ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

ملک کی مرکزی نماز جمعہ،تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے امامت میں ادا کی گئی۔
ملک کی مرکزی نماز جمعہ،تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے امامت میں ادا کی گئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ نے ماہ رمضان کے تیسرے جمعہ کے موقع پر تہران کے روزہ داروں کے با شکوہ اور عظیم اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی سیاسی حکمت عملی اور راہ و روش پر روشنی ڈالتےہوئے ، امام خمینی کی سیاسی حکمت عملی اور سیرت کو ، سیاست علوی کے ہم آہنگ قرار دیا اور اس بات پر تاکید کی کہ عالمی یوم قدس ، عظیم الشان امام کی سب سے برجستہ یادگاروں میں سے ایک ہے اور خدا کے فضل و ہدایت کے سایے میں آنے والے جمعہ کے دن ، ہماری عظیم اور بیدار قوم ، اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، دنیا کی ظلم ستیز قوموں کی صف اول میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا پر چم لہرائے گی ۔
رہبر معظم نے تہران میں نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع میں اہم خطبہ پیش کئے
رہبر معظم نے تہران میں نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع میں اہم خطبہ پیش کئے
تہران ، آج نماز جمعہ کا عظیم الشان اجتماع رہبر معظم اور قوم کے شاندار شکوہ ، معنویت اور امام زمانہ(عج) کی یاد کے عطر افشاں نمونے سے لبریز تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج تہران میں اتحاد و یکجہتی پر مبنی اورتاریخی نماز جمعہ میں اہم خطاب میں خداوند متعال کی یاد ، اس کی مدد و نصرت پر اعتماداور اطمینان و سکون میں مزیداضافہ کوگذشتہ 30 برسوں میں ایران کی مؤمن قوم کا خطرناک طوفانوں سے گزرنےکا سب سے اہم اور اصلی عامل قرار دیا اور انتخابات میں رقابتوں اور اس کے بعدرونما ہونے والے مختلف پہلوؤں کی واضح اور روشن تشریح کرتے ہوئے فرمایا: 22 خرداد (مطابق 12 جون ) کے صدارتی انتخابات میں قوم کی بے مثال اور شاندار شرکت، قومی اعتماد ، شادابی اور امید کی عظیم نمائش ، دشمنوں کے لئے سیاسی زلزلہ اور انقلاب وایران کے دوستوں کے لئے تاریخی جشن و سرور تھا اور انتخابات میں 40 ملین شرکت کرنے والے ووٹروں نے امام (رہ) ، انقلاب اور شہداء کو ووٹ دیئے ہیں اور چاروں محترم امیدوار بھی اسلامی نظام سے متعلق افراد ہیں لہذا سب کو قوانین کے دائرے میں رہ کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم کا تہران میں نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب
رہبر معظم کا تہران میں نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب
شبہائے قدر کی آمد کے موقع پر تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں روزہ دار مؤمنین نے شرکت کی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں مسئلہ فلسطین کو علاقہ کا سب سے اہم مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران کی ہوشیار اور آگاہ عوام گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی یوم قدس کے موقع سڑکوں پر نکل کر دوسرے حریت پسند مسلمانوں کے ساتھ مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کریں گے۔

رہبر معظم کی امامت میں رمضان المبارک کی پہلی نماز جمعہ کا انعقاد
رہبر معظم کی امامت میں رمضان المبارک کی پہلی نماز جمعہ کا انعقاد
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں رمضان المبارک کی پہلی نماز جمعہ کے خطبوں میں تہران کے موحد اور انقلابی عوام کے عظیم الشان اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران کے ہمیشہ بیدار اور آگاہ عوام ایمان کی طاقت اور استقامت و پائداری کے ساتھ انقلاب اسلامی کو کمزور بنانے کے امریکی منصوبوںکو نقش برآب کردیں گے
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید سعید فطر کی ادائیگی
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید سعید فطر کی ادائیگی
ایران کے مؤمن و موحد عوام نے آج ایک ماہ کی عبادت و بندگي بجالانے کے بعد شکر ادا کرتے ہوئے پورے ملک میں نماز عید فطر کے اجتماعات میں شرکت کی۔

تہران میں مصلی امام خمینی (رہ) میں تہران کے لاکھوں مؤمنین نے اس قومی اور معنوی اجتماع میں شرکت کی اوررہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی۔

رہبر معظم کا تہران میں نماز جمعہ میں عوام سے خطاب
رہبر معظم کا تہران میں نماز جمعہ میں عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں نماز جمعہ میں مؤمن اور روزہ دار عوام کے عظیم الشان اجتماع میں علاقائی حقائق کو تبدیل کرنے کے لئے صہیونزم اور امریکہ کی پالیسیوں اور سازشوں نیز امریکہ کا فلسطین اور عراق جیسے ممالک میں عوام کو ایکدوسرے کے آمنےسامنے قراردینے کے متعلق تشریح کرتے ہوئے فرمایا: عالمی یوم قدس ، سامراجی طاقتوں کی طرف سے اختلاف و تفرقہ پیدا کرنے کی پالیسیوں کے مد مقابل امت اسلامی کی استقامت ومقاومت اور فریاد کا دن ہے۔

منتخب عناوین