1 00:02:01,900 --> 00:02:04,380 بسم‌الله‌الرّحمن‌الرّحيم‌, اللہ کے نام سے جو دائمي رحمتوں والا، مہربان ہے۔ 2 00:02:06,240 --> 00:02:09,960 عزيز بھائيوں کو خوش آمديد عرض کرتا ہوں 3 00:02:11,740 --> 00:02:18,080 حساس عہدوں پر فائز اہلکار 4 00:02:20,320 --> 00:02:23,420 مسلح افواج کے اہم شعبہ ميں 5 00:02:25,540 --> 00:02:29,400 يعني اسلامي جمہوريہ ايران کي فضائيہ کے اہلکار 6 00:02:31,060 --> 00:02:33,800 اور ايئر ڈيفنس کے اہلکار 7 00:02:34,460 --> 00:02:41,080 اور آج کے دن کي مناسبت سے جو درحقيقت فضائيہ کا دن ہے 8 00:02:42,460 --> 00:02:51,360 اور اسلامي جمہوريہ ايران کي فضائيہ کے تمام اہلکاروں اور آپ سب کو 9 00:02:51,740 --> 00:02:52,760 اور ايئر ڈيفنس کے اہلکاروں 10 00:02:54,040 --> 00:02:59,080 اور آپ کے اہل خانہ کو مبارکباد پيش کرتا ہوں 11 00:03:02,540 --> 00:03:09,700 ترانہ پيش کرنے والي ٹيم کا بھي شکريہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے بہترين شکل ميں ترانہ پيش کيا۔ 12 00:03:13,820 --> 00:03:18,300 انيس بہمن کا مسئلہ 13 00:03:20,460 --> 00:03:27,700 جسے آپ ہر سال عقيدت و احترام کے ساتھ مناتے ہيں 14 00:03:28,860 --> 00:03:34,780 ايک شيريں واقعہ کي يادآوري سے کہيں زيادہ بلند و بالا ہے 15 00:03:36,600 --> 00:03:37,460 ہاں 16 00:03:39,540 --> 00:03:43,020 يہ ايک اہم واقعہ ہے دلچسپ اور شيريں واقعہ ہے 17 00:03:44,780 --> 00:03:46,140 سزاوار ہے 18 00:03:47,580 --> 00:03:53,860 کہ انسان اس قسم کے واقعات کي ياد ہميشہ محفوظ رکھے ليکن مسئلہ اس سے کہيں بلند و بالا ہے 19 00:03:58,880 --> 00:04:02,360 انيس بہمن کا واقعہ 20 00:04:03,320 --> 00:04:09,680 ايک پرمعني اور يادگار مضمون پر مشتمل ہے 21 00:04:11,060 --> 00:04:13,980 يعني يہ واقعہ جو رونما ہوا 22 00:04:15,560 --> 00:04:23,360 اس ميں شاہي نظام سے وابستہ فضائيہ کے جوانوں نے قيام کيا 23 00:04:23,900 --> 00:04:27,300 وہ آئے اور انھوں نے امام (رہ) سے بيعت کي 24 00:04:28,540 --> 00:04:33,880 اس آشکارا اور عياں شجاعت کے ساتھ 25 00:04:35,700 --> 00:04:41,580 ميں اس تقريب ميں موجود تھا 26 00:04:43,040 --> 00:04:48,980 ان ميں سے بعض اپنے شناختي کارڈ اپنے ہاتھوں ميں بلند کئے ہوئے تھے 27 00:04:50,660 --> 00:04:55,020 اور دکھا رہے تھے 28 00:04:56,580 --> 00:05:00,580 اس کا ايک مطلب ہے ، ايک معني اور مضمون ہے 29 00:05:02,420 --> 00:05:05,240 اس مضمون کي حفاظت کرني چاہيے 30 00:05:06,200 --> 00:05:07,980 يہ ايک انقلابي ذمہ داري ہے 31 00:05:07,980 --> 00:05:09,540 وہ مضمون کيا ہے؟ 32 00:05:10,080 --> 00:05:16,000 وہ مضمون يہ ہے کہ انقلاب بر حق 33 00:05:18,140 --> 00:05:20,340 جذاب اور پر کشش تھا 34 00:05:21,420 --> 00:05:22,760 جو ايسے 35 00:05:23,640 --> 00:05:29,180 دلوں کو اپني طرف کھينچنے ميں کامياب ہوگيا جو بيمار اور مريض نہيں تھے 36 00:05:30,040 --> 00:05:32,600 بلکہ آگاہ اور بيدار تھے 37 00:05:32,600 --> 00:05:37,900 ملک کے گوشہ گوشہ ميں تمام دلوں کو اپني طرف کھينچ ليا 38 00:05:38,760 --> 00:05:40,240 حتي 39 00:05:41,660 --> 00:05:47,660 شاہي فضائيہ کے اندر بھي اس نے اپنا نفوذ پيدا کرليا 40 00:05:48,380 --> 00:05:57,280 جو اس دور ميں حکومت کے اداروں ميں سب سے پالتو اور غلام ادارہ تھا 41 00:05:57,560 --> 00:05:59,960 بلکہ امريکہ کا پالتو اور غلام ادارہ تھا 42 00:06:03,480 --> 00:06:05,400 اس دور کي فضائيہ کے ساتھ 43 00:06:06,900 --> 00:06:11,160 ايک پالتو جانور جيسي رفتار ہوتي تھي 44 00:06:13,400 --> 00:06:16,120 امريکيوں کي رفتار بھي ايسي ہي ہوتي تھي 45 00:06:17,240 --> 00:06:25,600 اور ملک کے اندر ان عوامل کي رفتار بھي يہي تھي ، افسوس ہے کہ زمام حکومت ان کے ہاتھ ميں تھي 46 00:06:26,780 --> 00:06:31,080 اس دور ميں فضائيہ کے ساتھ ايسي رفتار روا رکھي جاتي تھي 47 00:06:32,380 --> 00:06:34,540 پھر اسي فضائيہ کے اہلکار 48 00:06:35,500 --> 00:06:40,580 انقلاب کي حقيقت کي کشش اور جذابيت سے متاثر ہوئے 49 00:06:41,600 --> 00:06:44,500 اور ان ميں ايسا جوش اور ولولہ پيدا ہوا 50 00:06:45,180 --> 00:06:48,380 کہ انھوں نے ايک ايسا عظيم کارنامہ انجام ديديا 51 00:06:49,780 --> 00:06:55,620 يعني روز روشن ميں ، سب کے سامنے ايسا کيا 52 00:06:56,940 --> 00:07:03,420 جبکہ انھيں مختلف اور گوناگوں قسم کے خطرات کا سامنا تھا 53 00:07:04,340 --> 00:07:07,300 انھوں نے قيام کيا، امام (رہ) کے پاس آئے 54 00:07:08,640 --> 00:07:10,420 ايران روڈ پر 55 00:07:11,660 --> 00:07:16,140 بيعت کي ، ترانہ پيش کيا، کھڑے ہوگئے 56 00:07:16,920 --> 00:07:19,580 اور اپنے شناختي کارڈوں کو اپنے ہاتھوں ميں لےليا 57 00:07:21,300 --> 00:07:24,960 اس واقعہ کا وہ مہم مضمون يہ ہے 58 00:07:26,240 --> 00:07:30,220 انقلاب کي عجيب کشش اور جاذبہ 59 00:07:30,660 --> 00:07:34,080 اور وہ حقيقت جو انقلاب کے اندر پوشيدہ تھي 60 00:07:35,100 --> 00:07:37,940 جس نے دلوں کو اپني طرف کھينچ ليا تھا 61 00:07:39,160 --> 00:07:43,360 اس حقيقت کي ہميں شناخت اور پہچان کرني چاہيے ، اسے جاننا چاہيے اور حفاظت کرني چاہيے 62 00:07:46,540 --> 00:07:50,920 ملک کے علاوہ ، دنيا ميں بھي ايسا ہي ہوا 63 00:07:51,460 --> 00:07:55,900 خوب، اس انقلاب 64 00:07:56,980 --> 00:08:04,540 ميں ملک کے تمام اداروں اور شعبوں ميں نفوذ پيدا کرنے کي توانائي تھي 65 00:08:04,880 --> 00:08:07,860 حضور پيدا کرنے کي صلاحيت تھي يعني مثال کے طور پرآپ ديکھيں 66 00:08:08,860 --> 00:08:11,840 نہ صرف شہروں ميں بلکہ ديہاتوں ميں بھي 67 00:08:13,240 --> 00:08:19,660 لوگ کھڑے ہوگئے تھے اور ايک جگہ سے دوسري جگہ جاتے تھے اور نعرے لگاتے تھے 68 00:08:20,900 --> 00:08:27,260 امام (رہ) کے حق ميں ، انقلاب کے حق ميں ، اور ظالم و ڈکٹيٹر حکومت کے خلاف 69 00:08:29,260 --> 00:08:32,580 اس طرح پوري قوم قيام کے لئے کھڑي ہوگئي 70 00:08:33,280 --> 00:08:37,880 اس کے علاوہ عالمي سطح پر بھي ايسا ہي ہوا 71 00:08:39,560 --> 00:08:43,440 البتہ تدر يج سے ہوا 72 00:08:44,440 --> 00:08:47,540 يعني پوري دنيا ميں 73 00:08:48,440 --> 00:08:55,140 ايشيا ميں، افريقہ ميں ، حتي لاطيني امريکہ ميں 74 00:08:56,460 --> 00:08:57,600 قوموں 75 00:08:58,520 --> 00:09:08,180 نے ديکھا کہ ايک ايسي قوم پيدا ہوگئي ہے جس ميں يہ شجاعت اور دليري ہے 76 00:09:09,120 --> 00:09:12,180 کہ امريکہ کے مقابلے ميں ڈٹ جائے 77 00:09:12,920 --> 00:09:19,320 اور امريکہ کي منہ زوري کو آشکارا رد کرے اس سے ان ميں جوش و ولولہ پيدا ہوجاتا تھا 78 00:09:22,180 --> 00:09:29,100 بہت سے لوگ دشواري کے ساتھ ريڈيو ايران سنتے تھے 79 00:09:29,560 --> 00:09:35,920 ميں نے عرب ممالک ميں ايسے لوگوں کو ديکھا 80 00:09:36,580 --> 00:09:42,260 انھوں نے فارسي ريڈيو کو اتنا زيادہ سنا کہ وہ فارسي زبان سيکھ گئے تھے 81 00:09:44,420 --> 00:09:45,960 يہ کشش اور جذابيت ہے 82 00:09:46,620 --> 00:09:48,600 انقلاب کي کشش اور جذابيت ہے 83 00:09:49,620 --> 00:09:59,440 کہ جس نے ايسے دلوں کو ، لوگوں کو، دانشوروں کو، يونيورسٹيوں کو 84 00:09:59,440 --> 00:10:10,020 پوري دنيا ميں اپني طرف کھينچ ليا جو دشمن کے پروپيگنڈے کے زير اثر نہيں تھے 85 00:10:10,320 --> 00:10:12,660 يہ ہر جگہ ہوا 86 00:10:15,560 --> 00:10:21,760 جب انھوں نے ديکھا کہ ايک قوم منہ زوري کے سامنے ڈٹ جاتي ہے 87 00:10:22,540 --> 00:10:32,820 تو وہ قوميں جنھيں خود امريکي اور مغربي طاقتوں کي منہ زوري اور تسلط پسندي کے چيلنج کا سامنا تھا ان ميں جوش و ولولہ پيدا ہوجاتا تھا 88 00:10:34,000 --> 00:10:37,860 انھيں اپنا طرفدار اور حامي بنا ليتا تھا 89 00:10:39,160 --> 00:10:43,340 سب جگہ اس کو استضعاف دنيا کہنا چاہيے 90 00:10:45,120 --> 00:10:53,420 افريقہ ميں، ايشيا ميں، دور دراز علاقوں ميں ، لاطيني امريکہ ميں، تقريبا ہر جگہ عام تھا 91 00:10:54,220 --> 00:10:57,160 اس کا ہميں مکمل طور پر پتہ چلا 92 00:10:57,280 --> 00:11:08,000 بہت سے لوگ جاتے تھے ، آتے تھے اور انقلاب کي تاثير اور امام (رہ) کے نام کي تاثير آشکارا مشاہدہ کرتے تھے 93 00:11:10,580 --> 00:11:12,980 خوب، اس کے مد مقابل نقطہ کيا تھا؟ 94 00:11:13,400 --> 00:11:19,800 مد مقابل نقطہ وہ طاقتيں تھيں جن کے خلاف يہ عظيم تحريک تھي 95 00:11:20,080 --> 00:11:26,140 ان طاقتوں کے سر فہرست امريکي حکومت تھي 96 00:11:27,700 --> 00:11:35,480 وہ اس عظيم تحريک سے جو مسلسل بڑھ رہي تھي 97 00:11:36,420 --> 00:11:40,960 اور ان کے زير اثر قوموں ميں نفوذ پيدا کررہي تھي 98 00:11:41,460 --> 00:11:43,660 اس پر وہ سخت آگ بگولہ اور خوفزدہ تھے 99 00:11:44,780 --> 00:11:48,840 اور رد عمل پر مجبور ہوئے اور انھوں نے سخت رد عمل ظاہر کيا 100 00:11:52,140 --> 00:11:58,080 ان کے ذہن ميں اس کا پہلا علاج يہ تھا کہ اس تحريک کے مرکز کو دبا ديں 101 00:11:59,180 --> 00:12:09,240 وہ مرکز جہاں سے پوري دنيا ميں جوش ولولہ پيدا ہورہا تھا اس کو خاموش کرديں اس کو دبا ديں 102 00:12:10,480 --> 00:12:16,240 تاکہ قدرتي طور پر دوسري جگہوں پر بھي يہ مسئلہ ختم ہوجائے 103 00:12:16,860 --> 00:12:19,600 لہذا انھوں نے ہر ممکن دباؤ ڈالنا شروع کرديا 104 00:12:20,380 --> 00:12:25,980 اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ امريکہ کي دشمني پہلے ہي دن سے شروع ہوگئي 105 00:12:26,180 --> 00:12:27,980 اس بات کو جوان اچھي طرح جان ليں 106 00:12:32,280 --> 00:12:35,020 ان سے جو ممکن تھا وہ انھوں نے انجام ديا 107 00:12:36,800 --> 00:12:44,000 يعني امريکہ کے مانند ايک حکومت جو کام 108 00:12:44,280 --> 00:12:48,760 ايک قوم کے ساتھ ، يا ايک ملک کے ساتھ 109 00:12:49,080 --> 00:12:58,380 فوجي لحاظ سے، اقتصادي لحاظ سے، سکيورٹي کے اعتبار سے، ثقافتي ارتباطات کے لحاظ سے 110 00:12:59,380 --> 00:13:02,060 کرسکتي تھي وہ اس نے نہ کيا ہو 111 00:13:02,060 --> 00:13:05,640 وہ جو کام کرسکتے تھے وہ آج تک انھوں نے کيا 112 00:13:08,720 --> 00:13:12,840 ان کي دشمني انقلاب کے ساتھ تھي اور ہے 113 00:13:12,840 --> 00:13:19,620 ان کي عداوت اور دشمني ان لوگوں کے ساتھ ہے جنھوں نے اس انقلاب کوبرپا کيا اور قبول کيا 114 00:13:20,620 --> 00:13:25,240 بعض افراد کي يہ بات بالکل غلط ہے 115 00:13:25,240 --> 00:13:31,480 کہ امريکہ اور مستکبر حکومت کي عداوت اور دشمني افراد اور اشخاص سے ہے 116 00:13:31,480 --> 00:13:36,380 ان کي دشمني امام (رہ) کے ساتھ تھي يا آج سيد علي خامنہ اي کے ساتھ ہے ايسا نہيں ہے 117 00:13:38,200 --> 00:13:44,860 ان کي دشمني حقيقت ميں اس انقلاب کے ساتھ ہے، اس تحريک کے ساتھ ہے 118 00:13:45,500 --> 00:13:52,860 ان کي دشمني ، استقلال، آزادي، عزت اور حريت پسندي کے ساتھ ہے 119 00:13:54,020 --> 00:13:59,900 ان کي دشمني اس قوم کے ساتھ ہے جس نے انقلاب برپا کيا، انقلاب کو قبول کيا اور انقلاب کي راہ پر گامزن ہے 120 00:14:01,280 --> 00:14:05,200 يہ عداوت اور دشمني ماضي سے ہے آج بھي ہے اور اس کا سلسلہ آئندہ بھي جاري رہےگا 121 00:14:05,500 --> 00:14:15,640 جس قوم نے انقلاب کے لئے کئي برسوں تک کام کيا اور اس راہ ميں مشکلات برداشت کيں 122 00:14:16,260 --> 00:14:18,460 وہ ان کے لئے باعث نفرت اور باعث غضب ہے 123 00:14:19,220 --> 00:14:27,940 امريکہ کے بعض سياستدانوں نے غلطي کے ساتھ اس لفظ کو بيان بھي کرديا 124 00:14:29,320 --> 00:14:38,040 گذشتہ چند سال ميں ان کے منہ سے يہ بات نکل گئي کہ ان کي دشمني ايراني قوم کے ساتھ ہے 125 00:14:39,080 --> 00:14:40,780 وہ ايراني قوم کے مخالف ہيں 126 00:14:40,780 --> 00:14:49,720 آج بھي امريکيوں کي طرف سے ، ان کے اتحاديوں اور دوستوں کي طرف سے جو کام انجام پاتا ہے 127 00:14:49,920 --> 00:14:55,780 وہ ايراني قوم کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کرنے کے لئے ہے ، وہ ايراني قوم کي توہين و تحقير کے لئے ہے 128 00:14:56,300 --> 00:15:00,320 البتہ وہ تجزيہ و تحليل ميں غلطي، خطا اور اشتباہ کا شکار ہيں 129 00:15:01,300 --> 00:15:02,700 يہ ايک حقيقت ہے 130 00:15:03,980 --> 00:15:08,800 کہ امريکي علاقائي واقعات کے تجزيہ 131 00:15:08,800 --> 00:15:17,560 بالخصوص ہمارے عزيز ملک کے واقعات کے تجزيہ اور تحليل ميں غلطي اور خطا کا شکار ہيں 132 00:15:18,060 --> 00:15:19,620 اسٹراٹيجک اشتباہات ميں مبتلا ہيں 133 00:15:19,620 --> 00:15:26,620 انہي خطاؤں کي وجہ سے انھيں مسلسل نقصان پہنج رہا ہے شکست اور ناکامي کا سامنا ہے 134 00:15:27,080 --> 00:15:28,820 وہ محاسباتي خطا کا شکار ہيں 135 00:15:29,620 --> 00:15:37,600 ايک امريکي اہلکار کچھ دن قبل کہتا ہے کہ ايراني مجبور ہوگئے ہيں 136 00:15:38,140 --> 00:15:45,200 ايراني اب ايٹمي معاملے ميں دست بستہ مذاکرات کي ميز پر حاضر ہوتے ہيں 137 00:15:45,200 --> 00:15:46,960 خوب، يہ ان کي محاسباتي غلطي ہے 138 00:15:48,060 --> 00:15:53,020 ايراني مجبور نہيں ہوئے ہيں، انشاء اللہ آپ 22 بہمن کو مشاہدہ کريں گے 139 00:15:53,480 --> 00:15:57,200 ايراني قوم کيا کرےگي ، عظيم شرکت سے انھيں مبہوت کردےگي 140 00:15:57,620 --> 00:16:00,960 اس وقت معلوم ہوگا کہ کيا ايراني قوم دست بستہ ہے؟ 141 00:16:24,920 --> 00:16:27,560 ايراني قوم کے ہاتھ بندھے ہوئے نہيں ہيں 142 00:16:28,340 --> 00:16:34,980 اس نے عملي طور پر دکھايا ہے اور اس کے بعد بھي وہ دکھائے گي کہ اس کے ہاتھ بندھے ہوئے نہيں ہيں، اسي طرح ايراني حکام کے ہاتھ بھيں بندھے ہوئے نہيں ہيں 143 00:16:36,020 --> 00:16:42,820 ايراني حکام بھي انشاء اللہ اپني خلاقيت اور شجاعت کے ساتھ 144 00:16:43,460 --> 00:16:46,660 ثابت کريں گے کہ ايراني قوم کے ہاتھ بندھے ہوئے نہيں ہيں 145 00:16:47,020 --> 00:16:50,680 اس کا خام خيال ہے کہ اس نے ايران کو بے بس اور مجبور کرديا ہے! 146 00:16:50,680 --> 00:16:54,600 کہتے ہيں کہ ايرانيوں کو ديوار سے لگآ ديا ہے ! نہيں جناب ، آپ اشتباہ کررہے ہيں 147 00:16:55,960 --> 00:16:58,720 آپ مشکل سے دوچار ہوگئے ہيں 148 00:16:59,460 --> 00:17:02,780 ہمارے علاقہ کے تمام حقائق 149 00:17:03,780 --> 00:17:08,440 اس بات کا مظہر ہيں کہ امريکہ علاقہ ميں اور اس سے 150 00:17:08,840 --> 00:17:11,320 باہراپنے اہداف تک پہنچنے ميں ناکام اور بے بس ہوگيا ہے 151 00:17:11,880 --> 00:17:15,940 امريکہ کو شام ميں شکست ہوئي ، امريکہ کو عراق ميں شکست ہوئي 152 00:17:15,960 --> 00:17:21,520 امريکہ کو لبنان ميں ناکامي کا سامنا کرنا پڑا ہے، امريکہ کو فلسطين کے معاملے ميں شکست ہوئي ہے 153 00:17:21,600 --> 00:17:23,900 امريکہ نے غزہ ميں شکست کھائي ہے 154 00:17:25,900 --> 00:17:32,020 امريکہ کو افغانستان اور پاکستان کے مسائل پر تسلط جمانے ميں شکست ہوئي ہے 155 00:17:32,120 --> 00:17:34,360 امريکہ ان قوموں ميں بہت زيادہ منفور ہے 156 00:17:34,720 --> 00:17:39,200 اس علاقہ سے باہر بھي امريکہ کا يہي حال ہے، امريکہ کو يوکرائن ميں بھي شکست ہوئي ہے 157 00:17:41,120 --> 00:17:45,980 امريکہ ہے جسے کئي برسوں سے شديد اور سخت شکست و ناکامي کا سامنا ہے ايک شکست کے بعد دوسري شکست! 158 00:17:47,240 --> 00:17:49,100 اسلامي جمہوريہ کو پيشرفت حاصل ہوئي ہے 159 00:17:49,100 --> 00:17:59,040 آج کے اسلامي جمہوريہ ايران کا 35 سال پہلے کے اسلامي جمہوري نظام سے موازنہ نہيں کيا جاسکتا 160 00:18:00,860 --> 00:18:05,680 بيشمار تجربات، بيشمار کام، بيشمار ترقيات 161 00:18:06,180 --> 00:18:08,940 علاقہ ميں عظيم نفوذ 162 00:18:10,720 --> 00:18:18,020 ملک کے جوانوں کے دلوں کي گہرائي ميں انقلاب کے اصول کا اثر و رسوخ 163 00:18:18,600 --> 00:18:20,460 کيا يہ معمولي اور کم اہميت چيزيں ہيں؟ 164 00:18:21,700 --> 00:18:24,580 يہ واقعات موجود ہيں ، يہ حقائق روشن ہيں 165 00:18:28,480 --> 00:18:33,840 وہ مختلف اور گوناگوں مسائل ميں اسي محاسباتي خطا کا شکار ہيں 166 00:18:34,340 --> 00:18:42,260 اللہ تعالي کے فضل و کرم سے، عوام کي ہمت کے ساتھ ، آپ جوانوں کي ہمت سے 167 00:18:42,480 --> 00:18:45,100 ملک بھر ميں ، دوسرے مختلف اور گوناگوں شعبوں ميں 168 00:18:45,180 --> 00:18:58,400 بھي ترقي و پيشرفت کي يہي صورتحال ہے جو فضائيہ ميں ہے اور جس کے بارے ميں متحرم کمانڈر نے بيان کيا 169 00:18:59,040 --> 00:19:04,380 ملک کے تمام اداروں ميں وسيع پيمانے پر ترقي و پيشرفت کا سلسلہ جاري ہے 170 00:19:05,140 --> 00:19:06,560 يہ سب کچھ اقتصادي پابنديوں کي صورت ميں ہوا 171 00:19:06,680 --> 00:19:11,160 دشمن کي طرف سے اقتصادي پابنديوں کے باوجود يہ کام انجام پذير ہوئے ہيں 172 00:19:11,280 --> 00:19:15,020 ہم نے سائنس کے ميدان ميں ترقي کي ہے، ہم ٹيکنالوجي کے ميدان ميں آگے بڑھے ہيں 173 00:19:15,240 --> 00:19:18,600 ہم نے مختلف سماجي ميدانوں ميں ترقي کي ہے 174 00:19:20,460 --> 00:19:25,080 ہم نے مختلف اور گوناگوں بين الاقوامي مسائل ميں ترقي کي ہے 175 00:19:26,380 --> 00:19:36,460 گوناگوں اور پيہم تجربات ، اسلامي جمہوريہ ايران کے لئے گرانقدر ذخيرہ ہيں جو حاصل ہورہے ہيں 176 00:19:36,520 --> 00:19:38,240 ہم آگے کي سمت اور ترقي و پيشرفت کي جانب گامزن ہيں 177 00:19:38,380 --> 00:19:41,380 دشمن کي عداوت کے باوجود ، دشمن اندھا ہوجائے 178 00:19:42,940 --> 00:19:48,740 ہمارے دشمن ناکام ہوگئے ہيں وہ انقلاب کا قلع و قمع کرنا چاہتے تھے ليکن نہيں کرسکے 179 00:19:49,280 --> 00:19:51,780 وہ اسلامي جمہوري نظام کو برداشت کرنے کے لئے حاضر نہيں تھے 180 00:19:51,900 --> 00:19:58,440 ليکن آج وہ اسلامي جمہوري نظام کو برداشت کرنے پر مجبور ہيں 181 00:19:58,560 --> 00:20:05,040 وہ مختلف اور گوناگوں مسائل ميں بھي ، مختلف سياسي، سکيورٹي 182 00:20:05,880 --> 00:20:11,320 اقتصادي ، ثقافتي مسائل ميں مختلف قسم کي سازشوں ، گوناگوں چالوں 183 00:20:11,840 --> 00:20:17,460 کے ذريعہ ضرب اور چوٹ پہنچانے کي کوشش کرتے ہيں ليکن ان کي کوشش بے نتيجہ اور بے ثمر ہے 184 00:20:17,620 --> 00:20:21,720 اسلامي جمہوري نظام قدرت اور طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے 185 00:20:22,000 --> 00:20:29,000 اب انھوں نے ايٹمي معاملے کو ايک نمونہ کے طور پر ہاتھ ميں لے رکھا ہے 186 00:20:29,000 --> 00:20:34,920 اور ايسا ظاہر کرنے کي کوشش کررہے ہيں کہ اسلامي جمہوريہ ايران ايٹمي معاملے ميں عاجز ہوگيا ہے ايسا نہيں ہے 187 00:20:35,320 --> 00:20:36,900 ميں يہيں پر يہ بات عرض کرتا ہوں 188 00:20:38,720 --> 00:20:47,460 سب سے پہلے ميں انجام پانے والے معاہدے کے حق ميں ہوں البتہ برے معاہدے کے حق ميں نہيں ہوں 189 00:20:49,040 --> 00:20:52,400 امريکيوں نے بھي بارہا اس بات کو دہرايا ہے اور وہ کہتے ہيں 190 00:20:52,740 --> 00:20:59,200 " ہمارا اس بات پر يقين ہے کہ برے معاہدے سے معاہدہ نہ کرنا بہتر ہے" ، ہاں ، ہمارا بھي اس بات پر يقين ہے 191 00:21:00,460 --> 00:21:10,180 ہم بھي اس بات پر اعتقاد رکھتے ہيں کہ برے معاہدے سے معاہدہ نہ کرنا بہتر ہے ، ايسا معاہدہ جو قومي مفادات کے لئے مضر ہو 192 00:21:10,480 --> 00:21:15,540 ايسا معاہدہ جو ايران کي عظيم قوم کي توہين اور تحقير کا باعث ہو 193 00:21:20,100 --> 00:21:23,860 دوسرے ، اس بات کو بھي سبھي جان ليں 194 00:21:24,340 --> 00:21:32,200 ہمارے حکام ، ہماري مذاکراتي ٹيم کے اہلکار، حکومت اور سبھي اپني تلاش و کوشش کررہے ہيں 195 00:21:32,780 --> 00:21:35,880 کہ دشمن کے ہاتھ سے پابنديوں کا بہانہ سلب کرليا جائے 196 00:21:36,240 --> 00:21:43,320 ان کي کوشش اس لئے ہے کہ مکار اور غدار دشمن کے ہاتھ سے پابنديوں کا حربہ چھين ليا جائے 197 00:21:45,000 --> 00:21:52,600 البتہ اگر انھوں نے ايسا کرليا تو بہت بہتر ، ليکن اگر وہ ايسا نہ کرسکے تو سب جان ليں 198 00:21:53,420 --> 00:21:57,660 ہمارے دشمن بھي جان ليں اور دنيا ميں ہمارے دوست بھي جان ليں 199 00:21:58,040 --> 00:22:03,420 دشمن کے حربے کو کند اور غير مؤثر بنانے کے لئے ملک کے اندر بہت سے طريقے اور وسائل موجود ہيں 200 00:22:07,960 --> 00:22:15,700 ايسا نہيں ہے کہ ہم يہ سوچ ليں کہ پابنديوں کا حربہ بڑا کاري حربہ ہے ، ايسا نہيں ہے 201 00:22:16,500 --> 00:22:19,000 ہم اگر ہمت سے کام ليں 202 00:22:20,400 --> 00:22:26,140 ہم اگر اپنے وسائل پر اچھي طرح توجہ ديں ، خوب ، بحمد اللہ يہ جذبہ موجود ہے 203 00:22:28,260 --> 00:22:34,200 تو ہم پابنديوں کے حربہ کو کند بنا سکتے ہيں اگر چہ اسے دشمن کے ہاتھ سے خارج نہ بھي کرسکيں 204 00:22:57,720 --> 00:23:04,820 تيسرے، اس سلسلے ميں صدر جمہوريہ نے ايک اچھا نکتہ 205 00:23:05,160 --> 00:23:10,020 کچھ عرصہ قبل ايک خطاب ميں بيان کيا 206 00:23:10,100 --> 00:23:15,540 اور وہ يہ کہ مذاکرات کے معني يہ ہيں کہ فريقين ايک مشترک نقطہ تک پہنچنے کي کوشش کريں 207 00:23:17,160 --> 00:23:20,660 خوب، اس کے معني يہ ہيں 208 00:23:22,480 --> 00:23:32,060 کہ ايک فريق اپنے مد نظر امور کو عملي جامہ پہنانے اور مسلط کرنے کي کوشش نہ کرے 209 00:23:32,180 --> 00:23:33,320 جبکہ امريکي ايسا کرتے ہيں 210 00:23:37,200 --> 00:23:40,440 امريکي اور کچھ يورپي ممالک 211 00:23:41,200 --> 00:23:46,460 جو بچے کي طرح امريکہ کے پيچھے چلتے ہيں اور حقيقت ميں وہ اشتباہ کا ارتکاب بھي کررہے ہيں 212 00:23:47,600 --> 00:23:52,680 وہ ايک اسٹراٹيجک غلطي کا شکار ہيں ، امريکہ کے پيروکار يورپي ممالک 213 00:23:56,000 --> 00:24:01,560 بڑي توقع رکھتے ہيں ان کي بات يہ ہے کہ جو امريکہ چاہتا ہے وہي ہونا چاہيے 214 00:24:02,060 --> 00:24:08,340 انہي خصوصيات کے ساتھ معاہدہ ہونا چاہيے جو امريکہ چاہتا ہے، خوب ، يہ بات غلط ہے يہ مذاکرات کا راستہ نہيں ہے 215 00:24:11,280 --> 00:24:20,680 دوسرا فريق ايران ہے ايران نے بھي معاہدے کے نزديک پہنچنے والے تمام کام انجام ديديئے ہيں 216 00:24:20,740 --> 00:24:23,960 ايران نے متعدد کاموں کو انجام ديا ہے 217 00:24:25,260 --> 00:24:33,640 يورينيم افزودہ کرنے کي مشينوں کے فروغ پر کام روک ديا ہے 218 00:24:34,940 --> 00:24:38,500 خوب ، انھوں نےاس کام کو کچھ عرصہ کے لئے متوقف کرنا ضروري سمجھا 219 00:24:39,000 --> 00:24:43,620 بيس فيصد يورينيم کي پيداوار کو متوقف کرديا ہے 220 00:24:43,860 --> 00:24:51,400 بيس فيصد يورينيم کي پيداوار بہت بڑا کارنامہ ہے بيس فيصد يورينيم کي افزودگي تک پہنچنا بہت بڑا کام تھا 221 00:24:51,780 --> 00:24:56,000 اس کام کو اس فن کےماہرين بہتر سمجھتے ہيں 222 00:24:56,140 --> 00:25:04,000 کہ پانچ فيصد سے بيس فيصد تک پہنچنے کي اہميت بيس فيصد سے اوپر پہنچنے سے کہيں زيادہ ہے 223 00:25:04,920 --> 00:25:11,840 اس عظيم کام کو ہمارے جوانوں اور ہمارے ماہرين نے انجام ديا 224 00:25:12,320 --> 00:25:18,520 ليکن انھوں نے مذاکرات کے پيش نظر ان کاموں کو روک ديا ہے 225 00:25:20,260 --> 00:25:26,620 اراک کے پلانٹ کو روک ديا ہے جو اہم و عظيم 226 00:25:27,040 --> 00:25:35,500 ٹيکنالوجي کا مظہر ہے في الحال اس پر کام روک ديا گيا ہے 227 00:25:36,500 --> 00:25:43,000 فردو ميں کام متوقف کرديا ہے جو ايراني جوانوں کي خلاقيت 228 00:25:44,120 --> 00:25:49,620 اور ہمارے ملکي ماہرين کي جد وجہد کا اہم نمونہ ہے 229 00:25:49,700 --> 00:25:58,040 ہمارے جوانوں نے اس کو سنٹريفيوج مشينوں کي حفاظت کے لئے تيارکيا تھا 230 00:25:59,120 --> 00:26:04,560 في الحال ان پر کام متوقف کرديا گيا ہے ايران نےيہ سب بڑے اقدامات انجام ديئے ہيں 231 00:26:05,300 --> 00:26:12,600 ايرانيوں نے منطق کي بنا پر عمل کيا ہے، مذاکرات ميں منطق کے مطابق عمل کيا ہے 232 00:26:13,580 --> 00:26:19,680 فريق ثاني کا مطالبہ کچھ زيادہ ہي ہے، منہ زوري دکھا رہا ہے، ٹيکس طلب کررہا ہے 233 00:26:22,440 --> 00:26:30,260 خوب ، ہمارے حکام اگر اس سلسلے ميں استقامت اور پائداري کا مظاہرہ کريں گے تو وہ حق بجانب ہيں 234 00:26:30,780 --> 00:26:33,140 انھيں ملامت کرنے کا کسي کو حق نہيں ہے 235 00:26:33,420 --> 00:26:37,580 انھيں استقامت کا مظاہرہ کرنا چاہيے اور وہ استقامت کررہے ہيں پائداري کا مظاہرہ کررہے ہيں 236 00:26:39,420 --> 00:26:47,500 يعني اسلامي جمہوريہ ايران نے ابتدا سے اور گوناگوں مسائل ميں 237 00:26:47,620 --> 00:26:49,440 منطق کي روشني ميں حرکت کي ہے 238 00:26:49,520 --> 00:26:51,440 ہم نے مسلط کردہ جنگ ميں 239 00:26:52,300 --> 00:26:55,980 منطق کو اپنے کام کا محور قرارديا 240 00:26:56,820 --> 00:27:02,100 معاہدہ قبول کرنے ميں منطق کے ساتھ عمل کيا 241 00:27:02,880 --> 00:27:09,460 جنگ کے بعد آج تک مختلف اور گوناگوں معاملات ميں 242 00:27:09,460 --> 00:27:15,420 سب جگہ ہم نے منطق اور استدلال کے مطابق کام کيا ہے 243 00:27:15,420 --> 00:27:18,820 اسلامي جمہوريہ ايران نے کسي جگہ غير منطقي کام نہيں کيا 244 00:27:18,880 --> 00:27:21,600 اس معاملے ميں بھي ايران منطق کے ساتھ عمل کررہا ہے 245 00:27:21,920 --> 00:27:24,420 البتہ فريق ثاني کي سمجھ سے منطق باہر ہے 246 00:27:25,920 --> 00:27:31,360 فريق ثاني غير منطقي بات اور منہ زوري 247 00:27:31,640 --> 00:27:40,560 دکھا رہا ہے کہ ہم نے ايران کو مجبور کرديا کہ وہ ايٹمي مشينوں کو فروغ نہ دے 248 00:27:40,780 --> 00:27:43,600 فلاں چيز کو روک دے، فلاں چيز کو بند کردے، وہ سچ کہتے ہيں 249 00:27:43,600 --> 00:27:50,240 اسلامي جمہوريہ ايران نے مذاکرات کي منطق کے مطابق ان کاموں کو انجام ديا ہے 250 00:27:51,020 --> 00:27:52,820 اقرار و اعتراف کررہا ہے 251 00:27:53,840 --> 00:28:00,680 البتہ وہ کچھ زيادہ طلب کررہے ہيں ، خوب، ايراني قوم ان کي منہ زوري اور مزيد مطالبات کو ہر گز تسليم نہيں کرےگي 252 00:28:25,520 --> 00:28:31,540 ہمارے حکومتي عہديداروں نے جو کام آغاز کيا ہے 253 00:28:31,880 --> 00:28:42,780 اس پر وقت صرف کررہے ہيں اس کي پيشرفت کے حق ميں ہيں 254 00:28:42,880 --> 00:28:48,200 اگر ايک اچھے معاہدے تک پہنچ جائيں ہم اس کے حق ميں ہيں ميں بھي موافق ہوں 255 00:28:48,300 --> 00:28:54,320 مطمئن ہوں ايراني قوم بھي ايسے معاہدے کے حق ميں ہے اگر اس کي عزت 256 00:28:54,320 --> 00:29:00,140 اس کا احترام محفوظ ہو اس کا مفاد اور منافع محفوظ ہو وہ بھي اس معاہدے کے حق ميں ہے اس کے خلاف نہيں 257 00:29:00,260 --> 00:29:04,960 بہر حال معاہدے ميں ان خصوصيات کا لحاظ رکھنا چاہيے 258 00:29:05,180 --> 00:29:09,300 ايراني عوام کي عزت و تکريم کا لحاظ 259 00:29:09,940 --> 00:29:16,940 ايراني عوام کي پيشرفت و ترقي کا لحاظ جو بہت ہي اہم اور بنيادي مسئلہ ہے 260 00:29:16,940 --> 00:29:21,260 اس کو بھي ملحوظ اور محفوظ رکھنا چاہيے 261 00:29:21,500 --> 00:29:27,340 ايراني قوم کو منہ زور دشمنوں کي بات سننے کي عادت نہيں 262 00:29:28,680 --> 00:29:34,540 اور وہ دشمن کي منہ زوري اور باج خواہي کے سامنے تسليم نہيں ہوگي چاہے امريکہ ہو يا کوئي دوسرا ملک ہو 263 00:29:34,540 --> 00:29:39,520 ايک دور ميں امريکہ اور سابق سويت يونين 264 00:29:40,260 --> 00:29:43,940 اسلامي جمہوريہ ايران کے مد مقابل متحد ہوگئے تھے 265 00:29:44,280 --> 00:29:50,080 اور آپسي اختلافات کے باوجود منہ زوري دکھاتے تھے ليکن اسلامي جمہوريہ ايران نے ان کي منہ زوري کو تسليم نہيں کيا 266 00:29:50,580 --> 00:29:55,520 اسلامي جمہوري کامياب ہوگئي ، اسلامي جمہوريہ مؤفق ہوگئي اور آج بھي ايسا ہي ہوگا 267 00:29:56,440 --> 00:30:02,620 آج بھي ايراني قوم اور اسلامي جمہوري نظام کسي کي منہ زوري تسليم نہيں کرےگا 268 00:30:02,620 --> 00:30:08,980 بعض باتيں سننے ميں آرہي ہيں کہ کہتے ہيں کہ 269 00:30:08,980 --> 00:30:17,620 ايک مرتبہ کلي اصول پر معاہدہ کريں اور اس کے بعد جزئيات پر، ميں اس بات کو پسند نہيں کرتا 270 00:30:18,880 --> 00:30:24,360 فريق ثاني کي رفتار اور تجربات کے پيش نظر ميں اس بات کو پسند نہيں کرتا ہوں 271 00:30:25,100 --> 00:30:34,560 ميں محسوس کرتا ہوں کہ ايسا کرنا دشمن کے لئے جزئيات ميں پيہم بہانوں کا وسيلہ بن جائے گا 272 00:30:34,780 --> 00:30:42,580 اگر معاہدہ کرتے ہيں تو ايک ہي جلسہ اور ايک ہي اجلاس ميں کلي اور چزئي امور پر معاہدہ کرکے دستخط کريں 273 00:30:43,360 --> 00:30:46,900 يہ کہ کليات پر الگ معاہدہ کريں 274 00:30:47,080 --> 00:30:52,560 اور بعد ميں ان کليات کي بنياد پر "جن ميں بعض امور مبہم ہيں قابل تفسير اور قابل تجزيہ و تحليل ہيں" 275 00:30:53,520 --> 00:30:56,980 جزئيات پر بحث کريں ، نہيں يہ بات منطقي بات نہيں ہے 276 00:30:57,740 --> 00:31:06,500 جن امور پر ہمارے حکام اور فريق ثاني کے درميان معاہدہ ہوگا 277 00:31:06,500 --> 00:31:11,060 انھيں واضح ، روشن اور ناقابل تاويل اور تفسير ہونا چاہيے 278 00:31:12,900 --> 00:31:17,360 ايسا نہ ہو کہ فريق ثاني 279 00:31:17,360 --> 00:31:24,000 جو مکر و فريب اور حيلہ کے ذريعہ اپنے کام کو آگے بڑھا رہا ہے 280 00:31:24,000 --> 00:31:29,300 مختلف اور گوناگوں معاملات پر بہانہ اور مکر و فريب سے کام لے 281 00:31:29,980 --> 00:31:32,560 اور کام مشکل بنا دے، نہيں 282 00:31:32,960 --> 00:31:41,200 يہ سب اس لئے ہے کہ دشمن کے ہاتھ سے پابنديوں کا بہانہ اور ہتھيار لے ليا جائے 283 00:31:41,440 --> 00:31:43,640 اگر وہ يہ کام کرسکتے ہيں تو بہتر ہے 284 00:31:43,640 --> 00:31:50,940 البتہ حقيقي معني ميں پابنديوں کا بہانہ دشمن سے سلب کرليں 285 00:31:52,380 --> 00:31:54,660 پابندياں ختم ہوجائيں 286 00:31:55,440 --> 00:32:00,220 اس صورت ميں معاہدہ ٹھيک ہے ورنہ اگر اس طرح معاہدہ تک نہ پہنچ سکيں 287 00:32:00,580 --> 00:32:06,180 تو ايراني قوم ، حکومت اور ديگر حکام کے پاس دوسرے بہت سے راستے ہيں 288 00:32:06,180 --> 00:32:13,220 اور يقيني طور پر ان راستوں کو طے کرنا چاہيے تاکہ پابنديوں کے حربے کو غيرمؤثر اور کند بنايا جاسکے 289 00:32:14,320 --> 00:32:19,240 ان شاء اللہ بائيس بہمن کے موقع پر ايراني قوم ثابت کرےگي 290 00:32:19,460 --> 00:32:24,540 کہ اگر کوئي شخص ايراني قوم کي توہين اور تحقير کرے 291 00:32:25,020 --> 00:32:28,540 تو اسے ايراني قوم کي مضبوط اور محکم ضرب کا سامنا کرنا پڑےگا 292 00:32:51,200 --> 00:32:55,680 ايراني قوم ، تمام ہمدرد 293 00:32:55,900 --> 00:33:01,200 اس سلسلے ميں متفق ہيں کہ ايک ملک کے لئے قومي عزت و وقار 294 00:33:01,760 --> 00:33:03,940 بہت زيادہ اہم ہے 295 00:33:04,500 --> 00:33:08,140 اگر عزت ہوگي ، تو اس کے ساتھ سلامتي بھي ہوگي 296 00:33:08,560 --> 00:33:13,080 اگر سلامتي ہوگي تو ترقي اور پيشرفت بھي عملي ہوجائے گي 297 00:33:13,300 --> 00:33:15,960 وگرنہ اگر ايک قوم کي توہين اور تحقير ہو 298 00:33:16,160 --> 00:33:22,380 اس کي تمام چيزيں اور اس کي پوري حيثيت کھيل تماشا بن جائے گي حتي اس کي سلامتي ، اس کي دولت و ثروت اور اس کي تمام چيزيں 299 00:33:23,280 --> 00:33:26,400 قومي عزت و عظمت محفوظ رہني چاہيے 300 00:33:27,340 --> 00:33:29,900 اور حکام بھي اس بات کو جانتے ہيں 301 00:33:29,900 --> 00:33:35,420 اور ايراني قوم ، انشا آللہ بائيس بہمن کے دن اپني عظيم شرکت سے 302 00:33:35,420 --> 00:33:38,700 اپنے اقتدار کے جلوے پيش کرےگي 303 00:33:39,040 --> 00:33:44,420 اپنے پختہ عزم کو دکھائے گي ، انشاء اللہ دشمن کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کردےگي 304 00:33:45,000 --> 00:33:46,260 پروردگارا 305 00:33:46,760 --> 00:33:52,620 ايراني قوم پر اپنے فيوضات اور برکات نازل فرما 306 00:33:55,040 --> 00:33:57,640 ہم سب کو اپني ہدايات سے بہرہ مند فرما 307 00:33:59,280 --> 00:34:05,560 پروردگارا ! مسلط کردہ جنگ کے شہداء اور اس سے پہلے اور بعد کے شہدا 308 00:34:05,860 --> 00:34:10,780 مسلح افواج کے تمام شہيدوں اور فضائيہ کے شہداء کو 309 00:34:11,000 --> 00:34:13,880 پيغمبر اسلام (ص) کے ساتھ محشور فرما 310 00:34:14,800 --> 00:34:20,060 ہمارے بزرگ امام اور اس عظيم انسان کو 311 00:34:20,660 --> 00:34:24,080 پيغمبر اسلام (ص) کے ساتھ محشور فرما جو اس عظيم اور مبارک تحريک کے روح رواں تھے 312 00:34:25,220 --> 00:34:27,540 والسلام عليکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ