ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

شب عاشورا کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد:

سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں مجالس عزا کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی (رہ) اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں شب عاشور کی مناسبت سے سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے باوفا ساتھیوں کی عظيم الشان قربانی کی یاد مجلس عزا منعقد ہوئی۔اس مجلس میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ ملک کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

خطباء و ذاکرین نے واقعہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اہلبیت علیہم السلام  کے فضائل و مصائب بیان کئے ۔

واضح رہے کہ مجلس عزا کا یہ سلسلہ  7 محرم سے شروع ہے جو 12 محرم تک جاری رہےگا۔

700 /