ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر انقلاب اسلامی سے ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں بسیجیوں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں بسیجیوں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے رضاکار فورس بسیج کے ہزاروں اراکین سے ملاقات میں بسیج کو " انقلاب کا لشکر"، " مذہبی جمہوریت کا مظہر" اور بصیرت پر تکیہ کرنے والے افراد کا گروہ قرار دیا اور منظم منصوبہ بندی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں موثر واقع ہونے کے لئے بسیج کی مختلف سطحوں کے درمیان مطابقت پیدا کرنے کے لئے تھنک ٹینکس کے قیام پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ بسیجی جذبہ دراصل خدا کو ہمیشہ اپنے ساتھ محسوس کرنا اور نا امیدی اور مایوسی کا شکار نہ ہونا ہے؛ بنا برایں کمزور اعتقاد کے حامل افراد کہ جو دشمن کے خوف اور ہم نہیں کر سکتے جیسے مقولے کا شکار ہو گئے ہیں، ان سے ہم یہی کہیں گے کہ خدا کی قدرت وطاقت پر تکیہ کر کے اور عوام کی موجودگی پر یقین کر کے ہر طرح کی مشکل سے باہر نکلا جا سکتا ہے اور پھر کوئی بھی طاقت ہمیں نہیں ڈرا سکتی۔
رہبر انقلاب اسلامی سے سلووینیا کے صدر اور انکے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے سلووینیا کے صدر اور انکے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے سلووینیا کے صدر باروت پاکور اور انکے ہمراہ وفد سے ملاقات میں خطے کے تلخ اور دردناک حادثات و واقعات اور مختلف ممالک پر بے ثباتی اور جنگ مسلط کرنے میں بعض طاقتوں کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران غیر وابستہ ممالک سے ہمیشہ اس بات کا متقاضی ہے کہ وہ بعض ممالک پر ڈالے جانے والے دبائو سے مقابلے کے لئے سرگرم کردار ادا کریں اور خاموش تماشائی بن کر نہ بیٹھ جائیں۔
رہبر انقلاب اسلامی سے صوبہ اصفہان سے آئے ہوئے ہزاروں افراد کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے صوبہ اصفہان سے آئے ہوئے ہزاروں افراد کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے صوبہ اصفہان سے آئے ہوئے ہزاروں افراد سے ملاقات میں اصفہان کو " شہادت و پیشقدمی"، " استقامت اور قیام"، " علم و ثقافت"، " دین اور ولایت"، اور " محنت و مشقت اور خلاقیت" کا صوبہ قرار دیا اور اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتا اور اسے امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں سے ہی مستقل دشمنی کا سامنا کرنا پڑا ہے، فرمایا کہ آج ملک کی اور خاص طور پر ہمارے حکومتی عہدیداروں اور ایلیٹ طبقے کی اہم ضرورت " سیاسی بصیرت اور دشمن کی سازشوں سے غافل نہ ہونا"، " انقلابی جذبے اور جہت کی حفاظت"، " استقامتی معیشت کے میدان میں اقدام اور عمل"، " سائنسی میدان میں تیزی کے ساتھ رشد و ترقی"، " قومی اتحاد و انسجام" اور" روحانی اور اندرونی استحکام کی حفاظت" ہے۔
رہبر انقلابی اسلامی سے اسکولوں اور کالجوں کے ہزاروں طالبعلموں کی ملاقات
رہبر انقلابی اسلامی سے اسکولوں اور کالجوں کے ہزاروں طالبعلموں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے تیرہ آبان بمطابق 4 نوامبر 1979 ، یوم طالبعلم اور عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کے موقع پر اسکولوں اور کالجوں کے ہزاروں طالبعلموں سے ملاقات میں امریکہ کے مقابلے میں امام راحل رح اور طالبعلموں کی استقامت کی دلیلوں اور حقیقتوں کی نوجوان نسل کے ذہنوں میں تحریف کرنے کی بعض خطرناک کوششوں پر اظہار تشویش کیا اور اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ ملک کی تمام تر مشکلات کا واحد راہ حل امریکہ سے ساز باز اور مذاکرات کے زریعے ممکن ہے، تاکید کے ساتھ فرمایا کہ خدا پر توکل، اعتماد نفس، اقدام و عمل میں شجاعت کا مظاہرہ، بصیرت، امام راحل کی سفارشات پر عمل درآمد، خلاقیت، مستقبل کے سلسلے میں پر امید ہونے، دشمن سے نہ ڈرنے اور اس کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنے جیسے انقلابی افکار و نظریات ہمارے ملک کی جملہ تمام مشکلات اور مسائل کو حل کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی سے فن لینڈ کے صدر کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے فن لینڈ کے صدر کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فن لینڈ کے صدر سائولی نینیستوو سے ملاقات میں دہشتگردی کے مسئلے کو بشریت کے لئے ایک دردناک مصیبت قرار دیا اور یمن کی عوام کی طرح اجتماعی قتل عام کو دہشتگردی کی بدترین قسم گردانتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ دہشتگردی سے مقابلے کے لئے ان تمام ملکوں کی جانب سے سنجیدہ عزم و ارادے کی ضرورت ہے کہ جو عالمی طاقتوں میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور دنیا بھر کے مفکرین، اور با شرف حکومتوں اور طاقتور قوموں کو چاہئے کہ وہ اس بیماری کے علاج کے لئے فکر اور لازمی اقدامات انجام دیں۔
رہبر انقلاب سے بوسنیا ہرزگوینیا کی اعلی کونسل کے سربراہ کی ملاقات
رہبر انقلاب سے بوسنیا ہرزگوینیا کی اعلی کونسل کے سربراہ کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے بوسنیا ہرزگوینیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ باقر عزت بگوویچ میں بعض مغربی ممالک کی جانب سے دہشتگردی کی پرورش اور اختلافات پیدا کرنے والی سیاست سے مقابلے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ آزاد ممالک کو چاہئے کہ وہ استکباری حکومتوں سے تعلقات منقطع کرکے اور انکی سیاست قبول نہ کر کے اختلافات کی آگ کو ٹھنڈا کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی سے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو سے ملاقات میں مغربی ایشیا میں امریکہ منصوبوں اور سیاست کی ناکامی کا تذکرہ کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے تیل کی قیمتوں کو کم کر کے آزاد ممالک پر دبائو بڑھانے کے مسئلے کو ایک نیا حربہ قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ پابندیوں اور دبائو کے مقابلے میں عقلمندی اور منصوبہ بندی کے ساتھ استقامت اور مزاحمت کی وجہ سے یقینا کامیابی حاصل ہوگی۔
رہبر انقلاب اسلامی سے ایران کی ممتاز علمی شخصیات اور طالبعلموں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے ایران کی ممتاز علمی شخصیات اور طالبعلموں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے ممتاز علمی صلاحیتوں و استعداد کے مالک نوجوانوں سے خطاب میں با صلاحیت نوجوانوں کو عہدیداران کے لئے خدا کے نفیس تحفے اور امانت سے تعبیر کرتے ہوئے اور اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ایک لمحے کے لئے بھی ملک کے علمی حلقوں اور دانشوروں کے دفاع میں کوئی کوتاہی نہ کریں فرمایا کہ ذہین اور مایہ ناز صلاحیتوں کے مالک نوجوانوں پر توجہ دیکر اور محنتی نوجوان نسل کی تعمیر کے سائے میں ایران ایک پیشرفتہ، مقتدر، با وقار ملک اور جدید اسلامی تمدن کا علمبردار بن جائے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی سے پولیس کے اعلی افسران کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے پولیس کے اعلی افسران کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پولیس ڈے کی مناسبت سے پولیس کے اعلی افسران سے ملاقات میں امن و امان کو ملکی ترقی و پیشرفت کے لئے بنیادی اور اساسی رکن قرار دیتے ہوئے اور امن قائم کرنے میں پولیس فورس کے بنیادی کردار پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ پولیس فورس کی توانائیاں اور آمادگی اور اس محکمے کے اہلکاروں کے عزم و ایمان میں روز بروز اضافہ ہونا چاہئے۔
عید غدیر کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی سے ہزاروں افراد کی ملاقات
عید غدیر کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی سے ہزاروں افراد کی ملاقات
عید سعید غدیر خم،عید امامت و ولایت اور عید اللہ اکبر کی مناسبت سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔

اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے عید غدیر کی مبارک دیتے ہوئے واقعہ غدیر کے اہم پیغام یعنی نصب امامت کو اسلامی حکومت کیلئے ضابطہ اور قاعدہ قرار دیا اور امام علی علیہ السلام کی منفرد خصوصیات بالخصوص اُن کی حکومتی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ ولایت امیر المومنین علی علیہ السلام سے متمسک ہونے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کے کے فرمودات پر عمل پیرا ہواجائے۔
رہبر انقلاب اسلامی سے ادارہ شماریات کے عہدیداروں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے ادارہ شماریات کے عہدیداروں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ادارہ شماریات برائے آبادی اور مکانات اور قومی سپریم کونسل برائے شماریات کے عہدیداروں سے ملاقات میں دقیق، پختہ اور علمی اعداد و شمار کو ملک کے کارآمد فیصلوں کی اصلی بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے عزیز اور محترم عوام کو چاہئے کہ مردم شماری کی مہم میں سنجیدگی کے ساتھ حصہ لیں۔
رہبر انقلاب اسلامی سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلیٰ افسران کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلیٰ افسران کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کور کمانڈرز کے عمومی اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سپاہ کو انقلاب کا مستحکم مورچہ اور داخلی اور خارجی سیکورٹی کا بنیادی اور ملکی پیشرفت کا برجستہ، ممتاز، ضروری اور اہداف کی جانب حرکت کرنے والا عنصر قرار دیا اور اسلامی نظام کے اصلی اور معنوی ارکان کی تحریف اور ان سے مقابلے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نرم طاقت یا سافٹ پاور کا ایک اہم جزء امریکی سربراہی میں موجود تسلط پسند طاقتوں پر مکمل بے اعتمادی کا اظہار ہے اور اس بے اعتمادی میں مسلسل اضافہ ہونا چاہئے۔
رہبر انقلاب اسلامی سے شہدائے منیٰ اور مسجد الحرام کے اہل خانہ کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے شہدائے منیٰ اور مسجد الحرام کے اہل خانہ کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے بدھ کی صبح شہدائے سانحہ منیٰ اور مسجد الحرام کے اہل خانہ سے ملاقات میں اس سانحے میں آل سعود کی کوتاہی اور نااہلی کو اس شجرہ ملعونہ خبیثہ کی جانب سے حرمین شریفین کے تصرف اور اسکے انتظام و انصرام میں ایک بار پھر ناتوانی کے اثبات پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر وہ سچ کہتے ہیں کہ وہ اس سانحے کے سلسلے میں بے قصور ہیں تو اس بات کی اجازت دیں کہ ایک بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اس سانحے کی سنجیدہ اور تفصیلی تحقیقات انجام دے۔
رہبر انقلاب اسلامی کی دینی مدارس کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر درس خارج فقہ میں گفتگو
رہبر انقلاب اسلامی کی دینی مدارس کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر درس خارج فقہ میں گفتگو
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے دینی مدارس اور حوزہ ہائے علمیہ کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اپنے درس خارج فقہ میں عوام اور جوانوں کے ذہنوں اور فکر کو منحرف کرنے کے لئے دشمن کے وسیع منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے مذہب اور عفت وحیا کے خلاف کی جانے والی سازشوں سے مقابلے کو علماء کی ذمہ داری قرار دیا اور تاکید کے ساتھ فرمایا کہ دینی مدارس، حوزہ ہائے علمیہ اور علمائے کرام کو چاہئے کہ اسلامی معارف کو بیان کرنے کے لئے سائبر اسپیس کی بہتر شناخت حاصل کریں اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
رہبر انقلاب اسلامی سے خاتم الانبیاء ص ایئر ڈفینس سسٹم کے اعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے خاتم الانبیاء ص ایئر ڈفینس سسٹم کے اعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج  کی خاتم الانبیاء ائیر ڈفینس ہیڈ کوارٹر کے اعلیِ عہدیداروں اور افسروں سے ملاقات میں ایئر ڈفینس سسٹم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ہر طرح کے حملے سے نمٹنے کے لئے فرنٹ لائن قرار دیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مدمقابل محاذ کو خبیث، مکار اور ملت کی آزادی کا مخالف قرار دیا فرمایا کہ اس دشمن کے مقابلے میں کہ جو ہمارے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے درپے ہے، ہمیں چاہئے کہ ہماری مسلح افواج اتنی زیادہ آمادہ و تیار ہوجائے کہ دشمن حتیٰ یہاں حملہ کرنے کی فکر بھی نہ کرے۔
رہبر انقلاب اسلامی سے صدر مملکت اور انکی کابینہ کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے صدر مملکت اور انکی کابینہ کی ملاقات
رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے (بروز بدھ) صبح صدرمملکت اور کابینہ کے ساتھ ملاقات میں حکومت کی کارکردگیوں اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، عوام کے سامنے انجام شدہ کاموں کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے ہفتہ حکومت کو ایک بہت مناسب موقع شمار کیا۔ اور استقامتی معیشت، خارجہ سیاست، سائینس و ٹیکنالوجی، سیکوریٹی اور امن، ثقافت، چھٹے پروگرام، سائیبر اسپیس جیسے میدانوں سے متعلق نکات کو سات مختلف فصلوں میں بیان کیا اور ان کو آنے والے سالوں میں گیارہویں حکومت کے ترجیحی  پروگراموں میں سے قرار دیا۔ 
رہبر انقلاب اسلامی سے صوبہ تہران کے ائمہ جماعات کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے صوبہ تہران کے ائمہ جماعات کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے صوبہ تہران کی مساجد کے ائمہ جماعات سے ملاقات میں مساجد کو اجتماع، صلاح مشورے، استقامت، منصوبہ بندی اور اجتماعی اور ثقافتی حرکت کا مرکز قرار دیا اور انقلاب اوراسلامی نظام کے اصلی تکیہ گاہ کے عنوان سے عوام کے ایمان کو تقویت دینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ موجودہ مسائل کے سامنے اپنی ذمہ داری کی تشخیص کے لئے ضروری ہے کہ وسیع اور ثقافتی نگاہ سے استفادہ کرتے ہوئے معاشرے کی مجموعی حرکت کی تحلیل اور جائزہ لیا جائے۔
رہبر انقلاب اسلامی سے وزیر اطلاعات اور وزارت اطلاعات کے اعلی عہدیداروں کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے وزیر اطلاعات اور وزارت اطلاعات کے اعلی عہدیداروں کی ملاقات
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے وزیر اطلاعات اور وزارت اطلاعات کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں اس وزارت خانے کو ایک حساس اور اہم مورچہ اور اسلامی نظام کی بیدار اور بینا چشم قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ وزارت اطلاعات اسلامی نظام کی سخت فصیل ہے اور اس میں کبھی بھی دراڑیں نہیں آنی چاہئیں۔
رہبر انقلاب اسلامی سے پورے ملک سے آئے ہوئے ہزاروں افراد کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے پورے ملک سے آئے ہوئے ہزاروں افراد کی ملاقات
حضرت آیت الله خامنه ای رهبر معظم انقلاب اسلامی صبح امروز (دوشنبه) در دیدار هزاران نفر از قشرهای گوناگون مردم استانهای مختلف کشور، مشکلات معیشتی مردم را دغدغه عمیق و مستمر خود خواندند و با تأکید بر تکیه بر ظرفیتهای داخلی به عنوان تنها راه حل مشکلات مردم افزودند: بر جام، به عنوان یک تجربه، بی نتیجه بودن مذاکره با امریکایی ها، بدعهدی آنها و ضرورت بی اعتمادی به وعده های امریکا را بار دیگر ثابت کرد و نشان داد راه پیشرفت کشور و بهبود وضع زندگی مردم، توجه به داخل است نه دشمنانی که مدام در منطقه و جهان در حال مانع تراشی برای ایران هستند.
رہبر انقلاب اسلامی سے اسلامی ممالک کے سفیروں اور اعلیٰ حکام کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی سے اسلامی ممالک کے سفیروں اور اعلیٰ حکام کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کے دن قبل از ظہر حکومتی عہدیداروں اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات میں خطے اور عالم اسلام میں جنگ، بدامنی اور دہشتگردی کی اصل وجہ استکباری طاقتوں بالخصوص امریکہ کو قرار دیا اور اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ انکا اصل ہدف غاصب صیہونی حکومت کو سانس لینے کا موقع فراہم کرنا اور فلسطین کے موضوع سے توجہ ہٹانا ہے، فرمایا کہ ان سازشوں سے مقابلے کی تنہا راہ دشمن کی حقیقی شناخت اور استقامت ہے اور ملت ایران نے ثابت کردیا ہے کہ استقامت، پیشرفت و ترقی کا واحد راستہ ہے۔

منتخب عناوین