ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کا فوجی یونیورسٹیوں میں زیر تربیت اور فارغ التحصیل جوانوں کی مشترکہ پریڈ سے خطاب
رہبر معظم کا فوجی یونیورسٹیوں میں زیر تربیت اور فارغ التحصیل جوانوں کی مشترکہ پریڈ سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں آج سہ پہر کو امام علی(ع) یونیورسٹی میں فوجی یونیورسٹیوں میں زیر تربیت اور فارغ التحصیل فوجی جوانوں کی مشترکہ پریڈ ، حلف برداری اور نشان عطا کرنےکی تقریب منعقد ہوئی۔

رہبر معظم کی امامت میں نماز عید سعید فطر کا انعقاد
رہبر معظم کی امامت میں نماز عید سعید فطر کا انعقاد
ایران کی مؤمن و موحّد قوم نے ایک مہینے کی روزداری اور عبادت کے بعد نماز عیدفطر کو بندگی ، عبودیت اور معنویت کےقومی جشن میں بدل دیا۔ آج تہران میں مصلای امام خمینی (رہ) نے اس معنوی طراوت و نشاط سے سرشار مؤمنین کے عظیم الشان اجتماع کواپنا مہمان بنایا جس نے نماز عید سعید فطر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کیا۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں عزاداری
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں عزاداری
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں ابوالآئمہ ، وصی پیغمبر اسلام (ص) امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسب سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی ۔ مجلس عزا سے قبل عزاداروں نےنماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی ۔عزاداروں نے حضرت علی (ع) کی مظلومانہ شہادت پر آنسو بہائے اور ماتم کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محفل انس با قرآن
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محفل انس با قرآن
حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں رمضان المبارک کے پہلے دن انس با قرآن کی معنوی محفل منعقد ہوئی۔ قرآن مجید کی یہ نورانی محفل تین گھنٹے سے زيادہ عرصہ تک جاری رہی ، اس نورانی محفل میں قرآن مجید کی گروہی تلاوت اور تضرع و زاری سے دعا کی گئی۔

رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہراء (س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے محفل کا انعقاد
رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہراء (س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے محفل کا انعقاد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں بی بی دوعالم ، ام الآئمہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور ان کے فرزند برومند حضرت امام خمینی(رہ) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے محفل منعقد ہوئی جس میں شعراء نےبی بی دوعالم(س) کے فضائل و مناقب میں اشعارپیش کئے۔

رہبر معظم کی موجودگی میںحضرت فاطمہ زہراء (س)کی شہادت کی مناسبت سےمجلس شام غریباں
رہبر معظم کی موجودگی میںحضرت فاطمہ زہراء (س)کی شہادت کی مناسبت سےمجلس شام غریباں
حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز مغرب و عشاء ادا کی گئی اور اس کے بعد صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سےمجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں ام الآئمہ حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا
رہبر معظم کی موجودگی میں ام الآئمہ حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں نماز مغرب و عشاء کے بعد صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سےمجلس عزا منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کا امام خمینی(رہ) کی انیسویں برسی کے موقع پر خطاب
رہبر معظم کا امام خمینی(رہ) کی انیسویں برسی کے موقع پر خطاب
ایران کی فرض شناس اور قدرداں قوم نے آج امام خمینی (رہ)کی انیسویں برسی کو انقلاب اسلامی اور امام خمینی (رہ)کے اصولوں کے ساتھ قومی وفاداری کے بے مثال و لاجواب جلوؤں میں بدل دیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےامام خمینی (رہ) کے حرم مبارک میں عوام کے ایک عظيم اور شاندار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی(رہ) کی فرمائش کے مطابق ایران کا اسلامی انقلاب ، ایران کی تمام موجودہ اور آئندہ نسلوں سے متعلق ہے اور ایران کی عظيم قوم اس سنگین اور گراں امانت کو امام خمینی (رہ)کے حلاّل وصیت نامہ پر عمل ، انقلاب اسلامی کے" اقدار ، نعروں اور اصولوں کی" پاسداری اور خلاقیت و پیشرفت کے سائے میں رہ کرحفاظت کرے گی۔

رہبر معظم کے دفتر کی طرف سےامام خمینی (رہ) کی انیسویں برسی کی مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام
رہبر معظم کے دفتر کی طرف سےامام خمینی (رہ) کی انیسویں برسی کی مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام
14 خرداد حضرت امام خمینی (رہ) کی جانسوز رحلت اور سرافراز امت کے بے پناہ غم واندوہ کا دن پہنچ گیا ہےاور امام خمینی (رہ) کی عظیم اور بے مثال شخصیت کا یہ حق ہے کہ سب سے برگزیدہ انسان ، سب سے ذہین انسان اور سب سے پاک و پاکیزہ ارواح وقلوب کے مالک افراد ان کی تعظيم و تکریم کے احساس سے سرشار ہوں۔

رہبر معظم صوبہ فارس کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں
رہبر معظم صوبہ فارس کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج سہ پہر کو شیراز میں صوبہ فارس کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں مسلح افواج کو قوم کا آرام بخش اورمضبوط و مستحکم قلعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: قوم کے اس مستحکم قلعہ کو اپنی خلاقیت و پیشرفت کے ذریعہ ہر روز سب سے زیادہ مضبوط ، مستحکم اور اطمینان بخش ہونا چاہیے۔

حسینیہ امام خمینی(رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی مجلس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی(رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی مجلس عزا کا انعقاد
شب عاشور کی مناسبت اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور انکے بہتر باوفا ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں نماز مغرب و عشاء حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کرنےکے بعد مجلس عزا منعقد ہوئی۔
رہبر معظم : ایران کی عوام اور اس کے منتخب نمائندے امن و صلح پسند ہیں
رہبر معظم : ایران کی عوام اور اس کے منتخب نمائندے امن و صلح پسند ہیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ یزد کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں 8 سال تک دفاع مقدس میں مسلح افواج کی مجاہدت اور تلاش و کوشش کوایرانی عوام کے لئے بہت بڑا اور گرانقدر ذخیرہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام اقتداراورآمادگي کے سائے میں آرام اور امن کے ساتھ مختلف میدانوں میں ترقی و پیشرفت کی سمت گامزن رہے گی ۔
رہبر معظم کا یوم رضاکار فورس کے موقع پر خطاب۔
رہبر معظم کا یوم رضاکار فورس کے موقع پر خطاب۔
آج صبح رضاکار فورس کے 8 ملین جوانوں نے ملک کے 30 ہزار شہروں اور علاقوں میں ایران کے عظیم اقتدار اور استقامت و پائداری کے بہترین جلوے اوراسلام و انقلاب اسلامی اورایران کی دفاعی طاقت و قدرت کے اعلی ترین نمونے پیش کئے ہیں اس کا اصلی مرکزتہران کی وہ خاص تقریب تھی جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شرکت کی۔
رہبر معظم کا آرمی یونیورسٹی میں زیر تربیت اور فارغ ہونے والے جوانوں سے خطاب
رہبر معظم کا آرمی یونیورسٹی میں زیر تربیت اور فارغ ہونے والے جوانوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آرمی یونیورسیٹی میں داخلہ لینے والے اور اس یونیورسیٹی سےفارغ ہونے والےجوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: آپ نے علم، پاکیزگی، پاکدامنی اور ملک و قوم کے دفاع کا قابل فخر راستہ اختیار کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید الفطر کی ادائیگی
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید الفطر کی ادائیگی
ایران کی مومن اور عظیم قوم نے آج پورے ملک میں عید الفطر کی نماز نہایت شان و شوکت سے ادا کی اور عید الفطر کے مبارک دن کو " شکر اور سرافرازي " کے جشن کے طور پر منایا، اس معنوی اور قومی شان و شوکت کا نقطہ عروج، تہران کی نماز عید تھی جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے مصلائے امام خمینی (رہ)میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی کی امامت میں نماز عید فطرادا کی۔

رہبرمعظم کاتہران میں نماز جمعہ سے خطاب
رہبرمعظم کاتہران میں نماز جمعہ سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رمضان کے مبارک مہینہ کی پہلی نماز جمعہ میں تہران یونیورسٹی اور اسکے اطراف کی سڑکوں پر موجود فرزندان توحید اور انقلابی عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے ایمان و استقامت کے زیر سایہ ، اسلامی انقلاب کو کمزور کرنے کے امریکی منصوبہ کو خاک میں ملادیا ہے ایرانی قوم، عزت و وقار کے موجودہ راستہ پر چل کر اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گي ، جہاں دنیا کی کوئی طاقت اسے دھمکانے کی جرات بھی نہیں کرسکے گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان
رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگي۔ تہران میں نماز جمعہ قائم کرنے والی کمیٹی نے ایک اعلان میں روزہ دار عوام سے تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ میں بھر پورشرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔

منتخب عناوین