ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب کا یورپ کی اسلامی اسٹوڈنٹس تنظیموں کی یونین کی ۵۱ ویں نشست کے نام اپنے پیغام

اپنے عمل کے ذریعے مسافران راہ خدا کی تعداد میں اضافے کا سبب بنیں

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے یورپ کی اسلامی اسٹوڈنٹس تنظیموں کی یونین کی ۵۱ ویں نشست کے نام اپنے پیغام میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ " جوانی اور طالبعلمی" ایک طاقتور مدافع کے طور پر انسان کو اسکے اعلیٰ اہداف تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے، تاکید کے ساتھ فرمایا کہ آپ عزیزوں سے اس بات کی امید کی جاتی ہے کہ اپنے آس پاس کے ماحول پر موثر واقع ہوں اور اپنے گفتار و کردار کے ذریعے مسافران راہ خدا کی تعداد میں اضافے کا سبب بنیں۔


رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:


بسم اللہ الرحمنٰ الرحیم


عزیز جوان طالبعلموں
جوانی اور طالب علمی کا زمانہ دونوں چیزیں ایک طاقتور مدافع کے طور پر انسان کو اسکے اعلیٰ اہداف تک پہنچنے میں مدد کرسکتی ہیں۔ آپ ان دو چیزوں کے علاوہ اسلامی انجمنوں کے موثر منظومہ میں شامل ہونے جیسی خصوصیت کے بھی حامل ہیں۔ آپ پر حجت تمام ہوچکی ہے۔ آپ عزیزان محترم سے علمی، دینی اور اخلاقی خود سازی سے بھی بڑھ کر توقعات وابستہ ہیں، آپ سے اس بات کی امید کی جاتی ہے کہ آپ ارد گرد کے ماحول پر موثر واقع ہوں اور اپنے گفتار و کردار کے ذریعے مسافران راہ خدا کی تعداد میں اضافے کا سبب بنیں۔
کفر اور استکباری محاذ کی نا منظم جنگ کے مقابلے میں حقیقی اسلام کے پرچم کی سربلندی ہم سب کہ ذمہ داری ہے۔ ہم میں سے ہر شخص کو چاہئے کہ ہم اسلام کی صحیح معرفت اور الہی صراط مستقم کا با برکت چشمہ بن جائیں۔ امید ہے کہ آپ کے پاک قلوب، زندہ، پر امید، اور روشن رہیں۔
                                                                                                                                    سید علی خامنہ ای

                                                                                                                                     20 جنوری 2017

 

700 /