ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علیحدہ علیحدہ احکام میں سپاہ پاسداران کی مشترکہ اور راہنما کونسل کے سربراہوں کو منصوب کیا۔

مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے علیحدہ علیحدہ احکامات میں کمانڈر پاسدار ڈاکٹر علی اکبر احمدیان کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مرکزی راہنما کونسل کا سربراہ اور بریگيڈر کمانڈر پاسدار سید محسن زادہ حجازی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مشترکہ کونسل کا سربراہ مقرر کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری شدہ احکام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمان الرحیم

میجر جنرل پاسدار ڈاکٹر علی اکبر احمدیان

کمانڈر محمد علی جعفری کے سپاہ پاسداران کے سربراہ کے عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے اور آپ کی لیاقت اور تجربہ کو سامنے رکھتے ہوئے ، آپ کو راہنما کونسل کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔ اپنےمقررہ فرائض و وظائف پر سختی سے عمل کریں اور سپاہ پاسداران کے سربراہ سے نزدیکی رابطہ بنائے رکھیں اور کام کی پیشرفت کی رپورٹ وقتا فوقتا پیش کرتے رہیں۔

میجر جرنل جعفری کی اس مرکز میں مخلصانہ خدمات پر قدردانی اور شکریہ ادا کرتا ہوں ۔خداوند متعال سے آپ تمام حضرات کی توفیقات کا طالب ہوں۔

سید علی خامنہ ای

بسم اللہ الرحمان الرحیم

جنرل پاسدار سید محمد حسین زادہ حجازی

سپاہ پاسداران کے سربراہ کی تجویز ، نیز جناب عالی کے تجربہ اور گرانقدرخدمات کے پیش نظر ، آپ کو سپاہ پاسداران کی مشترکہ کونسل کے سربراہ کے عہدہ پر منصوب کرتا ہوں۔

امید ہے کہ سپاہ پاسداران کی مشترکہ کونسل ، اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے ، سپاہ کے سربراہ کی ممد و معاون ثابت ہوگی اور سپاہ پاسداران کی دفاعی صلاحیتوں میں روز افزوں اضافہ کا باعث بنے گی کمانڈر احمدیاں کی مخلصانہ خدمات کا قدرداں اور مشکور ہوں۔

خداوند متعال سے آپ سبھی حضرات کی توفیقات کا خواہاں ہوں۔

سید علی خامنہ ای

700 /