ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رضاکار فورس میں مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے نائب سربراہ کا تقرر۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے میجر جنرل محمد باقر ذوالقدر کو رضاکار فورس میں مسلح افواج کی مشترکہ کمان کا نائب سربراہ منصوب کیا ہے۔
رہبر معظم کےحکم کا متن حسب ذيل ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پاسدار میجرجنرل محمد باقر ذوالقدر
رضاکار فورس (بسیج) کی داغ بیل اورتشکیل حضرت امام (رضوان اللہ تعالی علیہ ) کے مبارک حکم سے ہوئی ۔یہ ایک ایسا شجرہ طیبہ ہے ۔جس کے فروغ اور توسیع میں ایران کی مؤمن و متعہد قوم کی ہر فرد کا حضور وجوش و جذبہ شامل اور زندگی کے تمام شعبوں میں اس کی فعالیت و کارکردگی جلوہ گر رہے ۔اس اہم امرکو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور اس کو کمی اور کیفی لحاظ سے قوت بہم پہنچانے کے لئے مسلح افواج کی مشترکہ کمان میں ایک معاونت تشکیل دی گئی ہے ۔اور مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ کی پیشنہاداور ماضی میں آ پ کے تجربیات ، کاکردگی ، تعہد اوردرخشاں کارناموں کی روشنی میں جناب عالی کو رضا کار فورس میں مسلح افواج کی مشترکہ کمان کا نائب سربراہ منصوب کرتا ہوں ۔ امید ہے کہ اس سلسلے میں تینوں قوا کے اعلی حکام، متعلقہ تمام شعبوں کے ذمہ دار اور عوام کے مختلف گروہ اپنا قیمتی تعاون پیش کریں گے ۔
خدا وند متعال سے سب کے لئے توفیق طلب کرتا ہوں ۔
سید علی خامنہ ای
20/ آذر/ 1386
مطابق
11/12/2007
700 /