
خبریں


رہبر انقلاب اسلامی نے شہید وطن اور پاسبان حرم، شہید محسن حججی کے اہل خانہ سے ملاقات کی
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ دشمن ایرانی عوام کو جہاد و شہادت کے راستے سے منحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے میں انقلابی مفاہیم کی جانب نوجوانوں کی بڑی تعداد کے دلوں کا مجذوب ہونا ایک حیرت انگیز بات ہے

رہبر انقلاب نے ایران آئے ہوئے ترک صدر سے ملاقات کی
ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال سمیت عراقی کردستان میں ریفرینڈم پر گفتگو ہوئی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس اقدام کو نئے خطرات کے مترادف قرار دیا۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے سربراہ اور ارکان سے رہبر انقلاب کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے اس کونسل کو امام خمینی (رح) کی جدّت کا نتیجہ قرار دیا جس کا ملک کے مستقبل میں انتہائی اہم کردار ہے۔

رہبر انقلاب نے درس خارج فقہ کی ابتدا میں میانمار کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خاموشی ناقابل برداشت ہے۔ مسلم ممالک، میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے دعوے داروں نے میانمار کے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم پر چپ سادھ لیا ہے۔

رہبر انقلاب نے خاتم الانبیا (ص) ایرڈیفینس ہیڈکوارٹر کے کمانڈروں سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے اس مرکز کو ملک کے عزت و اقتدار کی دفاع میں صف اول پر کھڑا قرار دیا۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس فورس کو لاتعداد صلاحیتوں کا مالک بتایا۔ صف اول میں شامل ہونا اس مرکز کے غیرتمند، باایمان اور شریف جوانوں کے لئے ایک سنہری موقع ہے۔

شہید حججی اسلامی انقلابی فکر کی نمود ہیں، اس فکر کی تقویت کی جائے
صوبہ یزد اور ہمدان کے ثقافتی عہدے داروں سے ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی نے شہید محسن حججی کو اسلامی اور انقلابی فکر کا جلوہ اور خدا کی حجت اور دلیل قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ اس فکر کی تقویت ہونا ضروری ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے حج کمیٹی کے اعلی عہدے داروں اور کارکنوں سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے مسئلہ فلسطین سمیت، عالم اسلام کے دیگر مسائل کو بھی حج کے موقع پر اٹھانے پر زور دیا۔ آپ نے فرمایا کہ امریکی اربوں ڈالر خرچ کرکے امت مسلمہ میں تفرقہ پھیلا رہے ہیں جس کے مقابلے کے لئے عالم اسلام کی ہوشیاری کی شدید ضرورت ہے۔

ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ اور اعلی عہدے داروں سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے پابندیوں اور دنیا کے مظلوموں اور مسلمانوں کے دفاع جیسے بین الاقوامی مسائل میں ایران کی عدلیہ کی قانونی مداخلت و پیروی کی ضرورت پر تاکید فرمائی ہے۔

عید الفطر کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی
عالمی یوم القدس اور اس دن کی ریلیوں میں فلسطینی قوم کے دفاع سے متعلق ایرانی عوام کی عظیم و بھرپور شرکت کو اسلامی اتحاد کا ایک قابل فخر نمونہ قرار دیا

رہبر انقلاب اسلامی نے یونیورسٹی پروفیسروں، محققین اور برجستہ سائنسدانوں سے ملاقات کی۔
ہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں یوم القدس کو بہت ہی اہم دن قراردیتے ہوئے فرمایا کہ یہ دن صرف ایک مظلوم قوم کی حمایت نہیں، بلکہ سامراجی قوتوں اور توسیع پسندانہ نظام کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے، اسی لئے امریکی سیاستداں خوفزدہ ہیں اور وہ ایسے اقدامات کو اپنے لئے سنگین اور نقصان دہ سمجھتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کی
عراق میں عوامی رضاکار فورس کا قیام اس ملک کی ارضی سالمیت اور استحکام کے لئے ایک اہم اور مبارک اقدام ہے۔ کسی بھی صورت میں امریکیوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ نقصان پہنچانے کے لئے مواقع کی تلاش میں ہیں۔

شہدائے مدافع حرم اور سرحدی افواج کے اہل خانہ سے رہبر انقلاب کا خطاب
انقلاب اسلامی کا پودا جب بالکل ہی نیا اور کمزور تھا اس وقت امریکہ نے اس پودے کو اکھاڑنے کی بہت کوشش اور جد و جہد کی اور علاقہ میں موجود اپنے تمام اتحادیوں کو انقلاب اسلامی اور نظام اسلامی کے خلاف بھڑکایا اور اکسایا لیکن انقلاب اسلامی کا کچھ نہیں بگاڑ سکا آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے انقلاب اسلامی کہ یہ پودا ایک تناور درخت میں تبدیل ہوگیا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات
امریکہ کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کو سلجھانا ناممکن ہے، کیونکہ امریکہ خود ایک دہشت گرد ملک ہے جس نے دہشت گردی کو پروان چڑھایا ہے۔ اس کی بنیادیں دہشت گردی پر قائم کی گئی ہیں۔ ملک کے منتظمین اعلی کو چاہئے کہ سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں ملک کو معاشی اور فوجی لحاظ سے مستحکم اور انقلابی افراد اور مراکز کی تقویت کریں۔

فارسی گو شعرا سے رہبر انقلاب اسلامی کی ملاقات
حالات حاضرہ کو اشعار اور شاعری کے ذریعے اجاگر کیا جائے۔ قبائلی جاہلیت اور جدید جاہلیت کو سنجیدگی سے ہجو کرنے کی ضرورت ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے تین گھنٹے تک یونیورسٹی طلبا سے ملاقات کی
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران طاقت کے ساتھ اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گا

قائد انقلاب اسلامی کی ٹیچروں اور تعلیم کے منتظمین سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے ٹیچروں کے اخراجات پورا کرنے کو منتظمین اور حکومت کے فرائض میں قرار دیا۔
آئندہ نسلوں کی تربیت ایک اہم ذمہ داری ہے۔ طلبا میں اخلاق اور خوبیوں کی ترویج میں ٹیچروں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ بڑی طاقتوں کے زیر اثر اقوام متحدہ اور یونیسکو جیسے عالمی اداروں کی مداخلت پر سخت تنقید کرتے ہوئے فرمایا کہ ان اداروں کو حق نہیں ہے کہ دوسرے ملکوں میں خصوصا" تاریخ و ثقافت و تمدن سے سرشار قوموں کے لئے اپنی بنائی ہوئی حدود کا تعین کریں۔

یوم محنت کشاں، رہبر انقلاب اسلامی کی لیبر یونین کے ارکان اور محنت کشوں سے ملاقات
سفاک، بے حیا اور بے شرم دشمن طاقتیں، ایران کے اسلامی اورجمہوری نظام کی عوام کی جانب سے پشت پناہی کی وجہ سے حقیقی معنوں میں خوفزدہ ہیں۔ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا اثر و رسوخ عوام کی ہمراہی اور یکدلی کا مرہون منت ہے۔

قائد انقلاب اسلامی کے نمائندوں نے جنگ کے مجروحین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی
جنگ کے مجروحین قوم اور ملک کے لئے باعث فخر ہیں۔
