
خبریں


یوم مسلح افواج کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی کمانڈروں اور منتخب دستوں سے ملاقات
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فوج کے دینی جذبات کا اندازہ لگا لیا تھا۔ فوجی جذبہ اور مسلح افواج کی طاقت، دشمنوں کو غلط حرکتوں سے باز رکھے گی حتی اگر یہ طاقت استعمال نہ کی جائے۔

مشہد مقدس میں رہبر انقلاب اسلامی کا عوام سے خطاب
قدرتی ذخائر کے لحاظ سے بھی، ایران کا شمار دولتمند ترین ممالک میں کیا جاتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران، تمام شعبوں میں ترقی، عالمی سامراجی طاقتوں سے علیحدگی اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

یوم ولادت صدیقہ کبری (س) کے موقع پر، اہل بیت (ع) کے منقبت خوانوں سے رہبر انقلاب کی ملاقات
جناب فاطمہ زہرا (س) ایک مکمل مسلم خاتون کا مثالی نمونہ ہیں۔

راہیان نور کے منتظمین سے ربہر انقلاب اسلامی کی ملاقات
مقدس دفاع اور اس کے درس کو کبھی نہیں بھلایا جانا چاہیے۔ اگر ثقافتی پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی تو مغربی ثقافت قانونی اور غیرقانونی طریقوں سے ملک میں داخل ہوجائے گي۔

خبرگان رہبری کونسل کے ارکان سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
امریکہ کی جانب سے ایران میں انتخابات پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔

حضرت فاطمہ زہرا (س) کی یوم شہادت کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اور مرثیہ گو شعرا کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب نے اس ملاقات کے دوران، مذہبی شاعری کو مغربی یلغار کے سامنے جد و جہد کا ایک بہترین طریقہ کار قرار دیا۔

سیلاب زدہ اور گرد کے طوفان سے متاثر افراد کے ساتھ رہبر معظم انقلاب کی اظہار ہمدردی
رہبر معظم انقلاب نے جنوب اور جنوب مغربی ایران کے طوفان اور سیلاب سے متاثر عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔

صوبہ آذربائیجان کے عوام سے رہبر معظم انقلاب کا خطاب
اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام ثابت قدم اور انقلاب اور اسلام کے لئے باعث عزت و آبرو ہیں۔ ایرانی نوجوان انقلاب کی حفاظت کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی سے سوئیڈن کے وزیر اعظم کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے چست و چالاک اور تعلیم یافتہ نوجوان ایران کا حقیقی سرمایہ ہیں۔ ایران اور سوئیڈن کے مابین تعلقات میں فروغ کی بھرپور گنجائش موجود ہے۔ سوئیڈن کے وزیر اعظم سے توقع ہے کہ معاہدوں پر عملدرامد کریں۔ امریکہ اور بعض یورپی ممالک علاقے میں ہنگامہ آرائی کے اصل ذمہ دار ہیں۔

انیس بہمن، سات فروری 2017، فضائیہ کے افسران سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
ایران کی فضائیہ تعمیراتی جہاد میں پیش پیش رہی ہے۔ اس فورس کا انقلاب کی صفوں میں شامل ہونا خدا کے نصرت کے وعدے کی علامت ہے۔ شیطان بالخصوص شیطان اکبر پر بھروسہ، سراب پر بھروسے کی مانند ہے۔ امریکہ کے نہ تو شکرگزار ہیں نہ ہی اس سے خوفزدہ۔ ایرانی عوام یوم آزادی پر امریکی دھمکیوں کا جواب دے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی سے ممتاز علمی شخصیات اور جوانوں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے شریف انڈسٹریل یونیورسٹی کے ممتاز طالبعلموں اور تمغے حاصل کرنے والے طالبعلموں نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں ملکی اور عالمی سطح پر منعقد ہونے والے مختلف علمی مقابلوں میں حاصل کئے گئے تمغے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں بطور تحفہ پیش کئے گئے۔

رہبر انقلاب اسلامی کی خارج فقہ کے درس میں نو دی کی مناسبت سے گفتگو
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے منگل کو خارج فقہ کے درس کے دوران نو دی تیرہ سو اٹھاسی بمطابق انتیس دسمبر دو ہزار نو کے یادگار دن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے دشمنوں کی اسلام کی حاکمیت اور اسلامی جمہوریہ ایران سے عملی طور پر کینہ پروری اور دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے مدمقابل موجود طاقتیں ملت ایران کے عزم و ارادے اور اسکی روحانی اور مادی قدرت و طاقت کو سلب کرنے کے درپے ہیں اور ہمیں چاہئے کہ ہم اس قدرت و طاقت کی حفاظت اور اس میں روز بروز اضافے کی کوشش کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی سے عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اعلیٰ حکام، تیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء، اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام سے ملاقات میں فرمایا کہ آج خطے میں دو طرح کے ارادے ایک دوسرے کے مد مقابل صف بستہ ہوگئے ہیں، " ارادہ وحدت" اور " ارادہ فرقہ واریت"، اور اس نازک صورتحال میں " قرآن کریم اور پیغمبر اعظم ص کی الہی تعلیمات پر تکیہ کرنا"، وحدت بخش معالجے کے عنوان سے دنیائے اسلام کی تمام تر مشکلات کے لئے راہ حل ہے۔

صوبہ گلستان کے عہدیداروں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات
صوبہ گلستان کے چار ہزار شہدا کی یاد میں میموریل کانفرنس کا انعقاد کرنے والے مرکز کے عہدیداروں سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی گفتگو کو اس کانفرنس میں نشر کیا گیا۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں " انقلاب اسلامی کی حفاظت، قومی عزت، ملک کے مستقبل اور تاریخ کی حفاظت" کے سلسلے میں شہداء کی قربانی کو عظیم امر قرار دیا اور فرمایا کہ اگر یہ ایثار و قربانی اور جذبہ شہادت نہ ہوتا تو نوزائیدہ اسلامی نظام سخت طوفانوں کے سامنے دوام پیدا نہیں کرتا اور فنا ہوجاتا، بنا برایں جذبہ ایثار و قربانی کی حفاظت اور اسکی تقویت کی جانی چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی سے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات میں دونوں ملکوں میں موجود توانائیوں کا ذکر کرتے ہوئے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی سطح پر تعاون اور مبادلات میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انڈونیشیا کی ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے پیشرفت اور ترقی کو امت مسلمہ کے لئے عزت اور فخر کا باعث سمجھتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی سے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات میں تاکید کے ساتھ فرمایا کہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے مسلسل بحران کھڑا کئے جانے کے باوجود یہ مبارک سرزمین استقامت اور فلسطینی گروہوں اور ملت کی جدوجہد کے نتیجے میں آزاد ہوجائے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی سے حجت الاسلام و المسلمین سید عمار الحکیم کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے شیعیان عراق کے قومی الائنس کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین عمار حکیم اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات میں عراق کے شیعیان عراق کے درمیان اس الائنس کی تشکیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک اہم واقعہ قرار دیا اور اس وحدت کی حفاظت اور اسے تقویت دینے اور پدرانہ نگاہ اور کھلے دل سے عراق کے تمام گروہوں، اقوام اور مذاہب کا استقبال کرنے پر تاکید فرمائی۔

رہبر انقلاب اسلامی کا پچیسویں نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے پچیسویں نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں اقامہ نماز کے سلسلے میں تمام افراد کی یکساں ذمہ داری پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب مل کر اس بات کی کوشش کریں کہ نماز کی قدر و منزلت کو خود بھی پہچانیں اور دوسروں کو بھی پہچنوائیں اور اپنے شخصی اعمال کو بھی اس کے زریعے اعلیٰ درجات تک پہنچائیں۔
