ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی کورونا وائرس کی بیماری کے متعلق عوام کو اہم سفارشات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ ماحولیات اور شجر کاری کے دن کی مناسبت سے دو پودے زمین میں کاشت کئے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس کے بعد اپنے خطاب میں درخت لگانے کے عمل کو بابرکت عمل قراردیا اور ملک میں کورونا وائرس کی بیماری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:  جیسا کہ میں پہلے بھی ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے کے اہلکاروں کی خدمات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرچکا ہوں، میں ایک بار پھر اللہ تعالی کی راہ میں جہاد اور تلاش و کوشش کرنے والے ان زحمتکش اہلکاروں کا دل کی گہرائی سے شکریہ اداکرتا ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بیماروں کے علاج کے سلسلے میں طبی عملے کی خدمات ، فداکاری، ایثار اور سبق آموز نمونوں کو طبی عملے کے انسانی ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہونے کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کے اہلخانہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو صبر و تحمل  کے ساتھ اپنے عزیزوں کی دن رات کوششوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بیماروں کی صحت و سلامتی اور شفا  کے لئے دعا اور اس بیماری کے نتیجے میں وفات پانے والے افراد کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت اور ان کے پسماندگار کے لئے صبر اور سکون طلب کیا اور اس سلسلے میں چند اہم نکات کی طرف عوام کی توجہ مبذول فرمائی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بیماری کی روک تھام اورمتعلقہ  حکام کے دستوارات اور سفارشات پرخاص توجہ دینے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حکام کے دستورات اور سفارشات کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے ، کیونہ اللہ تعالی نے ہمیں اپنی سلامتی اور دوسروں کی سلامتی کے سلسلے میں پابند بنایا ہے ہمیں اپنی اور دوسروں کی سلامتی کے بارے میں ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے لہذا جو عمل اس بیماری کی روک تھام میں مددگار اور معاون ثابت ہوگا وہ عمل نیک عمل ہے اور جو عمل اس بیماری کے پھیلنے کا باعث ہوگا، وہ گناہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سبھی کو اللہ تعالی کی ذات پرتوجہ،  توکل اور اعتماد کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: البتہ یہ بیماری اتنی بڑی بیماری نہیں ہے اس سے بھی بڑی بیماریاں گزری ہیں  لیکن میں پرہیزگار افراد اور مؤمن جوانوں کے دلوں کی گہرائی سے نکلنے والی دعاؤں سے بہت بڑی بلاؤں کے دور ہونے کی امید رکھتا ہوں، کیونکہ اللہ تعالی کی بارکاء میں توسل اور پیغمبر اکرم اور آئمہ معصومین (ع) کی شفاعت سے بہت سی مشکلات بر طرف ہوسکتی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: صحیفہ سجادیہ کی ساتویں دعا بہت ہی اچھی دعا اور بہترین مضمون پر مشتمل ہے اس دعا کے الفاظ اور ان کے معانی پر توجہ رکھ کر اللہ تعالی کی بارگاہ میں راز و نیاز کیا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی طرح ملک کے تمام اداروں کو وزارت صحت کے ساتھ تعاون اور اس کی ضروریات کو پورا کرنے کا پابند بناتے ہوئے فرمایا: وزارت صحت اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فرنٹ لائن پر ہے ۔ مسلح افواج اور دفتر رہبری سے منسلک ادارے بھی  وزارت صحت کے ساتھ تعاون کرنے کے پابند ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بیماری میں بہت سے ممالک کے مبتلا ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمارے حکام نے اس بیماری کے آغاز سے ہی صداقت ، سچائی اور شفاف طریقہ سے اطلاعات فراہم کیں اور عوام کو اس خطرے سے بر وقت آگاہ کیا، لیکن بعض دیگرممالک نے اس بیماری کو چھپانے کی کوشش کی جبکہ وہاں یہ بیماری شدید اور ہمہ گیرہے البتہ ہم ان بیماروں کے لئے بھی اللہ تعالی کی بارگاہ سے شفا اور عافیت طلب کرتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے موجودہ بیماری کو عارضی اور معمولی  م‎سئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: البتہ میں اس مسئلہ کو بہت ہی چھوٹا مسئلہ نہیں سمجھتا ہوں ، لیکن ہمیں اس کو بہت بڑا م‎سئلہ بھی نہیں بنانا چاہیے، یہ مسئلہ ملک میں کچھ مدت تک جاری رہےگا اور پھر اس کا خاتمہ ہوجائےگا ، لیکن اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں جو تجربات حاصل ہوئے ہیں وہ ایک عام مشق کے برابر ہیں جو باقی رہیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک بعض شہریوں کیطرف سے امدادی کاموں میں حصہ لینے ، امداد فراہم  کرنے اور طبی وسائل کی تقسیم کو پسندیدہ اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: یہ کام بہت ہی پسندیدہ  اور اچھا کام ہیں اور اس کے نتائج کے تحفظ  سے بلا کو نعمت اور خطرے کو فرصت میں بدلنے کا موقع ملےگا۔

اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم کی کامل سلامتی اور عافیت کا دن قریب ہونے کی امید ہے ۔

700 /