جس شخص نے بلوغ سے قبل اپنى جائے پيدائش سے ہجرت کى تھى اور وہ ترک وطن کے مسئلہ کو نہيں جانتاتھا اور اب وہ بالغ ہوا ہے تو وہاں اس کے روزہ و نما زکا کيا حکم ہے؟
ايک شخص کے دو وطن ہيں اوردونوں ميں وہ پورى نماز پڑھتا ہے اور روزہ رکھتا ہے توکيا اس کے بچوں پر کہ جن کى وہ ديکھ بھال اور کفالت کرتا ہے، اس مسئلہ ميں اپنے ولى اور سرپرست کا اتباع واجب ہے؟ يا اس سلسلہ ميں وہ اپنا مستقل عمل کر سکتے ہيں؟
دور حاضر ميں بہت سى دواؤں ميں الکحل ۔جو در حقيقت نشہ آور ہے۔خاص طور سے پينے والى دواؤں اور عطريات بالخصوص وہ خوشبوئيں جنہيں باہر سے منگوايا جاتا ہے ميں استعمال ہوتاہے تو کيا مسئلہ سے واقف يا نا واقف آدمى کے لئے ان مذکورہ چيزوں کا خريدنا، بيچنا، فراہم کرنا، استعمال کرنا اور دوسرے تمام فوائد حاصل کرنا جائز ہے؟