س: اگر ہم صبح کى قضا نماز پڑھنا چاہيں تو کيا اسے بلند آواز سے پڑھيں گے يا آہستہ؟
ج: صبح، مغرب اور عشاءکى نمازوںميں چاہے وہ ادا ہوں يا قضا، حمد و سورہ کو ہر صورت ميں بلند آواز سے پڑھنا واجب ہے چاہے ان کى قضا دن ميں ہى پڑھى جائے اور اگر جان بوجھ کر بلند آواز سے نہ پڑھى جائيں تو نماز باطل ہے۔
