ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

مکان بنانے کیلیے مورد نیاز زمین کا خمس

س: اگر کسى شخص کے پاس اس کى حيثيت کے مناسب دوسرى زمين ہو اور يہ اس کى ضرورت کے مطابق ہو کيونکہ وہ صاحبِ عيال ہے ليکن خمس کے سال کے آخر تک اس پر مکان نہ بنوا سکے يا ايک سال ميں عمارت کى تعمير مکمل نہ کرسکے تو کيا اس پر خمس واجب ہے؟
ج: وہ زمين، جس کى مکان بنانے کےلئے انسان کو ضرورت ہے، اس پر خمس کے واجب نہ ہونے کے لحاظ سے فرق نہيں ہے کہ زمين کا ايک ٹکڑا ہو يا زيادہ يا ايک مکان ہو يا ايک سے زيادہ، بلکہ معيار عرف ميں اس کى حيثيت کے مطابق ضرورت کا صادق آنا اوراسکى تدريجى تعميرکيلئے شخص کى مالى حيثيت ہے۔
 
700 /