ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے عقیدتی سیاسی شعبہ کے سربراہ کا تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد آل ہاشم کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے عقیدتی سیاسی شعبہ کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ حکم کا متن حسب ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم جناب حجۃ الاسلام آقای حاج سید محمد علی آل ہاشم آپ کے گرانقدر تجربات ، لیاقت اور تعہد کے پیش نظر آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے عقیدتی سیاسی شعبہ کا سربراہ مقرر کرتا ہوں ہے۔ امید ہے کہ آپ اپنے تجربات اور فوج میں موجود صلاحیتوں اور درخشاں استعداد کی روشنی میں فوجیوں کودینی معارف کی تعلیم و تربیت دینےاور انھیں اخلاق و معنویت کے زیور سے آراستہ بنانے میں اہم قدم اٹھائیں گے۔اس سلسلے میں حجۃ الاسلام علوی کی گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ خداوند متعال کی بارگاہ سے سب کی روز افزوں توفیقات کا خواہاں ہوں ۔ سید علی خامنہ ای 28/تیر/1388
700 /