ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

واجب نماز میں نیت بدلنے کے موارد

س: آپ کى نظر ميں واجب نماز ميں کن موقعوں پر عدول کيا جا سکتا ہے؟
ج: مندرجہ ذيل موارد ميں عدول کرنا واجب ہے۔
١۔ عصر کى نماز سے ظہر کى طرف، اگر نماز کے درميان متوجہ ہو کہ اس نے ظہر کى نماز نہيں پڑھى ہے۔
٢ ۔ عشاءکى نماز سے مغرب کى نماز کى طرف، بشرطيکہ اس نے محل عدول سے تجاوز نہ کيا ہو اور اسى اثناءميں متوجہ ہو گيا ہو کہ مغرب کى نماز نہيں پڑھى ہے۔
٣۔ اگر ترتيب کے ساتھ پڑھى جانے والى دو قضا نمازوں ميں بھول کر بعد والى نماز کو پہلے شروع کر ديا ہو۔
 
700 /