ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایئرڈیفینس ہیڈکوارٹر کے کمانڈروں سے رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات:

ایئرڈیفینس ہیڈکوارٹر، فوجی دفاعی نظام کے صف اول پر کھڑا ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کے دن، دو ستمبر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے  فضائی دفاع کے مرکز کے کمانڈروں اور اعلی عہدے داروں سے ملاقات کی۔ آپ نے ایرڈیفینس ہیڈکوارٹر کو فوج کا انتہائی حساس شعبہ اور دشمنوں کے مقابلے میں صف اول پر قرار دیتے ہوئے فضائی دفاع کے مرکز کی مکمل تیاری اور اس شعبے اور اس کے کارکنوں کی صلاحیتوں میں اضافے پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات فضائی دفاع کے قومی دن کی مناسبت سے انجام پائی۔ رہبر انقلاب نے اس موقع پر تاکید کے ساتھ فرمایا کہ سیاسی محاسبات کے لحاظ سے جنگ کا کوئی بھی امکان نہیں ہے تاہم، ہماری مسلح افواج کو چاہئے کہ ہوشیاری اور عملی اور ہنرمندانہ انتظام کا مظاہرہ کرتے ہوئے، اپنی افرادی قوت اور فوجی صلاحیتوں میں روز بروز اضافہ کریں اور یہ جان لیں کہ مسلح افواج کی تقویت کی جانب ہر ایک قدم، اللہ تعالی کے قریب ایک عبادت اور حسنہ سمجھا جائیگا۔

اس موقع پر خاتم الانبیا ایرڈیفینس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر ان چیف جنرل علی رضا صباحی فرد نے اس مرکز کی سرگرمیوں اور منصوبوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔

 

700 /