ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

عراق کے وزیر اعظم جناب محمد شیاع السودانی سے ملاقات
عراق کے وزیر اعظم جناب محمد شیاع السودانی سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے وزیر اعظم جناب محمد شیاع السودانی سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: عراق کی ترقی اور اس کے اعلیٰ اور حقیقی مقام تک پہنچنا اسلامی جمہوریہ کے مفاد میں ہے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ آپ ایک ایسے شخص ہیں جو اس ملک، اسکے روابط کو آگے بڑھانے اور اس ملک کو اس کی تہذیب اور تاریخ کے مطابق شائستہ آزاد مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بحریہ کے متعدد کمانڈروں سے ملاقات
بحریہ کے متعدد کمانڈروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (پیر) دوپہر کے وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے متعدد کمانڈروں سے ملاقات میں تاکید کی: سمندر کی سہولت اور اس کی وسیع صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ملک میں ایک عوامی ثقافت میں تبدیل ہونی چاہیے۔
بسیج کے سینکڑوں ارکان کے ساتھ ملاقات
بسیج کے سینکڑوں ارکان کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح بسیج کے سینکڑوں ارکان کے ساتھ ملاقات میں بسیج کی تشکیل کو امام خمینی کے اہم ترین اور عظیم اقدامات میں سے ایک قرار دیا اور گزشتہ چالیس سالوں میں مختلف شعبوں میں بسیج کی موجودگی کی برکات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: انہوں نے تاکید کی: بسیج ایک عسکری تنظیم سے بالاتر اور برتر ہے، یہ دراصل ایک ثقافت، سوچ اور مکتب فکر ہے جو عظیم تحریک میں ملک و قوم کو بڑی پیشرفتوں کے ساتھ آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم اسلام کے سیاسی جغرافیہ میں بسیج کے مقام اور ایرانی قوم کے بالمقابل امریکہ کے سٹریٹجک منصوبے کی ناکامی، اور بسیج کیلئے امریکہ کے ایران کے مقابل جنگ کا دقیق فہم حاصل کرنے کی ضرورت پر تاکید کی اور فرمایا: آج ایران کے بدخواہوں کا سب سے اہم ہتھیار پروپگنڈہ اور جھوٹ کے ذریعے اذہان پر مسلط ہوکر اپنے مقاصد حاصل کرنا ہے۔
اصفہان کے سینکڑوں لوگوں سے ملاقات
اصفہان کے سینکڑوں لوگوں سے ملاقات
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح اصفہان کے سینکڑوں لوگوں سے ملاقات میں اصفہان کو سائنس، ایمان، فن اور جہاد کا مرکز و محور شہر قرار دیا اور اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمارے دور کا سب سے بڑا چیلنج "جمود، توقف اور پسماندگی" کے مقابل پیش رفت کا چیلنج ہے، مزید کہا: ایرانی قوم کے خلاف اساسی صف آرائی میں استکبار، ایران دشمنی کی شدت میں اضافے کے ساتھ، عوام بالخصوص نوجوانوں کے ذہنوں میں مایوسی اور تعطل پیدا کرنے کے لیے اپنے تمام امکانات کو بروئے کار لایا ہے اور آج ہر شخص کی ایران دوستی کے ثبوت کا سب سے اہم معیار "مایوسی پیدا کرنے اور حوصلہ شکنی سے گریز" اور "کام، کوشش اور امید کے جذبے کو فروغ دینا" ہے۔
شہدائے قم کی یادگاری تقریب کے منتظمین سے ملاقات
شہدائے قم کی یادگاری تقریب کے منتظمین سے ملاقات
8 آبان 1401ء کو شہدائے قم کی یادگاری تقریب کے منتظمین سے ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات آج (جمعرات) صبح قم میں اس اجلاس کے دوران نشر ہوئے۔
اس ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای نے شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے اور ان کے پیغام کو سننے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے قم کو "قیام و اقامہ" کا شہر قرار دیا۔
13 آبان، عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کے موقع پر خطاب
13 آبان، عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کے موقع پر خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح (بدھ) 13 آبان یعنی عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کے موقع پر، سینکڑوں طلباء کے ساتھ جوش و خروش سے بھرپور نشست میں، 13 آبان کے دن کو امریکہ کی شرارتوں اور اس کے قابل تسخیر ہونے کی علامت قرار دیا۔
سینکڑوں ممتاز اور اعلیٰ علمی صلاحیتوں کے حامل طلباء کے ساتھ ملاقات
سینکڑوں ممتاز اور اعلیٰ علمی صلاحیتوں کے حامل طلباء کے ساتھ ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح (بدھ) سینکڑوں ممتاز اور اعلیٰ علمی صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں کے ساتھ ایک ملاقات میں ممتاز علمی طبقے کو گزشتہ چار دہائیوں میں ایران کی عزت و آبرو کا سبب قرار دیا اور فرمایا: ہر شخص بالخصوص حکام اور بااثر افراد کو ممتاز علمی طبقے کو ملک اہم ترین اثاثوں میں سے ایک سمجھنا چاہیے، ان کی پشت پناہی کرنی چاہیے اور ممتاز علمی افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی انفرادی صلاحیتوں اور استعداد کو ملک کی ترقی کے سرمائے میں تبدیل کریں۔
عید میلادالنبی (ص) کی مناسبت سے حکومتی عہدیداروں اور وحدت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب
عید میلادالنبی (ص) کی مناسبت سے حکومتی عہدیداروں اور وحدت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب
پیغمبر اسلام (ص) اور حضرت امام صادق (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے آج 17 ربیع الاول کو حکومتی عہدیداروں اور وحدت کانفرنس میں مدعو غیر ملکی مہمانوں کے مجموعے سے ملاقات میں رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دنیا میں طاقت کی نئی صف بندی میں اپنا کردار ادا کرنے اور اعلیٰ مقام حاصل کرنے کیلئے اتحاد اور ہم آہنگی کو امت اسلامیہ کی سب سے اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے انہوں نے خواص، ممتاز طبقے اور روشن خیال نوجوانوں کے انتہائی اہم کردار پر روشنی ڈالی اور فرمایا: "اسلامی اتحاد" کو برقرار رکھتے ہوئے نئی دنیا میں بااثر موجودگی ممکن ہے بشرطیکہ عملی کوششیں انجام پائیں اور مشکلات اور دباؤ کے سامنے ڈٹ جائیں، جس کی واضح مثال اسلامی جمہوری نظام جس نے ہمت نہیں ہاری اور طاقتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو گیا اور اب وہ ایسا تناور درخت بن چکا ہے جس کے "اکھاڑے" جانے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
تشخیص مصلحت کونسل کی نئے چیئرمین اور اراکین سے ملاقات
تشخیص مصلحت کونسل کی نئے چیئرمین اور اراکین سے ملاقات
آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح (بدھ) تشخیص مصلحت کونسل کی نئی مدت کیلئے متعین چیئرمین اور اراکین سے ملاقات کے دوران کونسل کو ممتاز اور تجربہ کار افراد کی موجودگی اور ملکی مسائل کے بارے میں ایک جامع نظریہ اور اس کے بنیادی فرائض کے لحاظ سے اسلامی جمہوریہ کے لیے ایک بہت ہی اہم عنصر قرار دیا۔
شہدائے کھیل کی اعزازی تقریب کے منتظمین اور ماؤں کے وفد سے ملاقات
شہدائے کھیل کی اعزازی تقریب کے منتظمین اور ماؤں کے وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے شہدائے کھیل کے اجلاس و اعزازی تقریب کے منتظمین اور کھلاڑی شہداء کی ماؤں کے وفد سے ملاقات میں بیانات جو کہ 11 ستمبر 2022 کو منعقد ہوئی، آج صبح تہران میں اس اجلاس کے مقام پر نشر ہوئے۔
امام حسن ع یونیورسٹی میں مسلح افواج کی دفاعی یونیورسٹیوں کے طلباء کی مشترکہ گریجویشن تقریب سے خطاب
امام حسن ع یونیورسٹی میں مسلح افواج کی دفاعی یونیورسٹیوں کے طلباء کی مشترکہ گریجویشن تقریب سے خطاب
مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح (پیر) مسلح افواج کی دفاعی یونیورسٹیوں کے طلباء کی مشترکہ گریجویشن تقریب میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے اہم نکات بیان کیے اور تاکید کے ساتھ فرمایا: میں صاف کہتا ہوں کہ یہ واقعات امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے پیروکاروں کی سازش ہے۔ ان کا اصل مسئلہ ایک مضبوط اور خود مختار ایران اور ملک کی ترقی کا ہے۔ ایرانی قوم ان واقعات میں کافی مضبوط طور سے سامنے آئی اور مستقبل میں جہاں بھی ضرورت پڑی مکمل بہادری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
دفاع مقدس کے سینئیر فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اعزازی تقریب
دفاع مقدس کے سینئیر فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اعزازی تقریب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح دفاع مقدس میں شامل فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مسلط کردہ جنگ کو اسلامی جمہوریہ اور ایران کی عوام کے خلاف سامراجی نظام کی تزویراتی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا اور مزید کہا: عالمی طاقتوں کی طاقت کے دیوانے اور جاہ طلب صدام کی ہمہ گیر حمایت کے باوجود ، تین عناصر "انقلاب کی ابھرتی طاقت، امام کی انتہائی موثر قیادت اور ایرانی قوم کی قابل فخر اور نمایاں خصوصیات" کی روشنی میں جنگ ایک یقینی اور عظیم خطرے سے ایک عظیم موقع میں بدل گئی۔ نوجوان اور جوان نسل میں تاریخ کے اس پرجوش اور ولولہ انگیز باب کی صحیح اور درست ترجمانی انقلاب کی بقا اور کامیابی کی ضمانت دے گی۔
سید اور سالار شہیدان کے چہلم کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رح) میں خطاب
سید اور سالار شہیدان کے چہلم کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رح) میں خطاب
سید اور سالار شہیدان کے چہلم کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی (رح) میں طلباء کے ماتمی دستے حاضر ہوئے اور عزاداروں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں زائرین کربلا کے ساتھ ایک صدا ہوکر "لبیک یا حسین" کا نعرہ لگایا۔ مجلس کے آخر میں حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں جوانوں کے پاکیزہ اور مومن دلوں کو دعاؤں اور خطبوں کے معیار میں اضافے اور الہی ہدایت میں پیشرفت کا سبب قرار دیا اور فرمایا: اربعین کی تقریب، جو کہ حضرت سید الشہداء کا بلند و بالا پرچم شمار ہوتی ہے، اس سال تاریخ کے کسی بھی دور کی نسبت زیادہ شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اہل بیت (ع) کی عالمی اسمبلی کے ساتویں اجلاس کے مدعوین سے خطاب
اہل بیت (ع) کی عالمی اسمبلی کے ساتویں اجلاس کے مدعوین سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح اہل بیت (ع) کی عالمی اسمبلی کے اراکین اور اس اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں شریک مہمانوں سے ملاقات میں اہل بیت ع کی عظمت اور مقبولیت کو اسلامی دنیا میں منفرد قرار دیا اور تاکید کی: اسلامی جمہوریہ کا نظام نظام تسلط کے خلاف اہل بیت ع کے بلند شده علم کے طور پر اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ عالم اسلام میں کوئی حقیقی مذہبی، نسلی، فرقہ وارانہ اور نسلی تقسیم نہیں ہے اور تقسیم کی واحد نمایاں اور حقیقی لکیر عالم اسلام کی کفر و استکبار کے عالمی محاذ کے مقابل حد بندی ہے۔
ہفتہ حکومت کی مناسبت سے صدر مملکت اور حکومتی وفد کے ارکان سے ملاقات
ہفتہ حکومت کی مناسبت سے صدر مملکت اور حکومتی وفد کے ارکان سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح صدر مملکت اور حکومتی وفد کے ارکان سے ملاقات میں حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس پر اظہار خیال کیا اور انقلاب اور گزشتہ 43 برسوں کے اہم واقعات کی یاد کو زندہ رکھنے کیلئے ہفتہ حکومت کا بنیادی ہدف قرار کیا اور ایک سال میں حکومت کی کامیابیوں کی وضاحت کرتے ہوئے، اقتصادی مسئلے کی ترجیح سمیت اہم تاکیدات کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے مزید فرمایا: عوام انقلاب کے تمام واقعات اور مراحل میں "انقلاب کے مرکزی فاتح رہے ہیں "، اور یہ حقیقت ایک سبق اور عبرت ہے اور تمام حکام کو یہ دکھاتی ہے کہ اس قوم کے ساتھ کیسا برتاو کیا جانا جائے۔
ملک بھر کے ائمہ جمعہ سے ملاقات
ملک بھر کے ائمہ جمعہ سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح (بدھ) ملک بھر کے ائمہ جمعہ سے ملاقات کے دوران نماز جمعہ کو اسلامی نظام کی نرم طاقت کے حوالے سے ایک انتہائی اہم کڑی اور ایک ممتاز فریضہ قرار دیا اور تاکید کی: امام جمعہ انقلاب اسلامی کے ترجمان ہیں اور ان کے بنیادی فرائض میں سے ایک انقلاب کے علمی تصورات اور مبادیات کو جدید انداز میں پیش کرنا ہے اور شبہات کا دور حاضر کی زبان میں جواب دینا اور ان کی مدلل وضاحت ہے اور ہر ایک کے ساتھ پدرانہ سلوک اپنانا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے وفد سے ملاقات
روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شام روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے مغرب کی دھوکہ دہی پر مبنی پالیسیوں اس کے خلاف ہوشیار رہنا ضروری سمجھا اور فرمایا: ایران اور روس کے درمیان طویل مدتی تعاون دونوں ممالک کے لیے انتہائی مفید ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور ان کے وفد سے ملاقات
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور ان کے وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (منگل) کی دوپہر سے پہلے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور ان کے وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بالخصوص تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر تاکید کی اور صیہونی حکومت کو مسلمان ممالک کے درمیان اختلاف کی بنیادی وجہ قرار دیا اور انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ اور غاصب حکومت فلسطینیوں کی گہری تحریک کو نہیں روک سکتی، شام کے مسئلے کے حوالے سے کہا: شام کی علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے اور شمالی علاقہ جات میں کسی بھی فوجی حملے سے ترکی، شام اور پورے خطے کو یقیناً نقصان پہنچے گا اور اس کا فائدہ دہشت گردوں کو ہوگا۔
پیغام حج 2022
پیغام حج 2022
آیت اللہ خامنہ ای نے بیت اللہ الحرام کے حجاج کے نام اپنے پیغام میں اتحاد اور روحانیت کو حج کی دو اساسی بنیادوں اور امت اسلامیہ کی عزت و سعادت کے دو عوامل قرار دیا اور اسلامی بیداری، خود آگاہی اور مزاحمت کے زبردست مظہر کے ظہور کے شاندار نتائج پر تاکید کرتے ہوئے، انہوں نے فرمایا: ہمارے حساس خطے میں اور حال میں پوری دنیا میں استکبار روز بروز کمزور ہوتا جا رہا ہے، یقیناً دشمن کے مکر کو لمحہ بھر کے لیے بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، اور ہمیں کوشش اور چوکسی کے ساتھ امید اور خود اعتمادی کو بڑھانا چاہیے، جو کہ مستقبل کی تعمیر کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن جو آج (جمعہ) صبح حجۃ الاسلام والمسلمین نواب (حج و زیارت کے امور میں رہبر معظم کے نمائندہ اور ایرانی حجاج کرام کے سربراہ) نے عرفات کے صحرا میں پڑھا، درج ذیل ہے:
عدلیہ کے سربراہ، عہدیداروں اور ملازمین سے ملاقات
عدلیہ کے سربراہ، عہدیداروں اور ملازمین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج (منگل) صبح عدلیہ کے سربراہ اور عدلیہ کے عہدیداروں اور ملازمین کے ایک گروہ سے ملاقات میں "معاشروں میں ناقابل تغیر الہی روایات" کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ کی قابل فخر اور حیرت انگیز کامیابی کی وجہ 1981 کے بڑے اور تلخ واقعات کے مقابل استقامت و جدوجہد اور دشمنوں سے خوفزدہ نہ ہونا تھی اور اس الہی روایت کو ہر دور میں دہرایا جا سکتا ہے اور ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ 2022 کا خدا وہی1981 والا خدا ہے۔

منتخب عناوین