ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

اولاد کی دینی تربیت

سوال: کیا اولاد کو دینی تربیت دینا، اسلامی احکام اور اخلاقی آداب سکھانا شرعی طور پر واجب ہے؟
جواب: بچے کے تربیتی امور کی دیکھ بھال اور اسے عقیدتی اور اخلاقی برائیوں سے محفوظ رکھنا اور اسی طرح ایسے کاموں سے محفوظ رکھنا جن میں اس کے لئے یا دوسروں کے لئے مفسدہ ﴿برائی﴾ یا قابل توجہ ضرر پایا جاتا ہو، شرعی طور پر بچے کے ولی کی ذمہ داری ہے اور اگر بچے کی شرعی سرپرستی ﴿حضانت﴾ ماں نے اپنی ذمہ لی ہو تو اس سلسلے میں اس پر بھی یہ شرعی ذمہ داری عائد ہوگی۔ جب باپ یا ماں بچے کی تربیت کے حوالے سے اپنی شرعی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کوتاہی کریں تو اس صورت میں وہ ٰگناہگار ہیں۔
700 /