س : مرد کا مرد کے ہمراہ اور عورت کا عورت کے ہمراہ يا مرد کا خواتين کے درميان يا عورت کا مردوں کے درميان علاقائى رقص کرنے کا کيا حکم ہے؟
ج: مرد کا رقص کرنا احتیاط واجب کی بنا پر حرام هےاور عورت کا عورتوں کےلئےرقص کرنا اگر لهو و لعب کا عنوان صدق آتا هو مثلا عورتوں کی محفل رقص کی محفل میں تبدیل هو جائے، تو اشکال هےاور احتیاط واجب کی بنا پر ترک کرنا چاهئے اس کے علاوه بھی اگر رقص شہوت کو ابھارنے کا باعث بنے يا اس پر کوئی مفسدہ مترتب ہوجائے یا فعل حرام کے ساتھ ہو (جیسے موسیقی اور حرام گانا) يا کوئی نامحرم مرد وهاں موجود هو تو حرام ہے.
