ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا صدر کے نام خط:

مشائی کا تقرر منسوخ اور کان لم یکن کردیا جائے گا

صدر کی طرف سےرحیم مشائی کو نائب صدر کے عہدے پر منتخب کرنے کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدر کے نام خط میں اسے معزول کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

خط کا کامل متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

جناب آقای ڈاکٹراحمدی نژاد ، صدر محترم اسلامی جمہوریہ ایران

با سلام و تحیت

جناب آقای اسفندیار رحیم مشائی کا نائب صدارت کے عہدے پر تقرر حکومت اور جنابعالی کی مصلحت کےخلاف اور آپ کے چاہنے والوں کی ناراضگی اور اختلاف کا موجب ہے۔

لازم ہے کہ مذکورہ تقرر کو منسوخ اور کان لم یکن کیا جائے۔

سید علی خامنہ ای

27/4/1388

700 /