ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبرمعظم کا کرمان میں جاں بحق ہوئے افراد کے لئےتعزیتی پیغام

کرمان اور تہران میں سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈرمیجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ اور مسافر طیارے کے حادثے میں بعض افراد کے جاں بحق ہونے  پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام صادرکیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

دودنوں میں کرمان اور تہران میں دو غم انگیز اور تلخ  واقعات رونما ہوئے جن میں سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈرمیجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں بعض افراد جاں بحق ہوئے اوراسی طرح  مسافر طیارے کے حادثے میں بعض ایرانی اور غیر ایرانی  شہری جاں بحق ہوگئے ۔

میں ان افسوس ناک اور دردناک واقعات پر غمزدہ اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں تعزیتی اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

18 /دیماہ/ 1398 شمسی

700 /