س: آيا ايسى محافل ميں شرکت کرنا جائز ہے جہاں فحش گانے کے کيسٹ سننا پڑيں؟ اور ايسى صورت کا کيا حکم ہے جس ميں شک ہو کہ مذکورہ آواز غناءہے يا نہيں جبکہ يہ بھى معلوم ہے کہ ہم انہيں مذکورہ کيسٹ بجانے سے نہيں روک سکتے؟
ج: غناءاور ایسی لہوی موسيقى جو لہو اور گناہ کی محفلوں سے متناسب ہوں، والی محفلوں میں جانا جو انکو سننے یا انکی تائید کا موجب بن جائے تو جائز نہيں ہے اگر موضوع کے بارے ميں شک ہو تو اس صورت ميں اس محفل میں حاضر ہونا اور اسے سننے ميں بذات خود کوئى حرج نہيں ہے۔
