ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

شیراز میں ایجادات اور اختراعات کی نمائشگاہ کا مشاہدہ:

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ فارس میں خلاقیت ، ایجادات اور اختراعات کی نمائشگاہ کا قریب سےمشاہدہ کیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج 3 گھنٹوں تک صوبہ فارس میں خلاقیت ، ایجادات اور اختراعات کی نمائشگاہ کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا۔

اس نمائشگاہ میں شیراز یونیورسٹی ، شیراز سائنس اورمیڈيکل یونیورسٹی ، صنعت و معدن ، زراعت، بجلی، روڈ وٹرانسپورٹ، دفاعی وسائل، علم وٹیکنالوجی اور صوبہ فارس کے ماہرین ، مخترعین کی آخری سائنسی و علمی اختراعات و ایجادات کو پیش کیا گيا تھا۔

اس نمائشگاہ کے مختلف شعبوں میں شیراز یونیورسٹی کے نانو شعبہ میں نانو الیکٹرانیک ، نانوبایو، نانوکیمیکل، نانوفیزیکس ، نانو مواداور نانومحاسبات کے شعبوں میں آخری محصولات کو پیش کیا گیا تھا اس نمائشگاہ میں ایٹمی انرجی ادارے کے تعاون سے شیراز یونیورسٹی کے تابش ریسرچ سینٹر کی تحقیقات کو بھی پیش کیا گیاتھا۔

بایو ٹیکنالوجی کالج،کیمیکل تحقیقاتی سینٹر، تیل اور گيس، فضائی تحقیقاتی سینٹر، میٹرولوجیکل اور اوسینک ریسرچ سینٹراور شیراز یونیورسٹی کے آئیڈل تعاون سینٹر کے کے شعبوں نےہیڈرولاسٹک ماڈل ، ڈيم کے دریچوں ، ملک میں برسات اور خوشکسالی کی پیشنگوئی کے ماڈل، فل اٹومیٹک فیولنگ سسٹم کے شعبوں میں اپنی علمی خلاقیت اور توانائیوں کو اس نمائشگاہ میں پیش کیا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ان وسائل کا قریب سے مشاہدہ کیا ۔

شیراز کی میڈيکل یونیورسٹی کے شعبےمیں صوبہ فارس کے میڈيکل سائنسی کےماہرین کی طرف سے جگر ، گردوں ، ہڈیوں کے غدد، لوز المعدہ اور آنکھ کے آپریشن کے سلسلے میں علمی پیشرفت کو پیش کیا گیا تھا۔

رحم انفیکشن کی تشخیص کاسسٹم، ہسپتالوں کے خراب میٹیریل کو کنٹرول کرنے کے لئے پہلا سافٹ ویئر سسٹم ،صوبہ فارس میں غذائی اشیاء کی سلامتی کے پہلے نمونہ کی تشخیص کا سسٹم، ایٹمی ری ایکٹروں میں حفاظت کے لئے خصوصی قابلیت کے حامل بٹن کی تعمیر اور ریڈیوٹراپی کے شعبوں اور صوبہ فارس میں بعض عام بیماریوں کے علاج کا عظیم سسٹم اس شعبے کی جدید تخلیقات اور ایجادات میں شامل ہیں۔

رہبر معظم نے صنعت اور معدن کے شعبے میں صوبہ فارس کے انجینئروں کی ایجادات اور اختراعات پٹروکیمیکل ، ٹیلی کمنیکیشن اور پانی منتقل کرنے کی بڑی پائپوں کا مشاہدہ کیا۔

سمارٹ موٹر سسٹم کی پیداوار، موبائل سسٹم، الیکٹرو مقناطیسی سسٹم کی ساخت، پیشرفتہ پلاسٹکی کمپوزیٹ سسٹم کی پیداوار، پانی منتقل کرنے کے لئے جی آر پی پائپوں کی نمائش، سمینٹ فیکٹریوں کی آلودگی کو کم کرنے کے لئے فیلٹر سسٹم کی پیداوار ، تیل صنعت کنٹرول سسٹم ، پیٹروکیمیکل اور تیل ریفائنری کی جدید ایجادات کوصنعت و معدن شبہ میں پیش کیا گیا تھا۔

بایولوجیکل کے ذریعہ گياہی آفات کامقابلہ، قابل حمل ڈیجیٹل فیزیو ٹراپی سسٹم، ہڈیوں کی بیماری کے آپریشن و ترمیم سسٹم کی ایجاد، مختلف قسم کے ٹرانس کی پیداوار، میوے اکٹھا کرنے کا اٹومیٹک سسٹم ، مچھلیوں کی پرورش میں آکسیجن سے استفادہ،زرعی اراضی کا لیزر سے مسطح کرنے کا سسٹم اس نمائشگاہ کی جدید اختراعات میں شامل تھے۔

رہبر معظم نے اس نمائشگاہ میں وزارت دفاع کی جدید دفاعی محصولات کا بھی مشاہدہ کیا اس شعبے میں فوجی الیکٹرانیک وسائل راڈار کی تقویت کے عمدہ فرکانس ، فضائی اور بحری الیکٹرانیک وسائل کے علاوہ دیگر مختلف قسم کے جدید دفاعی وسائل نمائشگاہ کے اس شعبہ میں پیش کئے گئے تھے ۔

اس نمائشگاہ کے معائنےکے موقع پر صوبہ فارس میں نمائندہ ولی فقیہ اور شیراز کے امام جمعہ آیت اللہ حائری شیرازی، فارس کے گورنر رضا زادہ اور وزیر دفاع مصطفی نجار بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ تھے۔

700 /