ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

فقه اور شرعی امور

شوہر کے اصلی وطن کے علاوہ دوسرے وطن میں بیوی کی عدم تابعیت
اگر انسان کا ايک وطن ہو اور وہ فى الحال وہاں نہ رہتا ہو، ليکن کبھى کبھى اپنى زوجہ کے ہمراہ وہاں جاتا ہو تو کيا شوہر کى طرح زوجہ بھى وہاں پورى نماز پڑھے گى يا نہيں؟ اورجب زوجہ اکيلى اس جگہ جائے گى تو اس کى نماز کا کيا حکم ہے؟
ضروریات زندگی پر خمس نہ ہونے کا معیار
کيا سال کے کاروبارى منافع ميں سے حاصل شدہ اموال کے اخراجات زندگى ميں خمس کے واجب نہ ہونے کا معيار يہ ہے کہ اس کو سال کے اندر ہى استعمال ميں لايا جائے يا اس سال ميں ان کى ضرورت ہونا ہى کافى ہے خواہ ان کو استعمال کرنے کا کوئى موقع نہ بھى ملے؟
امور خیریہ کے لیے لوگوں سے مالی تعاون جمع کرنے کے لیے لاٹری ٹکٹ کی فروخت
کيا عام لوگوں سے فلاحى امور کےلئے ٹکٹ فروخت کرکے چندہ جمع کرنا اور بعد ميں حاصل شدہ مال ميں سے ايک مقدار کو قرعہ اندازى کے ذريعے جيتنے والوں کو تحفہ کے طورپرپيش کرناجائزہے؟ جبکہ باقى مال کو فلاحى امورکے اوپر خرچ کيا جاتا ہے؟
بینک کے ملازمین کے لیے صارف کی طرف سے ہدیہ
بينک سے سروکار رکھنے والے لوگ بينک کے عملے کو رواج کے مطابق عيد کے تحفہ کے عنوان سے مال ديتے ہيں۔ اور انہيں يہ بھى معلوم ہے کہ اگر مذکورہ تحفہ نہ ديا جائے تو عملہ اسکے کام کو مطلوبہ طريقے سے انجام نہيں دے گا، ايسى صورت ميں کيا حکم ہے؟