاط حق شفعہ ان امور ميں سے ہے جو ابھى ثابت ہى نہيں ہوئے جسے اسقاط مالم يجب کہتے ہيں۔.
ج: شريک کا تيسرے شخص کو اپناحصہ فروخت کرنے سے پہلے حقِ شفعہ کو اسقاط کرنا صحيح نہيں ہے۔ ہاں اگر شريک عقد لازم کے دوران حق شفعہ اسقاط کرنے پر پابند ہو جائے تو شريک کے اپنا حصہ کسى تيسرے شحص کو فروخت کرنے کى صورت ميں حق شفعہ ساقط ہو جاتا ہے۔
