ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

متحرک جگہ کو مسجد کے عنوان سے وقف کرنا

سوال: اگر کسی متحرک جگہ کو مسجد کے عنوان سے وقف کیا جائے تو ذیل کی دو صورتوں میں اس کا کیا حکم ہے؟
الف) متحرک کمرے (Moving compartment) یا( Conex) یا دھاتی ڈھانچے سے بنائی جانے والی عمارتیں
 (metal building structure) کہ جن کی جگہ چند مہینوں میں ایک بار تبدیل کی جاتی ہے، وغیرہ وقف کیے جائیں۔
ب) وہ جگہ جو غالباً حرکت میں رہتی ہے، جیسے کہ ریل گاڑی کے ڈبے کا ایک کمرہ یا ہوائی جہاز کو کوئی کیبن وقف کیا جائے۔
جواب: دونوں صورتوں میں احتیاط واجب کی بنا پر وقف ثابت ہے۔
700 /