ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

اعلان:

کل 19 شہریور مطابق 10 ستمبر کو شوال کی پہلی تاریخ اور عید سعید فطر کا دن ہوگا

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ کل 19 شہریور مطابق 10 ستمبر کو شوال کی پہلی تاریخ اور عید سعید فطر کا دن ہوگا۔

اعلامیہ کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

رمضان المبارک کے  مہینے میں  عزیز قوم کی عبادات اور بندگی کے مقبول ہونے  کی تمنا اور آرزو کے ساتھ ، ایران کے شریف اور مؤمن  عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک کے بعض علاقوں سے قابل اعتماد اور ماہر افراد کی طرف سے ایسی  رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن کے پیش نظر جمعرات 18/6/1389 ہجری شمسی مطابق 29/رمضان المبارک 1431 ہجری قمری کو غروب کے وقت شوال المکرم کا چاند رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے لئے ثابت ہوگیا ہے، لہذا کل جمعہ 19 شہریور مطابق 10 ستمبر کو شوال کی پہلی تاریخ اور عید سعید فطر کا دن ہوگا۔

عید سعید فطر کی آمد کے موقع پر ایران کی عظيم قوم اور تمام ایمانی بھائیوں اور بہنوں کو مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ  اطلاع دی جاتی ہے کہ کل پورے ملک میں نماز عید سعید فطر ادا کی جائے گی۔

دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

18/شہریورماہ/ 1389

 

700 /