ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

حجۃ الاسلام صفائی بوشہر کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام شیخ غلامعلی صفائی کو بوشہر کا امام جمعہ اور صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ مقرر کیا ہے۔

حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام آقائ شیخ غلامعلی صفائی دامت افاضاتہ

اب جبکہ حجۃ الاسلام آقائ ایمانی نے اپنی خدمات کا سلسلہ شیراز میں منتقل کرلیا ہے ان کی گرانقدرخدمات کی قدر کرتے ہوئے جنابعالی کو بوشہر کا امام جمعہ اور صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ منصوب کرتا ہوں۔ بحمداللہ آپ علمی، عملی اور تبلیغی خصوصیات سے آراستہ ہونے کے ساتھ خود بوشہر کے مؤمن اور انقلابی عوام سے تعلق رکھتے ہیں ۔

امید ہے کہ علم و ایمان کے حامل اس شہر کی عظیم معنوی ظرفیت سے استفادہ کرتے ہوئےجنابعالی اپنی تلاش و کوشش اور ہدایت کے ذریعہ انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کو آگے بڑھانے میں کامیاب رہیں گے اور خطے کے مؤمن اور مخلص عوام بالخصوص جوان جو ماضی میں بھی گرانقدر خدمات انجام دیتے رہے ہیں وہ روز افزوں امید و نشاط کے ساتھ دینی ، سماجی اور انقلابی میدانوں میں قابل فخر شرکت کے ساتھ موجود رہیں گے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سید علی خامنہ ای

15/اسفند/ 1387

700 /