ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

عمدی باطل کئے گئے روزوں کے کفارے کی ادائیگی میں عدم استطاعت

سوال: ایسا شخص کہ جس نے کئی سالوں کے روزے نہیں رکھے اور اب توبہ کرچکا ہے لیکن عمدی طور پر باطل کئے گئے روزوں کے کفارے کے سلسلے میں نہ روزہ رکھنے کی جمسانی طاقت رکھتا ہے اور نہ ہی کفارے کی رقم ادا کرنے کی مالی استطاعت، ایسے شخص کا فریضہ کیا ہے؟
جواب: جتنی بھی تعداد میں فقیروں کو کفارہ دے سکتا ہے، اتنا ادا کرے اور احتیاط یہ ہے کہ استغفار کرے اور اگر بالکل بھی ادائیگی کی استطاعت نہیں رکھتا تو استغفار کرنا کافی ہے یعنی دل کی گہرائیوں سے کہے: استغفر اللہ ( اللہ تعالی سے بخشش طلب کرتا ہوں)۔
700 /