ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کا نماز کے سترھویں اجلاس کے نام پیغام
رہبر معظم کا نماز کے سترھویں اجلاس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے سترھویں اجلاس کے نام ایک پیغام میں اس سال کے اجلاس کو جوانوں کے نام سے موسوم کرنے کو اچھا اور پسندیدہ عمل قرار دیتے ہوئے فرمایا: جوانوں کو نماز کی نورانیت اور بہجت سے آشنا کرنا ان کی بہت بڑی خدمت ہے اور وہ اس کی بدولت مستقبل کو اپنے پختہ عزم کے ساتھ تعمیر کریں گے۔
رہبر معظم کا بلوچستان میں اعلی کمانڈروں کی شہادت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا بلوچستان میں اعلی کمانڈروں کی شہادت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک تعزیتی پیغام میں بلوچستان میں دسیوں شیعہ اور سنی بھائیوں ، سپاہ پاسداران کے بعض اعلی افسروں بالخصوص میجرجنرل شوشتری اور میجرجنرل محمد زادہ کی شہادت پر مبارکباد اور تعزيت و تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظآم کے طاقتور ہاتھ ، عوام کے امن و امان اور جان ومال کو خطرے میں ڈالنے والے خيانتکاروں کو ضرورکیفر کردار تک پہنچائیں گے۔


یوم شھدا کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام ۔
یوم شھدا کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے شھیدوں کی تجلیل و تکریم کے دن کی مناسبت سے اپنےایک پیغام میں ، شھیدوں کو دفاع مقدس کے سنہری دور کا مظہر اور علامت قرار دیا اور وضاحت فرمائی کہ ان بلند مرتبہ شھیدوں کی یاد کو زندہ رکھنا ، حیات بخش ہے جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ایرانی مؤمن قوم کے درخشاں گوہر کو آشکار کیا ۔
صوبہ کردستان کے دہشت گردانہ سانحے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
صوبہ کردستان کے دہشت گردانہ سانحے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان میں رونما ہونے والے دہشت گردانہ سانحے میں خبرگان کونسل میں صوبہ کردستان کے نمائندے "ماموستا" شیخ الاسلام کی شہادت پر تعزیت اور "مبارکباد" پیش کی۔
رہبر معظم کا دسویں صدراتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت پر اہم پیغام
رہبر معظم کا دسویں صدراتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت پر اہم پیغام
صدارتی انتخابات میں 80 فیصد سے زائد ووٹروں کی شرکت اور منتخب صدر کی 24 ملین سے زائد ووٹوں سے کامیابی درحقیقت ایک حقیقی جشن کا مظہر ہے بد نیت دشمن ایرانی عوام کی اس حلاوت اور مٹھاس کو بد مزہ بنانے کی کوشش میں ہیں ایرانی عوام اور جوان ، دشمن کی اس کوشش کے مد مقابل ہوشیار اور بیداررہیں اور منتخب امیدوار ،دوسرے امیدوار اور ان کے حامی ایکدوسرے کی نسبت بدگمانی اور اشتعال انگیز اقدامات سے پرہیز کریں ۔
رہبر معظم کا زاہدان میں بم دھماکے کے شہدا‍ء کے لواحقین کے نام تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا زاہدان میں بم دھماکے کے شہدا‍ء کے لواحقین کے نام تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےزاہدان میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے خونین حادثے پر اپنے تعزیتی پیغام میں سامراجی طاقتوں اور ان کے جاسوسی اداروں کو اس المناک واقعہ کااصلی ذمہ دار قراردیتے ہوئے حکام اور عوام پر زوردیا ہے کہ وہ اسلامی اور قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی طرف سے فرقہ وارانہ اختلافات پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنائیں ۔

رہبر معظم کا آیت اللہ بہجت کی رحلت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم کا آیت اللہ بہجت کی رحلت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی حضرت آیت اللہ آقای حاج شیخ محمد تقی بہجت کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں اس بزرگ عارف اور فقیہ کی دردناک رحلت کو ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے اس عظیم مصیبت پرحضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ ، علماء اعلام ، مراجع عظام اور مرحوم کے اہل خانہ اور تمام دوستداروں کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین – دفتر تحکیم وحدت – کی درخواست کے جواب میں پیغام
رہبر معظم طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین – دفتر تحکیم وحدت – کی درخواست کے جواب میں پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین – دفتر تحکیم وحدت – کی درخواست کے جواب اور مذکورہ یونین کے چھبیسیوں سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں جوانوں کی طاقت، نشاط اور پختہ عزم کو قومی وقار، استقلال اور آزادی کے دشمنوں کے مقابلے میں اہم اور فیصلہ کن عنصر قراردیا ہے۔

رہبر معظم کا نوروز 1388 ہجری شمسی کی مناسبت سے قوم کے نام پیغام
رہبر معظم کا نوروز 1388 ہجری شمسی کی مناسبت سے قوم کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں اس سال کو اہم سال قراردیا اور اس سال کے تمام تحولات اور حوادث پر ایرانی قوم کا اپنی ایمانی طاقت و قدرت کے ذریعہ غلبہ پانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: نئے سال کی اہمیت کے پیش نظر ملک کے بنیادی اور حیاتی وسائل کے عاقلانہ اور مدبرانہ استعمال اورمصرف کی خاطر اس سال کو تمام امور اور شعبوں میں درست و صحیح استعمال کا سال قراردیتا ہوں۔
رہبر معظم کا حجۃ الاسلام آقای حاج شیخ محسن محدث کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا حجۃ الاسلام آقای حاج شیخ محسن محدث کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صاحب مفاتیخ الجنان اورکئي دوسری گرانفدر کتابوں کے مؤلف ، معروف و مشہور عالم دین مرحوم حاج شیخ عباس قمی کے فرزنداورعالم پرہیزگار و متقی مرحوم حجۃ الاسلام آقای شیخ محسن محدث کی رحلت پر مرحوم کے محترم خاندان اور دوستداروں کو ایک پیغام میں تعزيت و تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم کاامیرکبیر یونیورسٹی میں 5 گمنام شہیدوں کی تدفین کے موقع پر پیغام
رہبر معظم کاامیرکبیر یونیورسٹی میں 5 گمنام شہیدوں کی تدفین کے موقع پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفاع مقدس کے 5 گمنام شہیدوں کی تشییع اور امیر کبیر یونیورسٹی میں ان کی تدفین کے بارے میں امیرکبیر صنعتی یونیورسٹی کے سربراہ اور امیر کبیر صنعتی یونیورسٹی میں ادارہ نمائندگی ولی فقیہ کے سربراہ کےخط کے جواب میں مرقوم فرمایا:

رہبر معظم کا اسلامی انجمنوں کے طلباء کے نام پیغام
رہبر معظم کا اسلامی انجمنوں کے طلباء کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی طلباء کی اسلامی انجمنوں کی برصغیر ہند میں سرگرمیوں کے 25 سال گزرنے اور 25 و 26 بہمن کو پورے ہندوستان میں ایرانی طلباء کی طرف سے اپنے نمائندوں کے انتخاب کے موقع پر پیغام ارسال کیاہے۔
رہبر معظم کا قومی مصنوعی سیارے
رہبر معظم کا قومی مصنوعی سیارے " امید" کے فضا میں کامیاب تجربہ پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی سائنسدانوں کی طرف سے قومی مصنوعی سیارے " امید" کے فضا میں کامیاب تجربہ پر صدر احمدی نژاد کے خط کےجواب میں اس کامیابی کو ان امیدوں کے پورا ہونےکی سچی دلیل قراردیا ہے جو انقلاب اسلامی نے دلوں میں پیدا کی ہیں۔

منتخب عناوین