س: کيا اذان کے شروع ہوتے ہى نماز کا وقت شروع ہو جاتا ہے يا اذان کے ختم ہونے کا انتظار کرنا واجب ہے اور اس کے بعد نماز کو شروع کرنا چاہيے؟ اور اسى طرح کيا اذان کے شروع ہوتے ہى روزہ دار کيلئے افطار کرنا جائز ہے يا يہ کہ اس پر اذان کے ختم ہونے تک انتظار کرنا واجب ہے؟
ج: اگر اس بات کا يقين ہو کہ وقت داخل ہو جانے کے بعد اذان شروع ہوئى ہے تو آخر اذان تک انتظار کرنا واجب نہيں ہے۔
