ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے :

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے دو پودے کاشت کئے ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز پیر) یوم درخت کاری اور ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے دو پودے زمین میں کاشت کئے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس کے بعد اپنے خطاب میں انسان کی زندگی و سلامتی میں سرسبز فضا اور درخت کی ضرورت و اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران میں درختکاری کا دن ایک مبارک دن ہے جو حالیہ برسوں میں ماحولیات اور درختکاری پر حکام کی مزید توجہ کا باعث بنا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گذشتہ کئی سالوں میں ماحولیات پر عدم توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج ملک میں سرسبز فضا ایجاد کرنے میں عوام کا سب سے اہم اور مؤثر نقش ہے اور فضائے سبز پر توجہ مبذول کرنے کے ساتھ جنگلات، باغات اور زرعی زمینوں پر بھی توجہ کرنی چاہیے۔

اس موقع پر جہاد زراعت اور بجلی و پانی کے وزراء  ، تہران کے میئر اور ماحولیات ادارے کے سربراہ بھی موجود تھے۔

700 /