ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

قارئیان اور اہلِ قرآن کی نورانی محفل سے خطاب
قارئیان اور اہلِ قرآن کی نورانی محفل سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی پہلی تاریخ کو اہل قرآن کی نورانی محفل میں رمضان المبارک کو الہی مہمانی کا مہینہ اور رحمت الٰہی کے لامحدود دسترخوان سے تعبیر کیا۔ قرآن میں غور و فکر کے ساتھ ساتھ قلب کی تطہیر کو انسان کیلئے خدائے پاک کی مہمانی سے لطف اندوز ہونے کے لیے اہم عامل قرار دیا۔
نئے سال 1401 کے پہلے دن ٹی وی چینلوں سے براہ راست تقریر
نئے سال 1401 کے پہلے دن ٹی وی چینلوں سے براہ راست تقریر
رہبر انقلاب اسلامی نے ہجری شمسی کیلنڈر کے نئے سال 1401 کے پہلے دن ٹی وی چینلوں سے براہ راست نشر ہونے والی اپنی تقریر میں، نوروز اور نئی صدی کے آغاز کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، نئے سال کے نعرے کی تشریح کی اور مساوات کے ساتھ اقتصادی ترقی اور غربت کے مسئلے کے حل کی واحد راہ، علم محور معیشت کی راہ پر آگے بڑھنا بتایا۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے افغانستان، یوکرین اور یمن میں جاری مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارے واقعات، سامراج سے مقابلے میں ایرانی قوم کی حقانیت اور اس کے موقف کی درستگی کو عیاں کرتے ہیں۔
1401 کے نئے ایرانی سال کی مناسبت سے تبریکی پیغام
1401 کے نئے ایرانی سال کی مناسبت سے تبریکی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت ولی عصر امام زمانہ (عج) کی ولادت باسعادت اور نئے سال کی آمد کی مناسبت سے ایرانی عوام، شہداء ، جانبازوں کے اہل خانہ ، قوم کے خدمتگزاروں  اور دیگر اقوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نئے شمسی سال کو "روزگار مہیا کرنے والی علم و دانش محور پیداوار " کے نام سے موسوم کیا ہے۔
یوم شجرکاری کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
یوم شجرکاری کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
یوم شجرکاری کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے اتوار کی صبح پھل دار درختوں کے دو پودے لگائے۔ آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس کے بعد اپنے خطاب میں ایرانی قوم کو سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، ان کے مقدس وجود کو ایرانی قوم اور شیعہ و غیر شیعہ تمام مسلم اقوام کی محبت و الفت کا مرکز بتایا۔
یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی نشست کے نام پیغام
یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی نشست کے نام پیغام
رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی نشست کے نام اپنے پیغام میں دھڑے بندیوں کی شناخت، صحیح موقف اختیار کرنے اور حق کے محاذ کے حق میں کردار ادا کرنے کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات
ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے جمعرات کی صبح ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں، ماہ شعبان کی عیدوں خاص طور پر امام زمانہ کے یوم ولادت یا شب برات کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عید سعید کو انسان کی تاریخی امنگوں کی شکوفائی کا دن بتایا اور فرمایا: پندرہ شعبان کا دن تاریخی آرزوؤں کے پورا ہونے، نکھرنے اور شکوفہ ہونے کا دن ہے ۔
عید مبعث کے موقع پر رہبر انقلاب کا خطاب
عید مبعث کے موقع پر رہبر انقلاب کا خطاب
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی مبارک تاریخ یعنی عید مبعث کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے براہ راست خطاب میں عید بعثت کی عالم اسلام، ایرانی قوم اور تمام حریت پسندوں کو مبارکباد پیش کی۔

عید بعثت البنی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر ایرانی قوم اور مسلم امہ سے بذریعہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بعثت نبی اکرم کو انسانیت کے لیے عظیم عطیۂ الہی قرار دیا۔
ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس کمانڈروں کے ایک ملاقات میں، کمانڈر انچیف کا خطاب
ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس کمانڈروں کے ایک ملاقات میں، کمانڈر انچیف کا خطاب
7  فروری 1979 کو امام خمینی کی فضائیہ کی تاریخی بیعت کی مناسبت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فضائیہ اور فضائی دفاع کے کمانڈروں کے ساتھ ایک اجتماعی ملاقات میں اس حیرت انگیز بیعت کو انقلاب  کی کامیابی کیلئے ایک حساس موڑ قرار دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس عظیم اور تاریخی اقدام کے باقی و جاری رہنے اور موثر واقع ہونے کی علت اس واقعہ کا فنکارانہ شکل میں صحیح طور سے بیان ہونا تھا، انہوں نے کہا: آج بھی اسلامی نظام کے حقائق، کامیابیوں، پیشرفت، اور حماسی اقدامات کو مسخ کرنے کے لیے دشمن کے حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے تشریح کے جہاد کے فوری و حتمی فریضہ کی محوریت پر دفاعی اقدام اور ترکیب شدہ حملے کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صنعت کاروں اور صنعتی کارکنوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صنعت کاروں اور صنعتی کارکنوں سے ملاقات
آج صبح (اتوار) رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صنعت کاروں اور صنعتی کارکنوں کے ایک اجتماعی اجلاس میں تاجروں اور اقتصادی کارکنوں، افسروں اور محنت کشوں کو امریکہ کے ساتھ اقتصادی جنگ میں مقدس دفاع میں با اخلاص اور پاکباز مجاہدین قرار دیا۔ امریکہ نے اس حساس جنگ میں اسکی المناک شکست کے بارے میں امریکی حکام کے حالیہ اعترافات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: "صنعتی تزویراتی منصوبے کی دستاویز تیار کر کے" اور "پیداوار کے نظم و نسق، جہت دہی، نگرانی اور معاونت" کے ذریعے، محنتی حکام مشکلات کو کم کرنے اور ختم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور مزید کوششوں کے ساتھ "ملک کی پیداوار، روزگار اور ترقی کو آگے بڑھائیں" تاکہ اس عمل کے اثرات لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں ہوں۔
شعرا، منقبت خوانوں اور مداحان اہل بیت (ع) سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
شعرا، منقبت خوانوں اور مداحان اہل بیت (ع) سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے اتوار 23 جنوری 2022  کو ملک کے بعض ذاکروں، شعراء اور مداحان اہلبیت نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے حاضرین سے خطاب کیا۔ 
۱۹ دی کے قیامِ قم کی مناسبت سے قم کے مختلف عوامی طبقات کے ساتھ ملاقات
۱۹ دی کے قیامِ قم کی مناسبت سے قم کے مختلف عوامی طبقات کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح (اتوار) کو قم کی عوام کے مختلف طبقوں کے ساتھ ایک ویڈیو ملاقات میں قم میں 9 جنوری 1978 کے تاریخی قیام کو "مذہبی اعتقاد کی گہرائی" اور "عقلیت کے ساتھ مذہبی غیرت" قرار دیا۔ انہوں نے ایرانی قوم کے عقائد پر مبنی نظام سے امریکہ کی گہری نفرت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "ہمیں موجودہ ذمہ داریوں کو سمجھ کر، امید اور اتحاد اور طاقت کے ساتھ مستقبل کے روشن افق کی جانب بڑھنا چاہیے۔ اس راستے میں عہدیداروں کو بھی عوامی پہلوؤں کی تقویت اور تکمیل کے ذریعے مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششوں کو وسعت دیں۔
شہید سلیمانی کی دوسری برسی کی انتظامیہ کمیٹی اور اہل خانہ سے ملاقات
شہید سلیمانی کی دوسری برسی کی انتظامیہ کمیٹی اور اہل خانہ سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے ہفتے کی صبح شہید حاج قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگراموں کا انعقاد کرنے والی کمیٹی کے اراکین اور شہید کے اہل خانہ سے ملاقات میں صداقت و اخلاص کو مکتب سلیمانی کا خلاصہ، مظہر اور شناخت قرار دیا اور خطے کے جوانوں کیلئے شہید سلیمانی کے ایک نمونۂ عمل کی حیثیت اختیار کر جانے کا حوالہ ہوئے فرمایا: عزیز قاسم سلیمانی، ایران کی سب سے بڑی قومی اور مسلم امہ کی سب سے بڑی 'امّتی' شخصیت تھے اور ہیں۔
نرسوں اور شعبہ صحت کے شہداء کے گھرانوں کے ساتھ ملاقات
نرسوں اور شعبہ صحت کے شہداء کے گھرانوں کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح نرسوں اور شعبہ صحت کے شہداء کے گھرانوں کے ساتھ ملاقات میں حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے طرز عمل اور اقوال کو خواتین کی عظمت، روحانی اور فکری قوت کا مظہر قرار دیا اور نرسنگ کی اہمیت اور اس باوقار کام کی مشکلات اور تلخیوں کی مختلف جہتیں بیان کرنے کے ہمراہ مختلف زاویوں سے نرسنگ طبقے کی تقویت کو نرسوں کا بنیادی مطالبہ قرار دیا اور اس منطقی مطالبے کی تکمیل کو عہدہ داروں کا فریضہ اور ملک اور معاشرے کے حال اور مستقبل کی ضرورت قرار دیا۔

منتخب عناوین