ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی طرف سے کاشان میں امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ کا تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام و ذخر الاعلام آقای حاج شیخ عبد النبی نمازی کو کاشان کے دینی امور میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کیا ہے۔

حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب مستطاب حجۃ الاسلام و ذخر الاعلام آقای حاج شیخ عبد النبی نمازی دامت برکاتہ

کاشان کے فقید امام جمعہ مرحوم آیت اللہ یثربی کی تجلیل و تکریم اور خداوند متعال سے ان کے لئے مغفرت و رحمت طلب کرتے ہوئے آپ کی اسلامی نظام میں گذشتہ سنگين خدمات اور ذمہ داریوں اور آپ کے زیور علم و عمل سے آراستہ وپیراستہ ہونے کے پیش نظر جنابعالی کو کاشان کے دینی امور میں اپنا نمائندہ اور کاشان کا امام جمعہ مقرر کرتا ہوں ۔

کاشان کی ممتاز اور نامور شخصیات اسلامی و ایرانی علم و ثقافت کے افق پر ہمیشہ چمکتی رہی ہیں ۔ کاشان کے مؤمن ، نجیب اور آگاہ عوام ہمیشہ بیدار رہے ہیں بالخصوص انھوں نے انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے مختلف میدانوں میں اپنی وفاداری اور عہد کی یادگار مثالیں قائم کی ہیں ۔ لہذا آپ جیسی فاضل شخصیت جس نے حوزہ علمیہ قم میں گرانقدرعلمی خدمات انجام دی ہیں ضرورت ہے کہ آپ اس شہر میں ہجرت اور سکونت اختیار کریں اور وہاں کے مؤمن افراد کی دینی خدمات سرانجام دیں۔خداوند متعال کی بارگاہ سے جنابعالی کی دائمی توفیقات کا طالب ہیں۔

سید علی خامنہ ای

29 /9/ 85

700 /