ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایران کا اسلامی انقلاب علاقہ میں اسلامی بیداری کا نمونہ ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح انٹیلیجنس وزارت میں قائم نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا اور امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی مختلف شعبوں میں پیشرفت اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا نیزانٹیلیجنس کے اہلکاروں ، ماہرین اور ڈائریکٹروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انٹیلیجنس ادارے میں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے تین گمنام شہیدوں کے مزار پر حاضر ہو ئے اور ان کے لئے ایصال ثواب کے لئےسورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور دفاع مقدس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس کے بعد انٹیلیجنس وزارت خانہ میں برپا نمائشگاہ کا دورہ کیا اور انٹیلیجنس وزارت کےمختلف شعبوں میں امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی پیشرفت و ترقی کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس کے بعد انٹیلیجنس وزارت کے اہلکاروں ، کارکنوں ، ماہرین اور ڈائریکٹروں کےاجتماع سے خطاب میں امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی مخلصانہ اور ہمدردانہ کوششوں کی تعریف و تمجید کی اور اس وزارتخانہ کو انقلاب اسلامی کے معدود ممتاز اداروں میں قراردیتے ہوئے فرمایا: انٹیلیجنس وزارت خانہ کے مؤمن ، مخلص ، ہمدرد، دلسوز ،ماہر اور انقلابی افراد نے انقلاب اسلامی کے لئے عظیم اور گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اور آج کی دنیا میں وہ ذرائع ابلاغ کی جنگ کے میدان میں جہاد اور مقابلہ کا عظیم مرکزبن گیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے مؤمن و مخلص اور انقلابی جوانوں کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس ادارے کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس ادارے کا سب سے اہم امتیاز اور سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ مقامی سطح پر تشکیل پایا ہے اور اس کے لئےدنیا کے خفیہ ادارے نمونہ عمل نہیں ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کے اس اہم ادارے کو تلاش و توکل پر استوار قراردیتے ہوئے فرمایا: انٹیلیجنس وزارت کی ممتاز خصوصیات کے پیش نظر اس وزارت خانہ کواعلی سطح پر ہمیشہ انقلاب کے اصولوں کی پابندی اور شرعی و قانونی حدود کی رعایت کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قانون و مقررات پر پابندی کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: دینداری ، تقوی، قانون پر عمل اور مستقل پر امید تعہد کے لئے ضروری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انٹیلیجنس وزارت کی عمیق ، مؤثر اوروسیع نگاہ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: انٹیلیجنس وزارت میں بلند مدت اور اچھے منصوبے آمادہ کئے گئے ہیں لیکن دیگر اہم موضوعات کے بارے میں بھی جامع اور مؤثر منصوبوں کو آمادہ اور مکمل کرنا چاہیے  کیونکہ اس ادارے کی سب سے اہم ذمہ داری عمیق اورطویل المدت منصوبوں کو آمادہ کرنا ہے۔

وزارت انٹیلیجنس میں انسجام کی حفاظت، احزاب و پارٹیوں سے ماوراء نگاہ کی ضرورت ، دقت، اور ددشمن کے نفوذ، معیوب فکری و سیاسی گروہوں کے مقابلہ میں حساسیت، اور تجربہ کار افراد کے تجربے سے استفادہ کرنے کے دیگر نکات تھے جن پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  نے تاکید کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےانٹیلیجنس وزارت کے اہلکاروں، ماہرین اور ڈائریکٹروں سے خطاب میں ان کوقرآن مجید، نماز، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کے ساتھ انس و لگاؤ اور الہی اصولوں پر مبنی اخلاق کی سفارش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے دوسرے حصہ میں انٹیلیجنس وزیر کا شکریہ ادا کیا اور علاقہ میں اسلامی بیداری کو عظيم اور غیر معمولی واقعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: علاقہ کے موجودہ حالات کا دنیا کے مستقبل پر ضرور اثر پڑےگا لہذا ان حالات کے مختلف پہلوؤں کا غور سے جائزہ لینا چاہیےاور انھیں زیر نظر رکھنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم کی استقامت و پائداری کو علاقہ میں اسلامی بیداری کا نتیجہ قراردیتے ہوئے فرمایا: سامراجی محاذ اور اس کے سر فہرست امریکہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران کا اسلامی انقلاب علاقہ میں جاری عوامی تحریکوں کا اصلی نمونہ اور سرچشمہ ہے لہذا وہ اس نمونہ کو ناکام تجربہ قراردینے کی تلاش و کوشش میں مصروف ہیں جبکہ وہ 22 بہمن کے دن میدان میں کئی ملین عوام کی موجودگی اورعظمت کے سامنے عاجز اور درماندہ ہیں۔

اس ملاقات کے آغاز میں انٹیلیجنس کے وزیر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین حیدر مصلحی نے اپنے خطاب میں حالیہ برسوں میں وزارت انٹیلیجنس کی کامیابیوں کو مؤمن اور جوان افراد کا انقلابی اور با تجربہ افراد کے ساتھ تعاون اور ہمراہی کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا: انٹیلیجنس وزارت کی انقلاب اسلامی کے اصولوں پر پابندی اور اس کی دانش و مہارت کا  مقامی ہونا دو ایسی گرانقدرخصوصیات ہیں جو انٹیلیجنس کے مختلف شعبوں میں تحول و تبدیلی کا سبب ہیں ۔مصلحی نے دشمن کی سافٹ ویئر جنگ اور علاقہ کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہی آج عظيم طاقت و توانائی اور ظرفیت کے حامل ہیں اور پیشقدمی اور ہجومی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

اس ملاقات کے بعد حاضرین نےنماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی۔

700 /