ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں منصوب کیا:

پیشرفت کے اسلامی – ایرانی نمونہ کے مرکز کی اعلی کونسل کے ارکان اور سربراہ کا تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں پیشرفت کے اسلامی – ایرانی نمونہ کے مرکز کی اعلی کونسل کے ارکان اور سربراہ کو منصوب کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پیشرفت کے اسلامی – ایرانی نمونہ کے حصول کے لئے پختہ اور سنجیدہ عزم  اور علمی میدانوں میں " حوزہ و یونیورسٹیوں " کےاندر موجود ظرفیتوں سے ہمہ گیر استفادہ کی ضرورت کے پیش نظر نیز اس نمونہ کی تدوین کے مقدمات فراہم کرنے ، علمی بحث و گفتگو کو فروغ دینے اور اس شعبہ میں علم کی پیداوار وسعت دینے کے لئے پیشرفت کے اسلامی – ایرانی مرکز کو تشکیل دیا جاتا ہے اور محترم حضرات:

٭ ڈاکٹر صادق واعظ زادہ

٭ حجۃ الاسلام علی اکبر رشاد ، اسلامی فکر و ثقافت سینٹر کے سربراہ

٭ حجۃ الاسلام احمد واعظی ، دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم کے سربراہ

٭ حجۃ الاسلام ڈاکٹر میر معزی

٭ ڈاکٹر داودی

٭  ڈاکٹر حسینی عراقی

٭ ڈاکٹر زاہدی وفا

٭ ڈاکٹر اکبر زادہ

٭ ڈاکٹر سعید جبل عاملی

٭ ڈاکٹر میر غفوری

کو پیشرفت کے اسلامی ، ایرانی مرکز کی اعلی کونسل کے ارکان  اور جناب ڈاکٹر صادق واعظ زادہ کو  اس کونسل اور اس مرکز کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔ اللہ تعالی سے مذکورہ حضرات کے لئے مزید توفیقات طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

2/خردادماہ/ 1390

700 /