س: بينک سے سروکار رکھنے والے لوگ بينک کے عملے کو رواج کے مطابق عيد کے تحفہ کے عنوان سے مال ديتے ہيں۔ اور انہيں يہ بھى معلوم ہے کہ اگر مذکورہ تحفہ نہ ديا جائے تو عملہ اسکے کام کو مطلوبہ طريقے سے انجام نہيں دے گا، ايسى صورت ميں کيا حکم ہے؟
ج: اگر مذکورہ تحفہ بينک کى خدمات حاصل کرنے والے افراد کے درميان عملے کى جانب سے تفريق کا سبب بنتا ہے اوراس کا نتيجہ فساد اور دوسروںکے حقوق کے ضايع ہونے کا سبب ہے تو عملہ کو ہديہ دينا جائز نہيں ہے اور عملہ کے لئے بھى ہديہ لينا جائز نہيں ہے۔
