ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

شیراز کے امام جمعہ کا تقرر

رہبر معظم نے حجۃ الاسلام والمسلمین ایمانی کوشیراز کا امام جمعہ اور صوبہ فارس میں نمائندہ ولی فقیہ مقررکیا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں شیراز کے سابق امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین محی الدین حائری شیرازی کی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین ایمانی کوشیراز کا نیا امام جمعہ اور صوبہ فارس میں نمائندہ ولی فقیہ مقررکیا ہے۔

حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب مستطاب حجۃ الاسلام آقای حاج شیخ اسداللہ ایمانی دامت افاضاتہ

اب جبکہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین محی الدین حائری شیرازی نے شیراز میں کئی برسوں تک امام جمعہ کے منصب پر فائز رہنے اورگرانقدر خدمات انجام دینے کے بعد اب اس منصب پرکسی دوسری شخصیت کو منصوب کرنے پر مصرہیں تو ان کی گرانقدر خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کو شیراز کا امام جمعہ اور صوبہ فارس میں نمائندہ مقرر کرتا ہوں جنابعالی الحمد للہ زیور علم و عمل اور تقوی نیز روشن فکر اور شیوا و رسا زبان و بیان سےآراستہ ہیں۔ شیراز شہرکا شمار ایرانی سرزمین کے درخشاں نگینوں میں ہوتا ہے اس خطے کے لوگ ماضی اورحال میں ہمیشہ دین و دانش اور ہنر و اخلاق کے ساتھ آراستہ اور امامزادوں کی میزبانی اور ان سے محبت رکھنے میں معروف و سرافراز و سربلند رہے ہیں اور گذشتہ تیس برسوں کے دوران بھی تمام آزمائشوں اور امتحانات میں کامیاب و کامراں اور ثابت قدم رہے ہیں۔ امید ہے کہ امام جمعہ کے بلند مقام پر آپ جیسی شخصیت کی موجودگی اس محبوب خطے کے عزيز عوام کی معنویت میں مزید اضافہ کا موجب بنےگي ۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

سید علی خامنہ ای

23/بہمن/1387

700 /