اگر کوئى شخص قدردانى اور شکريہ کے طور پر کسى حکومتى کا رندے کو کوئى چيز ہديہ دے تو اسکا حکم کيا ہے ؟ اگرچہ متعلقہ کا رندہ کسى توقع کے بغير کام انجام ديتا ہو؟
گھر کرايہ پر لينے کيلئے عام طور پر کچھ رقم پيشگى (ايڈوانس) دى جاتى ہے اگر يہ رقم کما کر حاصل کى گئى ہو اور کئى سال تک مالک مکان کے پاس رہے توکيا واپس لينے پر فوراً اس کا خمس نکالنا واجب ہے؟ اور اگر اسى رقم سے دوسرا گھر کرايہ پر لينے کا ارادہ رکھتا ہو تو کيا حکم ہے؟
ايک شادى شدہ عورت جو صاحب اولاد نہيں ہوسکتى ايک اجنبى اور نامحرم مرد کے نطفے کے ساتھ عورت کے نطفے کو ملاکر اسکے رحم ميں رکھ ديا جائے کيا يہ عمل جائز ہے؟
اگر کوئى شخص بيمار ہوجائے اور ڈاکٹر اس کے علاج سے مايوس ہوجائيں اور يہ کہيں کہ وہ قطعى طور پر مرجائے گا ايسى صورت ميں اس کے بدن کے بنيادى اور حياتى قسم کے اعضاءجيسے ، دل، گردہ... وغيرہ کو اس کى وفات سے پہلے نکال کر دوسرے انسا ن کے جسم ميں لگايا جاسکتا ہے؟
ايسى دعاؤں کا کيا حکم ہے جن کے لکھنے والے يہ دعويٰ کرتے ہيں کہ يہ دعائيں قديم دعاؤں کى کتابوں سے لى گئى ہيں؟ آيا مذکورہ دعائيں شرعاً معتبر ہيں؟ اور ان سے استفادہ کرنے کا کيا حکم ہے؟
مياں بيوى خمس سے بچنے کيلئے خمس کى تاريخ آنے سے پہلے ہى اپنے اموال کى سالانہ بچت کو ہديہ کے طور پر ايک دوسرے کو دے ديتے ہيں۔ مہربانى کرکے ان کے خمس کا حکم بيان فرمائيں؟
اگر کوئى شخص کسى جگہ کئى سال تک ٹہرنا چاہے ، تووہ کتنى مدت تک وہاں ٹہرنے کى بنا رکھے، تاکہ وطن کا حکم صادق ہو ، اور کيا وہاں صرف زندگى کرنے يا کام کرنے يا دونوں کے قصد ميں کوئى فرق ہے؟