ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

 رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت زہراء (س)کی ولادت کی مناسبت سےمحفل کا انعقاد
رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت زہراء (س)کی ولادت کی مناسبت سےمحفل کا انعقاد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں معصومہ دو عالم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت امام خمینی(رہ) کی ولادت کی مناسبت سے ایک محفل منعقد کی گئی جس میں بی بی دو عالم کے فضائل سے مومنین کے قلوب کو منور کیا گيا۔

رہبر معظم کا بانی انقلاب (رہ)کی برسی کے موقع پر عوام سے خطاب
رہبر معظم کا بانی انقلاب (رہ)کی برسی کے موقع پر عوام سے خطاب
حضرت امام خمینی روح اللہ (رہ) کی اٹھارہویں برسی پر با وفا ایرانی قوم نے اپنے بزرگ امام (رہ) سے کیا ہوا عہد ایک بار پھر دہرایا۔ زندگي کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افرادنے پوری قوم کی جانب سے امام خمینی (رہ) کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےآپ کے روضہ اقدس پر حاضری دی اور اعلان کیا کہ خمینی کبیر(رہ) کا راستہ ہی قومی و اسلامی اہداف و مقاصد کی تکمیل کا واحد راستہ ہے۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کی مجالس عزا منعقد ہوئی
رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کی مجالس عزا منعقد ہوئی
تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء آج تہران یونیورسٹی سے حسینیہ امام خمینی (رہ) کی طرف جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے اور انھوں نےرہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کی مجلس عزا میں شرکت کی ۔

شب عاشور میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری
شب عاشور میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز مغرب و عشاء جماعت کے ساتھ ادا کی گئی اور اس کے بعد شب عاشور میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ اس مجلس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے شرکت کی ، ذاکرین نےقیام امام حسین (ع) کے مختلف پہلؤں پر روشنی ڈالنے کے بعد اہلبیت (ع) کے مصائب میں نوحے اور مرثیے پیش کئے ۔

نویں محرم کی شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری
نویں محرم کی شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز مغرب و عشاء جماعت کے ساتھ ادا کی گئی اور اس کے بعد محرم کی نویں شب میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ اس مجلس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی
رہبر معظم کی موجودگي میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری
رہبر معظم کی موجودگي میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز مغرب و عشاء جماعت کے ساتھ ادا کی گئی اور اس کے بعد سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ اس مجلس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،حسینیہ کے اطراف کی سڑکیں بھی مجمع سے مملو تھیں، ذاکرین نےقیام امام حسین (ع) کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کے بعد مصائب اہلبیت (ع) میں نوحہ اور مرثیہ خوانی کی ۔

رہبر معظم کی موجودگی میں فوجی یونیورسٹیوں کے فوجی جوانوں کی حلف برداری کی تقریب
رہبر معظم کی موجودگی میں فوجی یونیورسٹیوں کے فوجی جوانوں کی حلف برداری کی تقریب
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں آج سہ پہر کو امام علی فوجی یونیورسٹی میں فوجی یونیورسٹیوں کے چوتھے مشترکہ تربیتی کیمپ کے فوجی جوانوں کی حلف برداری اور نشان عطا کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

رہبر معظم نے امام حسین یونیورسٹی میں حلف برداری اور نشان عطا کرنے کی تقریب میں شرکت کی
رہبر معظم نے امام حسین یونیورسٹی میں حلف برداری اور نشان عطا کرنے کی تقریب میں شرکت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج رضاکار فوج کی تشکیل کے سلسلے میں حضرت امام خمینی (رہ) کے فرمان کی مناسبت سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے وابستہ امام حسین یونیورسٹی میں حلف برداری اور نشان عطا کرنے کی تقریب میں شرکت کی اوراسلام میں فوجی منطق و ہدف اور مادی دنیا میں فوجی فرق کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: جمہوری اسلامی نظام میں مسلح افواج عدل و انصاف، مستضعفین اور عوامی حقوق کی پاسدار ، قومی سلامتی کا مضبوط قلعہ اور اسلام و انقلاب کے اقدار کی محافظ ہیں۔

رہبر معظم کے دفتر کی طرف سے مرحوم آیت اللہ حاج میرزا جواد آقای تبریزی کی مجلس ترحیم
رہبر معظم کے دفتر کی طرف سے مرحوم آیت اللہ حاج میرزا جواد آقای تبریزی کی مجلس ترحیم
بسمہ تعالی

اذا مات العالم ثلمۃ في الاسلام ثلمۃ لا يسدھا شيء

فقیہ نامدار اور مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ آقای حاج میرزا جواد آقای تبریزی قدس اللہ سرہ کی دردناک رحلت کی خبر سنکر کافی رنج و غم ہوا ہے مرحوم حوزہ علمیہ کے مضبوط علمی ستون تھے جنھوں نے اچھے اور شائستہ شاگردوں کی تعلیم و تربیت کرکے حوزہ علمیہ اور مذہب حقہ شیعہ کی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
رہبر معظم کی موجودگی میں صوبہ سمنان کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ
رہبر معظم کی موجودگی میں صوبہ سمنان کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سنیچر کی سہ پہر کو شاہرود کےذوالفقار 58 لشکرکے مقام پر صوبہ سمنان کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں مسلح افواج کو عوام سے ، عوام کے ساتھ اور عوام کے لئے قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا سب سے بڑا فخر یہ ہے کہ تعلیم ، ٹریننگ ، فوجی مشقیں ، نظم و انضباط ضروی وسائل کی ساخت اور ہر وہ چیز جو قوم کے دفاع کے لئے ضروری ہے اس کوخدا وند متعال پر یقین اوراس پر گہرے ایمان کی بنیاد پر تیار کررہے ہیں۔

منتخب عناوین