1 00:00:09,160 --> 00:00:10,980 بسم ‌الله ‌الرّحمن ‌الرّحيم 2 00:00:11,320 --> 00:00:13,500 الحمد لله ربّ‌ العالمين 3 00:00:15,180 --> 00:00:19,720 و الصّلاة و السّلام علي سيّدنا محمّد و آله الطّاهرين 4 00:00:25,060 --> 00:00:28,780 و لعنة الله علي اعدائهم اجمعين 5 00:00:28,940 --> 00:00:38,760 اللّهمّ صلّ علي فاطمة و ابيها و بعلها و بنيها عدد ما احاط به علمک 6 00:00:39,840 --> 00:00:50,240 اس مبارک و مسعود ميلاد پرمبارکباد پيش کرتا ہوں ولايت سے عشق رکھنے والوں کو 7 00:00:51,740 --> 00:01:01,040 نبوت سے عشق رکھنے والوں ،پيغمبر اسلام (ص) کے خاندان سے عشق رکھنے والوں اور حقيقي فضيلتوں کے شيدائيوں کو 8 00:01:04,340 --> 00:01:07,940 آپ تمام عزيزوں کو خوش آمديد عرض کرتا ہوں 9 00:01:10,020 --> 00:01:19,060 آپ ميں ہر شخص خاص اہميت اور مقام کا مالک ہے،جس کي طرف ميں اشارہ کروں گا 10 00:01:19,860 --> 00:01:23,500 اپنے عرائض کا آغاز کرنے سے پہلے 11 00:01:23,660 --> 00:01:40,320 جناب آہي مرحوم رحمۃ اللہ عليہ کو خراج عقيدت پيش کرتا ہوں ،جو بڑے متعہد، فرض شناس، ور ہمدرد مداح تھے 12 00:01:43,120 --> 00:01:50,880 ميں مرحوم آقائ آہي کو سنہ 40 ہجري شمسي کے عشرے کے آغاز سے پہچانتا ہوں 13 00:01:51,820 --> 00:02:00,260 مشہد ميں شعراء اور ذاکرين اہل بيت (ع) کي ايک جماعت آئي ہوئي تھي جس ميں وہ بڑے سرگرم تھے 14 00:02:00,840 --> 00:02:05,200 البتہ ہماري بہت زيادہ آشنائي نہيں تھي، ليکن ميں نے انہيں پہچانتا تھا 15 00:02:05,600 --> 00:02:12,260 ميں متعدد برسوں تک انھيں دور سے پہچانتا تھا ؛ ليکن بعد ميں ان کي خدمت ميں حاضر ہوا 16 00:02:12,660 --> 00:02:14,750 اللہ تعالي ان کے درجات کو بلند کرے 17 00:02:15,910 --> 00:02:20,750 مرحوم آہي حقيقت ميں بڑے فرض شناس، متعہد اور ہمدرد تھے 18 00:02:21,240 --> 00:02:30,130 خاص طور پر ذاکرين و شعراء کے بارے ميں وہ بہت ذمہ داري کا احساس کرتے تھے 19 00:02:30,480 --> 00:02:34,840 اور ہر سال ہم يہاں ان کي زيارت کرتے تھے اللہ تعالي کي ان پر رحمت ںال ہو 20 00:02:35,820 --> 00:02:38,750 اللہ تعالي ان کي مغفرت فرمائے ؛ اور ہماري بھي بخشش فرمائے 21 00:02:41,460 --> 00:02:46,400 ميں آپ کے سامنےتين باتيں پيش کروں گا : ايک بات آپ کے بارے ميں ہے 22 00:02:46,840 --> 00:02:52,620 مداحي کے بارے ميں اور اس شريف فن کے بارے ميں ہے 23 00:02:55,370 --> 00:02:58,310 دوسري بات ايٹمي معاملے کے بارے ميں ہے 24 00:02:58,660 --> 00:03:04,970 جو آج ہمارے ملک کا ايک اہم اور رائج مسئلہ بن گيا ہے 25 00:03:06,750 --> 00:03:09,110 تيسري بات يمن کے مسئلہ کے بارے ميں ہے 26 00:03:10,530 --> 00:03:19,060 آج ميں آپ عزيزوں کي خدمت ميں بلکہ ايراني قوم کے سامنے يہ تينوں مطالب اور موضوعات اجمالي طور پر بيان کروں گا 27 00:03:19,420 --> 00:03:26,970 جہاں تک پہلي بات کا تعلق ہے تو اہل بيت (ع) کا ذکر اور مداحي حقيقت ميں بہت بڑا شرف اور عظيم فن ہے؛ کيوں؟ 28 00:03:28,710 --> 00:03:31,860 اس لئے کہ تاريخ ميں ايسے افراد گزرے ہيں 29 00:03:32,080 --> 00:03:41,640 جو ظالموں کي، ستمگروں کي اور استبدادي طاقتوں کي مدح کرتے تھے آج بھي ايسے افراد ہيں 30 00:03:43,910 --> 00:03:47,860 آج بھي دنيا ميں ايسے لوگ اور افراد موجود ہيں جو زبان کھولتے ہيں 31 00:03:48,970 --> 00:03:54,350 اور دنيا کے پليد ترين اور پست ترين انسانوں کي تعريف و توصيف کرتے ہيں 32 00:03:56,310 --> 00:04:06,040 اپنے قلم سے يہ پست کام انجام ديتے ہيں تاکہ کچھ قيمت وصول کرسکيں 33 00:04:06,660 --> 00:04:18,350 مگر آپ کا طريقہ کار اس کے بالکل برعکس ہے آپ اپني زبان، اپني سانسيں، اپنا گلا اور اپني فنکارانہ صلاحيتيں اہلبيت (ع) کي فضيلتوں کو بيان کرنے کے لئے استعمال کرتے ہيں 34 00:04:19,110 --> 00:04:24,840 پيغمبر اسلام (ص) کا خاندان فضيلت کا خاندان ہے، يہ خاندان سراپا فضيلت ہے 35 00:04:27,640 --> 00:04:30,840 خورشيد کي مدح کرنے والا خود اپنا بھي مداح ہے 36 00:04:32,800 --> 00:04:40,970 آپ در حقيقت خاندان پيغمبر (ص) کي فضيلتوں کو بيان کرکے،خود اپني فضيلت بھي بيان کرتے ہيں 37 00:04:42,620 --> 00:04:45,730 اور اپنے اس فن کي عظمت و فضيلت اور اس کے بلند مرتبے کا اظہار بھي کرتے ہيں 38 00:04:46,220 --> 00:04:49,200 ميں نے چند سال قبل اسي نشست ميں 39 00:04:50,800 --> 00:04:57,820 حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليہا کے بارے ميں مرحوم صغير اصفہاني کے يہ اشعار پڑھے تھے 40 00:04:58,350 --> 00:05:07,460 در حديث آمد که اندر ليلة‌ الاسراء پيمبر اشتراني ديد، من خود اشتري زان کاروانم 41 00:05:07,860 --> 00:05:17,910 گر نداري باور و حجّت همي خواهي نظر کن بر کتاب مدح او در دست من کاين هست بارم 42 00:05:20,440 --> 00:05:22,800 صغير اصفہاني پر اللہ تعالي کي رحمت نازل ہو 43 00:05:29,020 --> 00:05:38,400 لہذا آپ کے ہاتھ ميں مدح فضيلت کي کتاب ہے،يہ بہت بڑا شرف ہے آپ کتنے خوش نصيب ہيں 44 00:05:40,400 --> 00:05:48,040 اس فن و ہنر کي قدر کيجئے،ان خصوصيات اور اس فرصت سے بھر پور استفادہ کيجئے 45 00:05:48,530 --> 00:05:51,730 يہ پہلا نکتہ مداحي کے بارے ميں 46 00:05:51,730 --> 00:06:00,880 دوسرا نکتہ؛ آج ملک کے ذاکرين اور شعراء کے پاس بہت بڑا موقع ہے 47 00:06:02,170 --> 00:06:04,040 آپ محافل و مجالس کا انعقاد کرتےہيں 48 00:06:04,840 --> 00:06:11,910 بڑے بڑے اجتماعات ہوتے ہيں، ان اجتماعات ميں بعض اوقات ہزاروں افراد شرکت کرتے ہيں جن ميں اکثريت نوجوانوں کي ہوتي ہے 49 00:06:13,460 --> 00:06:26,350 وہ آپ کي محفل و مجلس ميں شرکت کرتے ہيں، آپ کي خطابت، آپ کا قصيدہ اور مرثيہ سنتے ہيں۔ اس سے بہتر کيا موقع ہو سکتا ہے؟ 50 00:06:28,620 --> 00:06:35,770 سامعين کي اتني بڑي تعداد، اتنے زيادہ قلوب سننے اور سيراب ہونے کے مشتاق 51 00:06:37,910 --> 00:06:48,170 اتنے سارے افراد تربيت کے جوہر سے آراستہ ہونے کے لئے آمادہ اور آپ کے اختيار ميں ہيں يہ فرصت ہے 52 00:06:48,480 --> 00:06:54,570 اِغتَنِمُوا الفُرَص فَاِنَّها تَمُرُّ مَرَّ السَّحاب 53 00:06:56,170 --> 00:07:01,240 اس موقع کو غنيمت سمجھئے ؛اس موقع سے اچھے اور احسن طريقہ سےاستفادہ کيجئے 54 00:07:05,550 --> 00:07:12,710 تيسرا نکتہ يہ ہے کہ اس موقع سےبہترين استفادہ کيا ہوسکتاہے؟ ديني معارف کي تبليغ 55 00:07:14,660 --> 00:07:26,750 انہيں چيزوں کي تبليغ کہ جن کے لئے ان عظيم ہستيوں نے، ان با عظمت اور با فضيلت پيکروں نے اپني جان کي بازي لگائي 56 00:07:28,620 --> 00:07:32,480 اور بے پناہ مصائب برداشت کئے، اور بيشمار تکليفيں اٹھائيں 57 00:07:34,480 --> 00:07:43,240 عاشور کا واقعہ رونما ہوا؛ صدر اسلام کے اندوہناک واقعات رونما ہوئے 58 00:07:43,770 --> 00:07:48,570 يہ سب کس لئے تھا؟ يہ سب ديني معارف کي تبليغ کے لئے تھا 59 00:07:50,080 --> 00:08:01,950 تو آپ اس موقع کو ديني معارف و تعليمات کي تبليغ و ترويج کے فروغ، نوجوان نسل کو دين پر عمل پيرا ہونے کي ترغيب دلانے کے لئے، شريعت پر عمل کرنے کے لئے 60 00:08:03,240 --> 00:08:09,110 عصر حاضر کي بڑي ذمہ داريوں کو پورا کرنے کے لئے اس فرصت سے استفادہ کريں 61 00:08:09,240 --> 00:08:21,200 ج ہمارے ملک کو، ہماري قوم کو، عالم اسلام کو درست طرز فکر کي ضرورت ہے، صحيح طرز عمل کي احتياج ہے، استقامت کي ضرورت ہے 62 00:08:22,220 --> 00:08:28,660 ايراني قوم ايک نمونہ ہے ؛ اس قوم کے درميان نوجوان انجن کي حيثيت رکھتے ہيں 63 00:08:28,840 --> 00:08:35,950 يہ نوجوان آپ کے اختيار ميں ہيں ؛ يعني آپ ايک نگاہ ميں محسوس کريں گے 64 00:08:35,950 --> 00:08:44,800 کہ پورے عالم اسلام کو حرکت ميں لانے والے انجن کي چابي آپ کے ہاتھ ميں ہے؛ديني معارف کي تبليغ کيجئے 65 00:08:45,820 --> 00:08:53,640 عوام کو جس چيز کي ضرورت ہے اور نوجوانوں کو جس چيز کي احتياج ہے وہ ان کے سامنے بيان کريں پاک رہنے کے لئے اورپاکيزہ زندگي بسر کرنےکے لئے 66 00:08:55,910 --> 00:09:06,260 اسلامي طرز زندگي کے لئے، حقيقي معني ميں مسلمان بننے کے لئے، نيک عاقبت کے لئے 67 00:09:06,620 --> 00:09:10,000 عوام کو اور نوجوانون کو بتائيں ؛ يہ آپ کے اختيار ميں ہے 68 00:09:10,570 --> 00:09:16,040 طول تاريخ ميں کب ايسا دور گزرا ہے کہ ہم نے اس کثرت سے مجالس منعقد کي ہوں 69 00:09:16,440 --> 00:09:22,660 اور ان ميں اتني کثير تعداد ميں نوجوان جمع ہوں اور ان کے دل آپ کے اختيار ميں ہوں 70 00:09:23,730 --> 00:09:26,170 ہمارے زمانے ميں، ہماري نوجواني کے ايام ميں مشہد مقدس ميں 71 00:09:26,530 --> 00:09:32,750 اگر تمام ذاکرين اور شعراء کو شمار کيا جاتا تو کل تعداد پانچ چھ سے زيادہ نہيں تھي ؛تہران ميں اس سے کچھ زيادہ رہے ہوں گے 72 00:09:33,730 --> 00:09:43,420 مگر آج اتني مجالس اور اجتماعات، اتنے مقرر اور خطيب، فن و ہنر کا يہ عالم، اتنے خوش الحان افراد، 73 00:09:46,100 --> 00:09:54,560 شعراء بھي اپني ذمہ داري پوري کر رہے ہيں اشعار کہہ رہے ہيں؛اس موقع سے بہترين انداز ميں استفادہ کرنا چاہيے؛ يہ بھي اہم نکتہ ہے 74 00:09:54,960 --> 00:10:08,160 آخري نکتہ يہ ہے کہ انحراف سے پرہيز، غير معتبر چيزيں بيان کرنے سے اجتناب اور نوجوانوں کے عقائد ميں گرہيں لگانے سے دوري اختيار کرني چاہيے 75 00:10:09,200 --> 00:10:16,530 کبھي ہم کوئي ايسي بات کہہ ديتے ہيں جس سے ہمارے نوجوان کے ذہن ميں ايک گرہ لگ جاتي ہے 76 00:10:16,730 --> 00:10:26,130 اس گرہ کو کون کھولے گا؟ہم اپنے ناقص بيان سے يا اپنے غلط بيان سے 77 00:10:27,330 --> 00:10:34,630 يا عدم توجہ کي وجہ سے ،يا پھر غير ذمہ دارانہ روش کي وجہ سے اس نوجوان کے ذہن ميں يہ گرہ ڈال ديتے ہيں 78 00:10:35,930 --> 00:10:43,530 اس کے عقيدے ميں پيچيدگي پيدا کر ديتے ہيں، اب يہ گرہ کيسےکھلے گي ؟ يہ بڑي اہم ذمہ داري ہے 79 00:10:44,600 --> 00:10:54,900 حضرت سيد الشہدا (ع) کي عظمت آپ کي شہادت کي وجہ سے ہے 80 00:10:55,130 --> 00:11:02,030 آپ کي عظمت راہ خدا ميں پيش کي جانے والي قربانيوں کي وجہ سے ہے؛آپ کي عظمت ايثار و قرباني کي وجہ سے ہے 81 00:11:02,930 --> 00:11:12,900 ہر چيز کي قرباني، تمام پسنديدہ چيزوں کي قرباني کي وجہ سے ہے اور ہم اس عظمت کو کسي ہلکي بات کے ذريعہ ہلکا بناديں 82 00:11:14,130 --> 00:11:21,860 يہا تک ہلکا بناديں کہ کہ چند نوجوان اپنے کپڑے اتار کر اچھليں کوديں اور انہيں احساس بھي نہ ہو کہ کيا کہہ رہے ہيں 83 00:11:22,730 --> 00:11:29,100 تو کيا يہ مناسب طريقہ ہے؟ کيا يہي اس نعمت کا شکر ہے جو اللہ نے آپ کو عطا کي ہے؟ يہ اچھي اواز نعمت ہے 84 00:11:29,330 --> 00:11:34,930 محفل اور مجلس کو سنبھال لينے کي صلاحيت ايک نعمت ہے؛ يہ ايسي خصوصيات ہيں جو اللہ تعالي نے سب کو عطا نہيں کي ہيں 85 00:11:35,100 --> 00:11:37,960 مگر آپ کو عنايت کي ہيں ؛آپ ان نعمتوں کا شکر ادا کيجئے 86 00:11:39,130 --> 00:11:47,160 ميں ذاکرين اور شعراء کے مجموعہ کو تہہ دل سے چاہتا ہوں؛ آپ کے لئے دعا کرتا ہوں 87 00:11:47,960 --> 00:11:52,560 خداوند عالم ان شاء اللہ آپ کي توفيقات ميں اضافہ فرمائے، آپ کي نصرت اور مدد فرمائے 88 00:11:53,160 --> 00:11:55,860 اس کے ساتھ ہي يہ بھي عرض کر دوں کہ ايراني معاشرے کے اندر 89 00:11:56,300 --> 00:12:06,800 اور علاقائي سطح پر ديکھا جائے تو ذاکرين اور شعراء سے ہماري بڑي توقعات وابستہ ہيں 90 00:12:06,800 --> 00:12:14,660 حضرت صديقہ طاہرہ، معصومہ، راضيہ، مرضيہ سلام اللہ 91 00:12:15,300 --> 00:12:22,300 و سلام جميع انبيائہ و ملائکتہ و عبادہ الصالحين عليھا کي شان ميں کچھ نہيں عرض کر سکتا 92 00:12:22,460 --> 00:12:26,330 آپ نے اپني گفتگو ميں کچھ باتيں بيان کيں 93 00:12:26,330 --> 00:12:31,860 ميري زبان کچھ بھي عرض کرنے سے قاصر ہے۔ لہذا اس موضوع سے ميں اسي طرح گزر جانا چاہتا ہوں 94 00:12:33,600 --> 00:12:35,830 دوسرا موضوع ايٹمي مسئلہ ہے 95 00:12:36,760 --> 00:12:47,530 بعض لوگوں نے سوال کيا اور اب بھي کر رہے ہيں کہ فلاں نے ايٹمي مسئلہ کے بارے ميں اپنےمؤقف کا اظہار کيوں نہيں کيا؟ 96 00:12:48,030 --> 00:12:52,630 جواب يہ ہے کہ کسي مؤقف کے اظہار کي گنجائش ہي نہيں ہے 97 00:12:54,800 --> 00:13:02,760 ايٹمي مسئلے سے متعلق ہمارے حکام نے، ہمارے عہديداروں نے اور متعلقہ امور انجام دينے والے افراد نے ہميں بتايا ہے کہ ابھي کچھ ہوا ہي نہيں ہے 98 00:13:04,330 --> 00:13:10,900 دونوں فريقوں کے درميان کوئي بھي حتمي اور لازم الاجراء فيصلہ نہيں ہوا ہے۔ تو پھر کونسا مؤقف؟ 99 00:13:11,900 --> 00:13:16,360 اگر مجھ سے کوئي پوچھے کہ آپ موافق ہيں يا مخالف تو ميں کہوں گا کہ نہ ميں مخالف ہوں نہ موافق 100 00:13:17,830 --> 00:13:22,200 کيونکہ ابھي کچھ ہوا ہي نہيں ہے۔ ابھي کوئي کام پورا نہيں ہوا ہے 101 00:13:22,200 --> 00:13:31,660 اصل مشکل انہيں تفصيلات اور جزوي امور کے بارے ميں ہے جن کے بارے ميں طے پايا ہے کہ دونوں فريق بيٹھ کر بحث کريں گے 102 00:13:32,500 --> 00:13:40,300 يہ بات خود حکام نے بھي کہي ہے۔ ہم سے بھي کہي ہے اور اپنے انٹرويو اور گفتگو ميں عوام کے سامنے بھي اعلان کيا ہے 103 00:13:40,660 --> 00:13:42,260 ساري مشکل اس کے بعد والے مرحلےميں ہے 104 00:13:43,330 --> 00:13:49,300 ممکن ہے کہ ہمارا مد مقابل فريق جو ضدي، عہد شکن، جھوٹ بولنے والا 105 00:13:52,100 --> 00:13:58,930 بہانے بنانے والا، سودے بازي کرنے والا، پشت سے خنجر گھونپنے والا 106 00:13:59,960 --> 00:14:02,360 اس طرح کي حرکتوں کا مرتکب ہونے والا اور سياہ کارنامہ والا فريق ہے 107 00:14:02,360 --> 00:14:14,630 ممکن ہے وہ تفصيلات اور جزوي امور کے موقع پر ہمارے ملک کو، ہماري قوم کو اور ہمارے مذاکرات کاروں کو کسي دائرے ميں محصور کرنے کي کوشش کرے 108 00:14:15,600 --> 00:14:23,030 ابھي ہمارے پاس کچھ بھي نہيں ہے، ايسي کوئي چيز نہيں ہے جو لازم الاجراء ہو 109 00:14:24,260 --> 00:14:29,930 يہ جو مبارک باد دي جا رہي ہے۔ مجھ کو مبارکباد ديتے ہيں يا دوسروں کو مبارکباد پيش کرتے ہيں، يہ بے معني ہے; کيسي مبارکباد؟ 110 00:14:51,930 --> 00:15:02,660 اب تک جو کچھ ہوا ہے اس ميں نہ تو معاہدہ ہوا ہے اور نہ ہي معاہدے تک پہنچنے والے مذاکرات کي کوئي ضمانت ہے 111 00:15:04,000 --> 00:15:07,730 نہ ہي اس معاہدے کے مضمون اور مندرجات کي کوئي ضمانت ہے۔ کسي چيز کي ضمانت نہيں ہے 112 00:15:09,730 --> 00:15:17,600 اس ميں تو اس بات کي بھي ضمانت نہيں ہے کہ مذاکرات انجام تک پہنچيں گے اور ايک معاہدے پر پہنچ کر ختم ہوں گے 113 00:15:17,930 --> 00:15:23,130 اب تک جو کچھ ہوا اس کي يہ حيثيت ہے; سب چيزوں کا انحصار بعد والے مرحلے پر منحصر ہے 114 00:15:24,130 --> 00:15:27,330 ميں چند نکات ايٹمي معاملے کے بارے ميں بيان کررہا ہوں 115 00:15:30,200 --> 00:15:36,200 ميں مذاکرات کے سلسلے ميں کبھي بھي امريکہ سے پراميد نہيں رہا 116 00:15:56,220 --> 00:16:07,860 اس کي وجہ کوئي توہم نہيں بلکہ تجربات ہيں۔ ہم نے تجربہ کيا ہے 117 00:16:09,240 --> 00:16:17,730 ايک دن ايسا آئے گا جب بظاہر ہم نہيں ہوں گے 118 00:16:18,710 --> 00:16:25,950 آپ لوگ ان شاء اللہ ان ايام کے دوران پيش آنے والے واقعات، ان کي تفصيلات اور تحريري مسودوں سے باخبر ہوں گے 119 00:16:26,220 --> 00:16:30,750 تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ہميں يہ تجربہ کہاں سے حاصل ہوا; ہم نے تجربہ کيا ہے 120 00:16:31,240 --> 00:16:42,220 ميں پراميد نہيں تھا اس کے باوجود ميں نے اس خاص مسئلے ميں امريکہ سے مذاکرات کي مخالفت نہيں کي 121 00:16:42,220 --> 00:16:49,970 ميں نے موافقت کي۔ ميں نے مذاکرات کاروں کي بھرپور طريقہ سے حمايت کي اور اب بھي حمايت کر رہا ہوں 122 00:16:53,940 --> 00:17:03,110 وہ معاہدہ جو ايراني قوم کے مفادات کو يقيني بنائے اور جس سے ايراني قوم کے وقار کو تحفظ حاصل ہو 123 00:17:03,220 --> 00:17:08,400 ميں ايسے معاہدے کي سو فيصد حمايت کروں گا، اس کا خير مقدم کروں گا ؛اس کو سب جان ليں 124 00:17:10,820 --> 00:17:22,450 اگر کوئي کہتا ہے کہ ہم معاہدے کے يا کسي مشترکہ نقطے تک پہنچنے کے مخالف ہيں تو يہ درست بات نہيں ہے ؛يہ بات حقيقت کے خلاف ہے 125 00:17:22,740 --> 00:17:34,110 اگر ايسا معاہدہ ہوتا ہے جو قوم کے مفادات کو، ملک کے مفادات کو تحفظ دے 126 00:17:34,220 --> 00:17:37,280 تو ميں اس کي مکمل موافقت کروں گا 127 00:17:38,310 --> 00:17:50,220 البتہ ہم نے يہ بھي واضح کر ديا ہے کہ برے معاہدے سے معاہدہ نہ کرنا بہتر ہے۔ يہ بات امريکي بھي کہتے ہيں 128 00:17:51,650 --> 00:17:53,820 يہ فارمولہ بالکل صحيح فارمولہ ہے 129 00:17:55,110 --> 00:18:01,170 ايسے معاہدے سے معاہدہ نہ کرنا بہتر ہے جس ميں قوم کے مفادات پامال ہوتے ہوں 130 00:18:01,170 --> 00:18:06,140 قوم کا وقار مجروح ہوتا ہو، اتني عظمتوں کي مالک ايراني قوم کي توہين اور تحقير ہو 131 00:18:06,910 --> 00:18:14,340 ايسي صورت ميں معاہدہ نہ کرنا شرف کي بات ہے۔ اس موضوع کے بارے ميں يہ پہلا نکتہ ہے 132 00:18:15,020 --> 00:18:24,250 دوسرا نکتہ يہ ہے کہ ميں مذاکرات کے جزوي امور اور تفيصلات ميں کوئي مداخلت نہيں کرتا اور آئندہ بھي نہيں کروں گا 133 00:18:26,370 --> 00:18:39,680 ميں نے بنيادي امور، اصلي خطوط، کليدي دائرے اور ريڈ لائنوں سے ملک کے حکام کو ہميشہ آگاہ کيا ہے 134 00:18:39,680 --> 00:18:44,620 بنيادي طور پر صدر محترم کو جن کے ساتھ پابندي سے ميري گفتگو ہوتي رہتي ہے 135 00:18:45,420 --> 00:18:52,850 اسي طرح کچھ مواقع پر محترم وزير خارجہ کو بھي اصلي اور کلي خطوط سے باخبر کيا ہے 136 00:18:53,000 --> 00:19:04,480 تفصيلات اور فروعي باتيں جن کا بنيادي خطوط کي حفاظت سے کوئي تعلق نہيں ہے، وہ ميرے مد نظر نہيں ہيں 137 00:19:04,480 --> 00:19:07,740 يہ چيزيں ان کے اختيار ميں ہيں، وہ اپنے انداز سے کام کر سکتے ہيں 138 00:19:08,000 --> 00:19:14,620 اگر يہ کہا جائے کہ مذاکرات کي تمام تفصيلات رہبري کي نگراني ميں ہيں تو يہ بات درست نہيں ہے 139 00:19:16,110 --> 00:19:22,420 البتہ اس سلسلے ميں مجھے ذمہ داري کا احساس ہے اور ميں ہرگز بے تفاوت نہيں ہوں 140 00:19:22,420 --> 00:19:27,420 کچھ کلي باتيں ہيں کہ جن ميں بعض کا ابھي ذکر کروں گا 141 00:19:27,420 --> 00:19:34,540 اس سے پہلے بھي عوام سے اپنے خطاب ميں ان کا ذکر کر چکا ہوں 142 00:19:35,000 --> 00:19:37,080 اور حکام کو ان کے بارے ميں زيادہ تفصيل سے بتا چکا ہوں 143 00:19:39,800 --> 00:19:47,940 تيسرا نکتہ يہ ہے کہ جس کي طرف ميں نے پہلے بھي اشارہ کيا کہ مذاکراتي ٹيم پر مجھے مکمل اعتماد ہے۔ اسے آپ جان ليں 144 00:19:49,000 --> 00:19:56,170 يہ حضرات جو مصروف عمل ہيں، ايسے افراد ہيں کہ جن پر ہميں پورا اعتماد ہے 145 00:19:56,340 --> 00:20:01,370 ان کے بارے ميں مجھے کسي طرح کا کوئي شک و شبہ نہيں ہے 146 00:20:01,370 --> 00:20:07,880 اور ان شاء اللہ آئندہ بھي کسي طرح کے شک و شبہ کي کوئي گنجائش پيدا نہيں ہوگي 147 00:20:08,110 --> 00:20:12,480 ليکن اس کے باوجود مجھے سخت تشويش ہے 148 00:20:13,740 --> 00:20:15,770 اس تشويش کي وجہ يہ ہے کہ 149 00:20:15,970 --> 00:20:28,770 مد مقابل فريق بہت بڑا دھوکے باز، جھوٹا اور عہد شکن ہے؛ اور صحيح سمت کے برخلاف اقدام کرنے والا ہے 150 00:20:29,450 --> 00:20:34,970 مد مقابل فريق کي يہ کيفيت ہے ۔ اس کا ايک نمونہ اسي معاملےميں نظر آ گيا 151 00:20:36,310 --> 00:20:41,170 جب ہمارے مذاکرات کاروں کي گفتگو ختم ہو گئي 152 00:20:41,250 --> 00:20:49,090 تو اس کے چند گھنٹے بعد وائٹ ہاؤس سے مذاکرات کي تشريح ميں ايک بيان جاري ہوا 153 00:20:49,620 --> 00:20:59,510 يہ بيان جو انہوں نے جاري کيا اور جس کا نام "فيکٹ شيٹ" رکھا اس ميں اکثر باتيں حقيقت کے بالکل خلاف ہيں 154 00:21:01,640 --> 00:21:07,930 يعني وہ مذاکرات کے بارے ميں اور جن چيزوں پر اتفاق ہوا ہے ان کے بارے ميں جو تشريح پيش کر رہے ہيں 155 00:21:08,420 --> 00:21:12,220 وہ ايک غلط، خلاف حقيقت اور تحريف شدہ تشريح ہے 156 00:21:13,770 --> 00:21:18,660 اس اعلاميہ کو ميں نے ديکھا۔ چار پانچ صفحات کا ہے 157 00:21:19,820 --> 00:21:23,820 يہ چار پانچ صفحات دو تين گھنٹے کے اندر تيار نہيں ہوئے 158 00:21:24,680 --> 00:21:29,910 اسي دوران جب مذاکرات انجام پا رہے تھے، يہ بيان تيار کر ليا گيا تھا 159 00:21:29,910 --> 00:21:35,480 آپ توجہ کيجئے کہ مد مقابل فريق اس طرح کا مکار ہے؛آپ سے گفتگو کر رہا ہے 160 00:21:36,550 --> 00:21:41,330 کہ بعض موضوعات کے بارے ميں اتفاق پيدا ہوجائے 161 00:21:41,570 --> 00:21:47,170 ليکن اسي دوران جب آپ سے بات کر رہا ہے، ايک ايسا بيان تيار کرتا ہے 162 00:21:47,330 --> 00:21:50,800 جو آپ کے اور اس کے درميان ہونے والي گفتگو کے برخلاف ہے 163 00:21:51,710 --> 00:21:55,730 جيسے ہي مذاکرات ختم ہوتے ہيں، فورا وہ بيانيہ جاري کر ديتا ہے؛مد مقابل فريق اس طرح کا ہے 164 00:21:57,420 --> 00:22:00,680 يہ فريق عہد شکن اور دھوکے باز ہے 165 00:22:05,620 --> 00:22:13,170 ايک بيان ديتے ہيں پھر چپکے سے کہتے ہيں کہ يہ بيان ظاہري ہے 166 00:22:14,550 --> 00:22:21,040 يہ بيان اس لئے ہے کہ ملک کے اندر مخالفين کے سامنے سبکي نہ ہو 167 00:22:22,200 --> 00:22:25,280 اس لئے کچھ باتيں وہ لوگ لکھ ديتے ہيں۔ ليکن اس کا ہم سے کوئي ربط نہيں ہے 168 00:22:26,770 --> 00:22:35,950 اگر ان باتوں کو بنياد بنا کر کام کرنا ہے جو انہوں نے لکھي ہيں تو ہرگز اسے عمل کي بنياد قرار نہيں ديا جا سکتا 169 00:22:37,950 --> 00:22:40,570 البتہ وہ لوگ ہمارے بارے ميں بھي اسي طرح کي بات کرتے ہيں 170 00:22:41,510 --> 00:22:46,750 انہوں نے کہا کہ ممکن ہے جب مذاکرات انجام پا جائيں ممکن ہے اس کے بعد 171 00:22:46,880 --> 00:22:56,950 رہبري کي طرف سے ظاہري طور پر مخالفت کا اظہار کيا جائے ؛'کافر سب کو اپنا ہم مشرب سمجھتا ہے 172 00:22:59,750 --> 00:23:04,150 ہم اپنے عوام سے جو بات کرتے ہيں وہ باہمي اعتماد کي بنياد پر ہوتي ہے 173 00:23:05,770 --> 00:23:13,240 عوام کو اس کمزور حقير پر اعتماد ہے اور مجھے بھي اس قوم کي ہر فرد پر اعتماد ہے 174 00:23:13,710 --> 00:23:16,860 قوم کے اجتماعي اقدام پر اعتماد ہے۔ ميرا عقيدہ ہے 175 00:23:16,860 --> 00:23:18,950 يَدُ اللهِ مَعَ الجَماعَة 176 00:23:21,310 --> 00:23:26,570 ميرا ايمان ہے کہ دست الہي ہے جو کاموں کو انجام تک پہنچا رہا ہے۔ آپ 22 بہمن ديکھئے 177 00:23:27,510 --> 00:23:35,840 اس شديد سردي ميں، اتني سختيوں کے باوجود لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہيں؛ اسي طرح يوم قدس کے موقع پر ديکھئے 178 00:23:36,420 --> 00:23:42,170 تو آفتاب کي شديد گرمي ميں ، روزے کي حالت ميں کون ہے جو عوام کو سڑکوں پر لے آتا ہے؟سڑکوں پر آکر انہيں کيا ملتا ہے؟ 179 00:23:42,840 --> 00:23:50,240 ہم قدرت الہي کے ہاتھ کا مشاہدہ کرتے ہيں؛ ہميں عوام کے اس عمومي اقدام پر اعتماد ہے 180 00:23:50,330 --> 00:23:56,840 عوام کے احساسات و جذبات پر اعتماد ہے، عوام کي صداقت و بصيرت پر اعتماد ہے؛ ہم آپس ميں گفتگو کرتے ہيں 181 00:23:58,110 --> 00:24:02,000 ہمارا مد مقابل فريق کسي اور انداز سے عمل کرتا ہے وہ ہميں بھي اپنے جيسا سمجھتا ہے 182 00:24:02,000 --> 00:24:06,860 لہذا اس حقير کي تشويش کي اصل وجہ يہ ہے 183 00:24:06,970 --> 00:24:13,260 اب بھي مجھے تشويش ہے کہ يہ لوگ کيا کرتے ہيں اور کام کيسے انجام پائے گا 184 00:24:13,570 --> 00:24:20,240 اگلا نکتہ يہ ہے؛ کچھ لوگوں نے حمايت اور بعض نے مخالفت کي 185 00:24:21,020 --> 00:24:30,150 ہمارے اخبارات و ذرائع ابلاغ ميں، ہمارے ملک کے پرنٹ ميڈيا ميں، ويب سائٹوں وغيرہ ميں، بعض نے حمايت کي 186 00:24:30,150 --> 00:24:38,220 اور بعض نے مخالفت کي۔ ميرے خيال ميں مبالغہ آرائي سے بچنا چاہيے اور جلد بازي سے بھي اجتناب کرنا چاہيے 187 00:24:38,440 --> 00:24:49,550 ہميں توجہ سے ديکھنا چاہيے کہ کيا ہوتا ہے؟ البتہ ميں نے يہ بات خود متعلقہ حکام سے بھي چند روز قبل کہي ہے 188 00:24:50,750 --> 00:24:59,080 کہ وہ سامنے آکر عوام کو اور خاص طور پر اہم شخصيات کو تفصيلات اور جزوي باتوں سے آگاہ کريں 189 00:24:59,170 --> 00:25:02,150 ہمارے پاس اس ميں کوئي رازداري کي بات نہيں ہے، چھپانے کے لئے کچھ نہيں ہے 190 00:25:04,800 --> 00:25:15,480 يہ طرز عمل عوام سے ہمدلي کا عيني مصداق بھي ہے۔ ہمدلي اور ہم زباني جس کا ہم نے اعلان کيا ہے، وہ کوئي جبري چيز نہيں ہے 191 00:25:15,660 --> 00:25:17,420 کوئي دستوري عمل نہيں ہے کہ کوئي فرمان جاري کر دے 192 00:25:18,800 --> 00:25:25,280 کہ عوام ہمدلي کا مظاہرہ کريں اور عوام جواب ديں کہ ہاں ٹھيک ہے، اس طرح ہمدلي پيدا نہيں ہوتي 193 00:25:26,570 --> 00:25:32,200 ہمدلي کا جذبہ ايک پھول کي مانند ہوتا ہے، پھول کے ايک پودے کي مانند ہوتا ہے 194 00:25:32,880 --> 00:25:40,970 اس پودے کو زمين ميں لگانے کي ضرورت ہے۔ پھر اس کي حفاظت کي ضرورت ہے، اس کي آبياري کي ضرورت ہے 195 00:25:42,020 --> 00:25:50,770 اسے نقصان پہنچانے سے اجتناب کيا جانا چاہيے۔ تاکہ ہمدلي کا يہ جذبہ پروان چڑھے؛اس کے بغير ہمدلي کا جذبہ پيدا نہيں ہو سکتا 196 00:25:55,080 --> 00:26:00,370 ہمدلي تو ہم زباني سے بھي بہتر چيز ہے، البتہ ہم زباني بھي بہت اچھي چيز ہے 197 00:26:03,550 --> 00:26:09,680 اي بسا هندو و ترک هم ‌زبان اي بسا دو ترک چون بيگانگان 198 00:26:10,350 --> 00:26:17,060 پس زبان محرمي خود ديگر است همدلي ازهم‌زباني بهتر است 199 00:26:19,280 --> 00:26:26,110 ہمدلي لازم ہے۔ ہمدلي پيدا کي جاني چاہيے۔ ہمدلي کو پروان چڑھانا چاہيے 200 00:26:26,840 --> 00:26:31,330 ميري سب سے يہ سفارش ہے۔ ہمدلي کا جذبہ پيدا کرنے کا يہ بہترين موقع ہے 201 00:26:32,510 --> 00:26:40,040 کچھ لوگ مخالفت کر رہے ہيں، اعتراض کر رہے ہيں۔ تو کوئي بات نہيں ہے۔ ہمارے حکام تو صداقت پسند افراد ہيں 202 00:26:41,910 --> 00:26:46,640 جو قومي مفادات سے گہري دلچسپي رکھتے ہيں 203 00:26:46,640 --> 00:26:56,080 مخالفت کرنے والوں ميں جو سرکردہ اور اہم شخصيات ہيں انہيں دعوت دي جائے۔ ان کي باتوں کو سنا جائے 204 00:26:57,860 --> 00:27:04,800 بہت ممکن ہے کہ ان کي باتوں ميں کوئي ايسا نکتہ مل جائے کہ جس کو ملحوظ رکھا جائے تو ان کا کام بہتر انداز ميں آگے بڑھے 205 00:27:06,750 --> 00:27:11,840 اگر کوئي خاص نکتہ نہيں ہے تو انہيں مطمئن کرنے کي کوشش کي جائے۔ اسے ہمدلي کہتے ہيں 206 00:27:13,680 --> 00:27:29,080 يہ جذبات و احساسات ميں يگانگت پيدا کرنے کي کامياب کوشش ہے؛جس کے نتيجے ميں افعال اور اعمال ميں يگانگت پيدا ہوتي ہےيہ لوگ ايک ساتھ بيٹھيں،بحث کريں، ايک دوسرے کي بات سنيں 207 00:27:29,240 --> 00:27:33,680 ممکن ہے کہ کوئي يہ کہے کہ جناب وقت کے دامن ميں گنجائش نہيں ہے صرف تين مہينے کا وقت باقي ہے 208 00:27:33,820 --> 00:27:39,310 تو اگر تين مہينہ بڑھ کا چار مہينہ ہو گيا تو آسمان زمين پر نہيں آ جائے گا؛ گيا اشکال ہے؟ 209 00:27:40,600 --> 00:27:49,200 چنانچہ انہوں نے بھي ايک زمانے ميں مذاکرات کو سات مہينے تک ملتوي کر ديا تھا 210 00:27:50,480 --> 00:27:58,800 اگر ہمدلي اور ہم زباني پيدا کرنے کے لئے اور باہمي طور پر تبادلہ خيال ميں کچھ وقت صرف ہو گيا تو کيا حرج ہے 211 00:27:58,880 --> 00:28:05,640 اگر کچھ وقت صرف ہو گيا اور وہ آخري فيصلہ نہيں ہو پايا بلکہ فيصلے کچھ مدت کے لئے ملتوي ہو گئے 212 00:28:05,750 --> 00:28:09,400 تو کوئي اشکال نہيں ہے؛ يہ بھي ايک اہم نکتہ ہے۔ 213 00:28:10,260 --> 00:28:15,570 اس کے بعد والا نکتہ يہ ہے کہ يہ مذاکرات جو اس وقت انجام پا رہے ہيں 214 00:28:16,640 --> 00:28:19,950 جس کا ايک حصہ امريکيوں کے ساتھ گفتگو پر مشتمل ہے 215 00:28:21,000 --> 00:28:31,800 مذاکرات صرف ايٹمي موضوع تک محدود ہيں؛ ہم کسي بھي دوسرے مسئلے ميں امريکہ سے کوئي بات نہيں کريں گے 216 00:28:32,200 --> 00:28:40,330 يہ بات سب جان ليں کہ يہ مذاکرات نہ علاقہ کے مسائل کے بارے ميں ہيں، نہ گوناگوں اندروني معاملات کے بارے ميں ہيں اور نہ عالمي مسائل کے بارے ميں ہيں 217 00:28:41,750 --> 00:28:48,040 ان مذاکرات کا تعلق صرف ايٹمي معاملہ سے ہے 218 00:28:48,170 --> 00:28:57,710 ہاں يہ ايک تجربہ ہو سکتا ہے۔ اگر مد مقابل فريق اپني دائمي کج فکري اور بد نيتي سے دست بردار ہو گيا 219 00:28:58,150 --> 00:29:03,800 تو يہ ہمارے لئے ايک تجربہ ہوگا ؛اور اس صورت ميں کسي اور موضوع کے بارے ميں بھي ان سے بات کي جا سکتي ہے 220 00:29:05,000 --> 00:29:14,080 ليکن اگر ہم نے ديکھا کہ نہيں، جو کجروي ہميشہ ديکھنے ميں آتي تھي وہ اب بھي باقي ہے، اب بھي وہ غلط راستے پر ہي جا رہے ہيں 221 00:29:14,080 --> 00:29:17,150 تو ظاہر ہے کہ اس سے ہمارا ماضي کا تجربہ و نظريہ اور بھي مستحکم ہو جائےگا 222 00:29:17,330 --> 00:29:25,660 ہمارا مد مقابل فريق عالمي برادري نہيں۔ اس نکتے پر توجہ دي جائے 223 00:29:25,910 --> 00:29:32,770 کبھي کبھي بيانات ميں سننے کو ملتا ہے اور جس پر مجھے شکايت بھي رہي ہے کہ بعض احباب بھي کہہ ديتے ہيں عالمي برادري 224 00:29:32,770 --> 00:29:38,150 عالمي برادري تو وہ لوگ کہتے ہيں۔ ہمارے مد مقابل عالمي برادري نہيں ہے 225 00:29:38,150 --> 00:29:40,840 ہمارے مد مقابل ايک امريکہ اور تين يورپي ممالک ہيں، بس 226 00:29:42,660 --> 00:29:51,110 يہي لوگ ہيں جو اس مسئلے ميں ايراني قوم کے سامنے اپني ضد، عہد شکني، کج روي اور خباثت ڈٹے ہوئے ہيں 227 00:29:51,550 --> 00:29:56,280 ان ميں ايک امريکہ ہے اور تين يورپي ممالک ہيں کوئي اور ہمارے مد مقابل نہيں ہے 228 00:29:57,680 --> 00:30:10,310 ابھي دو ڈھائي سال پہلے تہران ميں ڈيڑھ سو سے زيادہ ممالک کے اعلي رہنماؤں کا اجلاس ہوا 229 00:30:10,310 --> 00:30:18,150 تہران ميں ناوابستہ تحريک کے اجلاس ميں تقريبا پچاس ملکوں کے سربراہ جمع ہوئے تھے 230 00:30:18,150 --> 00:30:20,970 دو تين سال پہلے کي بات ہے۔ يہ سو سال پہلے کا واقعہ نہيں ہے 231 00:30:21,400 --> 00:30:24,000 ابھي حال ہي ميں يہ اجلاس ہوا ہے۔ يہ عالمي برادري ہے 232 00:30:25,400 --> 00:30:29,660 اب اگر ہم کہيں کہ "بين الاقوامي برادري کو ہم پر اعتماد ہونا چاہيے 233 00:30:29,660 --> 00:30:33,570 تو سوال يہ ہے کہ عالمي برادري کہاں ہے؟ عالمي برادري کو تو ہمارے اوپر مکمل طور پراعتماد ہے 234 00:30:34,710 --> 00:30:39,770 انہيں ملکوں ميں بعض ايسے ہيں جہاں کےعوام اپني حکومتوں کو پسند نہيں کرتے۔ يہ بھي ايک اورنکتہ ہے 235 00:30:40,000 --> 00:30:42,710 آخري نکتہ ميرے مطالبات پر مشتمل ہے 236 00:30:44,080 --> 00:30:51,440 حکام سے ميرےکچھ مطالبات رہے ہيں جو ميں نے انھيں بتا ديئے ہيں 237 00:30:51,510 --> 00:30:54,400 اور ميري ان کے بارے ميں تاکيد بھي ہے 238 00:30:55,820 --> 00:31:05,080 ايک چيز يہ ہے جو انھيں ذہن نشين رکھني چاہيے کہ ايٹمي شعبہ ميں حاصل ہونے والے نتائج بہت ہي قيمتي ۔گرانقدر اور گران سنگ ہيں 239 00:31:05,820 --> 00:31:12,820 اسے معمولي اور کم اہميت نہ سمجھيں۔ يہ بہت قيمتي سرمايہ ہے 240 00:31:16,480 --> 00:31:19,680 ايٹمي صنعت کسي بھي ملک کے لئے ايک ضرورت کا درجہ رکھتي ہے 241 00:31:20,800 --> 00:31:26,060 اب اگر کچھ روشن خيال افراد قلم اٹھائيں اور لکھنے لگيں 242 00:31:26,200 --> 00:31:31,080 کہ " جناب! ايٹمي صنعت ليکر ہميں کيا کرنا ہے؟" تو يہ ايک فريب ہے 243 00:31:31,080 --> 00:31:35,970 يہ بالکل وہي بات ہوئي جو قاجاريہ دور حکومت ميں کہي جاتي تھي؛ جب تيل دريافت ہوا 244 00:31:35,970 --> 00:31:38,280 اور انگريز آگئے اور تيل لے جانے کي کوشش کرنے لگے 245 00:31:39,020 --> 00:31:44,400 تو بعض قاجاري حکومتي رہنماؤں نے کہا کہ ہم اس بدبودار سياہ مادے کو رکھ کرکيا کريں گے 246 00:31:44,820 --> 00:31:48,000 ان کو لے جانے ديجئے! آج يہي بات دہرائي جا رہي ہے 247 00:31:49,860 --> 00:31:52,820 ايٹمي صنعت ملک کي اہم ضرورت ہے 248 00:31:52,820 --> 00:31:59,370 توانائي کے لئے بھي اس کي ضرورت ہے، نيوکليئر دواؤں کے لئے بھي اس کي بڑي ضرورت ہے 249 00:31:59,510 --> 00:32:10,130 سمندر کے پاني کو صاف پاني ميں تبديل کرنے کے لئے بھي اس کي ضرورت ہے، اسي طرح زراعت اور ديگر گوناگوں شعبوں ميں بھي اس کي احتياج ہے 250 00:32:10,880 --> 00:32:16,910 دنيا ميں آج ايٹمي صنعت ايک پيشرفتہ اور انتہائي اہم صنعت ہے 251 00:32:17,420 --> 00:32:19,930 اسے ہمارے نوجوانوں نے اپني محنت سے حاصل کيا ہے 252 00:32:20,950 --> 00:32:26,480 يہ ہمارے بچوں کي اندروني صلاحيتوں اور توانائيوں کا نتيجہ ہے 253 00:32:27,800 --> 00:32:33,280 آج ايک پسماندہ ملک کہتا ہے کہ اگر ايران يورينيم کي افزودگي کرے گا تو ہم بھي يورينيم افزودہ کريں گے 254 00:32:33,280 --> 00:32:38,200 ٹھيک ہے جاؤ تم بھي يورينيم افزودہ کرو؛اگر آتا ہے تو تم بھي کر لو 255 00:32:39,400 --> 00:32:44,640 ہم نے يورينيم افزودہ کرنا کسي اور سے نہيں سيکھا ہے؛ يہ ہماري اندروني صلاحيتوں کا نتيجہ ہے 256 00:32:44,680 --> 00:32:47,710 اگر تمہارے يہاں تمہاري قوم کے اندر يہ صلاحيت ہے تو تم بھي يورينيم افزودہ کر لو 257 00:32:48,370 --> 00:32:52,460 بعض ممالک بالکل بچکانہ انداز ميں بہانہ بازي کرتے ہيں 258 00:32:53,660 --> 00:33:01,530 يورينيم کي افزودگي کي ٹيکنالوجي اور ايٹمي شعبہ ميں جو دوسري کاميابياں اب تک حاصل ہوئي ہيں، يہ بڑے عظيم ثمرات ہيں 259 00:33:01,680 --> 00:33:08,530 يہ کوئي معمولي چيز نہيں ہے۔ يہ اس ميدان ميں ہمارے ابتدائي کام ہيں 260 00:33:09,080 --> 00:33:12,200 اس صنعت کے ميدان ميں ابھي اور کام کيا جانا باقي ہے، پيشرفت ہوني چاہيے، ترقي ہوني چاہيے 261 00:33:13,400 --> 00:33:26,480 چند جرائم پيشہ ممالک کہ يا تو انہوں نے ايٹمي ہتھياروں کا استعمال کيا ہے جيسے امريکہ 262 00:33:27,820 --> 00:33:30,930 يا اس کا تجربہ کيا ہے جيسے فرانس 263 00:33:30,930 --> 00:33:38,170 فرانس نے ابھي دس بارہ سال پہلے سمندر ميں لگاتار تين ايٹمي تجربے کئے 264 00:33:38,480 --> 00:33:42,220 جو بہت تباہ کن اقدام تھا، اس سے بحري ماحوليات کو زبردست نقصان پہنچتا ہے 265 00:33:42,490 --> 00:33:48,320 فرانس نےتين خطرناک ايٹمي تجربات کئے، دنيا ميں کچھ معمولي سا شور برپا ہوا 266 00:33:48,490 --> 00:33:51,500 اور پھر سب خاموش ہو گئے، معاملہ تمام ہوگيا 267 00:33:52,010 --> 00:33:53,320 يہ ممالک ہميں نصيحت کر رہے ہيں 268 00:33:53,900 --> 00:33:59,050 ہم ايٹمي دھماکہ نہيں چاہتے،ايٹمي تجربات نہيں کرنا چاہتے، ہم ايٹمي ہتھيار بنانے کي کوشش نہيں کر رہے ہيں 269 00:34:00,090 --> 00:34:06,160 نہ ان کے کہنے کي وجہ سے بلکہ ہم خود اپني وجہ سے، اپنے دين اور اپنے طرز فکر کي وجہ سے يہ سب نہيں کر رہے ہيں 270 00:34:07,160 --> 00:34:11,770 ہمارا شرعي فتوي بھي يہي ہے اور ہمارا عقلي فتوي بھي يہي ہے 271 00:34:13,000 --> 00:34:19,770 ہمارا عقلي فتوي يہ ہے کہ ہميں نہ تو آج اور نہ ہي کل کبھي بھي ايٹمي ہتھيار کي ضرورت نہيں ہے 272 00:34:21,230 --> 00:34:29,690 ہمارے جيسے ممالک کے لئے ايٹمي ہتھيار ايک درد سر ہے ؛اس کي تفصيلات ميں نہيں جاؤں گا 273 00:34:29,920 --> 00:34:34,300 لہذا ايٹمي شعبہ ميں ملنے والي کاميابياں بہت ہي گرانقدر اور قيمتي ہيں، بہت اہم ہيں 274 00:34:36,040 --> 00:34:46,940 اس صنعت کے ميدان ميں کام کرنا اور ملک کو صنعتي بنانا بہت ضروري اور لازمي ہے۔ اس پر توجہ مرکوز کرني چاہيے 275 00:34:48,000 --> 00:34:56,520 حکام سے ہمارا دوسرا مطالبہ يہ رہا ہے اور ہم نے حکام سے کہا ہے کہ مد مقابل فريق پر ہرگز اعتماد نہ کريں 276 00:34:58,680 --> 00:35:07,660 بہت اچھي بات ہے کہ حال ہي ميں ہمارے ايک اہلکار نے واضح طور پر کہا کہ مد مقابل فريق پر ہميں کوئي اعتماد نہيں ہے 277 00:35:08,270 --> 00:35:09,370 يہ بہت اچھي بات ہے 278 00:35:10,650 --> 00:35:17,120 ہم نے کہا کہ مد مقابل فريق پر اعتماد نہ کيجئے، اس کي مسکراہٹ پر اعتماد نہ کيجئے 279 00:35:17,880 --> 00:35:26,810 جو دلکش وعدے کرتا ہے، البتہ دلکش وعدے دلکش عمل نہيں، اس پر اعتماد نہ کيجئے 280 00:35:27,240 --> 00:35:33,630 جب اس کي غرض نکل جائے گي تو وہ مڑ کر آپ کا مذاق اڑائے گا۔ يہ لوگ اس قدر پست ہيں 281 00:35:35,680 --> 00:35:45,870 اس وقت ايک ابتدائي يادداشت ہے جسے اعلاميہ کي صورت ميں جاري کيا گيا ہے 282 00:35:45,870 --> 00:35:51,070 ابھي کوئي کام انجام تک نہيں پہنچا ہے، دونوں فريق کہہ رہے ہيں کہ کوئي بھي چيز ابھي لازم الاجراء نہيں ہے 283 00:35:51,710 --> 00:35:55,930 اسي مرحلے ميں جب يہ ذرا سي پيشرفت ہوئي ہے 284 00:35:55,930 --> 00:36:00,970 تو آپ نے ديکھا کہ امريکي صدر ٹيليويزن پر کس حربے کے ساتھ اور کس انداز ميں ظاہر ہوئے 285 00:36:02,320 --> 00:36:08,940 ايک اور بات جو ہم نے حکام سے بھي کہي ہے اور عوام کو بھي اس سے آگاہ کريں گے 286 00:36:10,000 --> 00:36:17,790 کہ آئندہ چند مہينے بڑے اہم ہيں جن کے دوران تفصيلات کے بارے ميں مذاکرات انجام پانے والے ہيں ؛يہ مہينے بہت اہم ہيں 287 00:36:18,520 --> 00:36:25,600 ان کے دوران يہ ہونا چاہيے کہ پابندياں مکمل طور پر اور ايک ساتھ ختم ہوني چاہييں 288 00:36:27,280 --> 00:36:31,360 ان ميں سے کوئي کہتا ہے کہ پابندياں چھ مہينے ميں ختم ہو جائيں گي 289 00:36:31,440 --> 00:36:37,520 دوسرا کہتا ہے کہ نہيں، ممکن ہے ايک سال کا وقت لگ جائے 290 00:36:38,300 --> 00:36:40,670 کوئي اور کہتا ہے کہ ايک سال سے بھي زيادہ کا وقت لگ سکتا ہے 291 00:36:41,760 --> 00:36:49,260 يہ سب ان کي ہميشہ کي سازشيں ہيں۔ يہ باتيں ہرگز قابل اعتناء اور قابل قبول نہيں ہيں 292 00:36:50,810 --> 00:36:59,870 اگر چنانچہ اللہ تعالي کي مرضي يہ ہے اور معاہدہ ہوجاتا ہے 293 00:37:00,600 --> 00:37:08,510 تو پابندياں معاہدے کے دن ہي مکمل طور پر ختم ہو جاني چاہييں 294 00:37:28,530 --> 00:37:36,910 اگر يہ نتيجہ نکلتا ہے کہ پابندياں ايک خاص شيڈول کے تحت ہٹيں گي تو پھر ہم نے مذاکرات ہي کيوں کئے؟ 295 00:37:37,930 --> 00:37:44,060 پھر ميز پر بيٹھنا، مذاکرات کرنا اور بحث کرنا سب کس لئے تھا؟ 296 00:37:45,130 --> 00:37:47,110 يہ سب اس لئے تھا کہ پابندياں ہٹائي جائيں 297 00:37:47,730 --> 00:37:52,370 اب اگر وہ پابنديوں کي منسوخي کو کسي اور چيز سے مشروط کريں تو يہ کسي صورت ميں قابل قبول نہيں ہے 298 00:37:52,510 --> 00:37:59,400 اگلا نکتہ يہ ہے کہ ميں نے محترم حکام کو آگاہ کيا ہے اور آپ کي خدمت ميں بھي عرض کرنا چاہتا ہوں 299 00:38:00,220 --> 00:38:03,710 کہ ہرگز يہ اجازت نہ دي جائے 300 00:38:04,480 --> 00:38:12,150 کہ وہ نگراني کے بہانے ملک کے دفاعي اور سکيورٹي شعبہ کے قريب جا سکيں؛ ہرگز نہيں 301 00:38:34,460 --> 00:38:39,260 ملک کے فوجي حکام کو بھي کسي صورت ميں يہ اجازت نہيں ہے 302 00:38:40,400 --> 00:38:45,620 کہ نگراني کے نام پر يا تحقيقات کے نام پر يا اسي جيسے کسي اور بہانے سے 303 00:38:47,170 --> 00:38:52,110 اغيار کو ملک کي دفاعي اور سکيورٹي حدود کے قريب جانے کا موقع ديں 304 00:38:53,080 --> 00:38:56,880 يا ملک کے دفاعي شعبہ کي پيشرفت و ترقي کے عمل کو متوقف کريں 305 00:38:58,350 --> 00:39:06,530 ملک کي دفاعي قوت ميں اضافہ اور ملک کي دفاعي توانائي عسکري ميدان ميں ايراني قوم کا مضبوط اور محکم بازو ہے 306 00:39:07,040 --> 00:39:10,800 يہ اسي طرح محکم اور طاقتور باقي رہنا چاہيے 307 00:39:12,220 --> 00:39:19,240 اسي طرح مذاکرات ميں مختلف خطوں ميں مزاحمتي محاذ سے وابستہ عزيز بھائيوں کي حمايت کے مسئلے ميں بھي 308 00:39:19,240 --> 00:39:23,150 کسي طرح کا کوئي خلل پڑنے کا موقع نہيں دينا چاہيے 309 00:39:23,910 --> 00:39:30,000 ايک اور نکتہ يہ ہے کہ نظارت اور نگراني کا کوئي بھي ايسا سسٹم جو غير معمولي ہو اور نظارت کے اعتبار سے 310 00:39:30,750 --> 00:39:39,910 ايران کو بالکل الگ ملک بنا دے ہرگز قابل قبول نہيں ہے 311 00:39:39,910 --> 00:39:41,220 ہرگز قابل قبول نہيں ہے 312 00:39:41,440 --> 00:39:45,280 يہي رائج نگراني جو ساري دنيا ميں عام طور پر انجام دي جاتي ہے 313 00:39:45,550 --> 00:39:47,860 وہي نگراني ايران پر بھي ہوني چاہيے اس سے زيادہ نہيں ہوني چاہيے 314 00:39:49,820 --> 00:39:52,800 اس سلسلے ميں آخري نکتہ يہ ہے 315 00:39:53,260 --> 00:40:00,840 کہ ايٹمي ميدان ميں مختلف پہلوؤں سے سائنسي اور فني پيشرفت کا سلسلہ ہرگز نہيں رکنا چاہيے 316 00:40:01,040 --> 00:40:03,750 ترقي اور پيشرفت کا سلسلہ جاري رہنا چاہيے ٹيکنالوجي کي پيشرفت جاري رہني چاہيے 317 00:40:03,970 --> 00:40:09,040 ممکن ہے کہ ضرورت کے تحت اس ميں کچھ محدوديتوں کو قبول کر ليا جائے، اس ميں ہميں کوئي اعتراض نہيں ہے 318 00:40:09,680 --> 00:40:16,350 کچھ محدوديتيں قبول کر ليں مگر ٹيکنالوجي کي ترقي حتمي طور پر جاري رہني چاہيے 319 00:40:16,860 --> 00:40:18,880 يہ سلسلہ پوري قوت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہيے 320 00:40:18,880 --> 00:40:23,710 يہ ہمارے عرائض ہيں، اپنے عزيز بھائيوں سے ہمارا يہي مطالبہ ہے 321 00:40:24,660 --> 00:40:28,330 ہم نے نجي ملاقاتوں ميں بھي يہ باتيں بيان کي ہيں 322 00:40:28,330 --> 00:40:34,200 اس ڈيڑھ سال کے عرصے ميں صدر محترم سے 323 00:40:34,370 --> 00:40:46,570 اور شاذ و نادر کبھي کسي موقع پر مذاکراتي ٹيم کے سرپرست محترم وزير خارجہ سے بھي ہم نے کہا ہے 324 00:40:47,310 --> 00:40:55,440 يہ ہماري باتيں ہيں۔ اب ان مطالبات کو يہ حضرات مذاکرات کي کس روش کے ذريعہ پورا کرتے ہيں 325 00:40:55,440 --> 00:41:00,130 اس کا فيصلہ خود ان کے ہاتھ ميں ہے وہ جائيں، بيٹھ کر غور کريں اور مذاکرات کا صحيح طريقہ نکاليں 326 00:41:00,130 --> 00:41:05,840 باخبر اور ديانت دار افراد سے مشورہ کريں 327 00:41:06,350 --> 00:41:12,860 ناقدين کے نظريات کو بھي سنيں اور جو کچھ بھي ضروري ہے انجام ديں ؛ يہ ايٹمي مسئلے سے متعلق باتيں ہيں 328 00:41:13,080 --> 00:41:22,060 يمن کا مسئلہ؛ سعوديوں نے اس علاقے ميں بہت بري بدعت کا آغاز کيا ہے البتہ انھوں نے بہت بڑي غلطي کا ارتکاب کيا ہے 329 00:41:25,420 --> 00:41:29,800 جو کام آج سعودي حکومت يمن ميں کر رہي ہے 330 00:41:30,750 --> 00:41:34,550 ايسا ہي کام صہيونيوں نے غزہ ميں کيا تھا 331 00:41:35,880 --> 00:41:44,530 اس کے دو پہلو ہيں:ايک تو يہ کھلي جارحيت ہے، نسل کشي ہے، بين الاقوامي سطح پر قابل تعقيب جرم ہے 332 00:41:45,860 --> 00:41:53,310 بچوں کو مار رہے ہيں، گھروں کو مسمار کر رہے ہيں، يمن کےبنيادي ڈھانچے کو تباہ کر رہے ہيں 333 00:41:53,400 --> 00:41:57,460 ايک ملک کي قومي ثروت کو نابود کر رہے ہيں 334 00:42:00,510 --> 00:42:05,040 ظاہر ہے، يہ بہت بڑي مجرمانہ کارروائي ہے؛ يہ اس معاملے کا ايک پہلو ہے 335 00:42:05,420 --> 00:42:11,020 اس معاملے کا دوسرا پہلو يہ ہے کہ اس معاملے ميں سعوديوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا 336 00:42:11,170 --> 00:42:14,530 خسارہ ہوگا۔ وہ ہرگز کامياب نہيں ہو پائيں گے 337 00:42:18,620 --> 00:42:22,860 اس کي دليل بالکل واضح ہے۔ دليل يہ ہے 338 00:42:23,040 --> 00:42:33,910 کہ صہيونيوں کي عسکري توانائي ان سعوديوں کي فوجي طاقت سے کئي گنا زيادہ تھي 339 00:42:36,350 --> 00:42:43,510 ان کے پاس ان سعوديوں کے مقابلے ميں کئي گنا زيادہ فوجي طاقت تھي؛ صہيونيوں کے سامنے غزہ کا علاقہ ايک بالشت کے برابر تھا 340 00:42:45,710 --> 00:42:50,460 ليکن يمن ميں سعوديوں کو ايک بڑے ملک اور کئي ملين عوام کا سامنا ہے 341 00:42:51,640 --> 00:42:55,640 ايک قوم اور وسيع و عريض ملک کا سامنا ہے 342 00:42:57,400 --> 00:43:00,350 جب صہيونيوں کو غزہ ميں فتح حاصل نہ ہوسکي 343 00:43:01,170 --> 00:43:03,440 تو سعودي بھي يمن ميں کامياب نہيں ہوپائيں گے 344 00:43:03,440 --> 00:43:10,600 اگر صہيوني کامياب بھي ہو جاتے تب بھي سعوديوں کي کاميابي کا امکان صفر فيصد ہوتا ؛ اس وقت سعوديوں کي فتح کا امکان صفر فيصد سے بھي کم ہے 345 00:43:12,880 --> 00:43:20,040 سعودي يقينا نقصان اٹھائيں گے؛ يمن کے لوگ يقيني طور پر سعوديوں کي ناک زمين پر رگڑ ديں گے 346 00:43:25,680 --> 00:43:35,080 مختلف سياسي مسائل ميں سعوديوں سے ہمارا اختلاف ہے 347 00:43:35,860 --> 00:43:44,110 ليکن ہم ہميشہ يہ کہتے آئے ہيں کہ سعودي حکام اپني خارجہ پاليسي ميں وقار اور متانت سے کام ليتےہيں 348 00:43:44,840 --> 00:43:47,310 اب يہ متانت بھي ان کے ہاتھ سے نکل گئي ہے 349 00:43:49,350 --> 00:43:54,910 چند ناتجربہ کار نوجوانوں نے اس ملک کے امور کي زمام تھام لي ہے 350 00:43:55,680 --> 00:44:03,280 اور متانت و ظاہر داري کي جگہ وحشي خصلت کا غلبہ ہوتا جا رہا ہے 351 00:44:05,350 --> 00:44:07,040 يہ چيز ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگي 352 00:44:08,660 --> 00:44:18,880 ميں سعوديوں کو خبردار کرتا ہوں؛ وہ فورا يمن ميں اپني يہ مجرمانہ کارروائي بند کريں 353 00:44:19,710 --> 00:44:21,820 اس علاقے ميں يہ وحشيانہ روش قابل قبول نہيں ہے 354 00:44:44,880 --> 00:44:49,910 امريکہ بھي البتہ ان کا دفاع کر رہا ہے، ان کي حمايت کر رہا ہے يہ امريکہ کي فطرت ہے 355 00:44:50,770 --> 00:44:53,570 وہ ہر معاملے ميں مظلوم کا ساتھ دينے کے بجائے ظالم کا طرفدار ہوجاتا ہے 356 00:44:54,820 --> 00:44:59,480 وہ مکروہ چہرے کي حمايت کرتا ہے وہ مظلوم کي حمايت کے بجائے ظالم کي حمايت کرتا ہے 357 00:45:02,170 --> 00:45:10,400 يہ اس کا مزاج ہے؛ اس مسئلے ميں بھي وہ اسي پراني عادت پر عمل پيرا ہے ؛ ليکن ان پر ضرب پڑے گي، انہيں شکست ہوگي 358 00:45:12,370 --> 00:45:19,440 اب وہ ہنگامہ آرائي کريں گے کہ ايران يمن کے امور ميں مداخلت کر رہا ہے، ہاں يہ مداخلت ہے 359 00:45:19,660 --> 00:45:23,680 ہم يہاں بيٹھ کر دو باتيں کرديں تو يہ مداخلت ہوجائے گي 360 00:45:24,330 --> 00:45:29,480 ليکن اگر ان کے حملہ آور جنگي جہاز يمن کي فضائي حدود کي خلاف ورزي کر رہے ہيں يہ مداخلت نہيں ہے 361 00:45:31,800 --> 00:45:38,170 وہ اپني اس مداخلت کے لئے ايسے احمقانہ بہانے تلاش کرتے ہيں 362 00:45:38,240 --> 00:45:46,200 يہ بہانے نہ تو بين الاقوامي اصولوں کے اعتبار سے قابل قبول ہيں، نہ ہي قوميں اسے قبول کريں گي اور نہ ہي يہ اللہ تعالي کي نگاہ ميں قابل قبول ہے 363 00:45:48,170 --> 00:45:59,200 ان کے لئے لازم ہے کہ جتنا جلد ہو سکے ان بھيانک جرائم کا سلسلہ بند کرديں 364 00:46:00,510 --> 00:46:07,570 يمني قوم بہت عظيم قوم ہے، طويل اور قديم تاريخ کي مالک قوم ہے، ہزاروں سال پر محيط اس کا ماضي ہے 365 00:46:09,040 --> 00:46:18,110 اس قوم کے پاس يہ صلاحيت اور يہ توانائي موجود ہے، کہ خود بيٹھ کر اپني حکومت کا تعين کرے 366 00:46:19,060 --> 00:46:25,260 البتہ کچھ لوگ يہ کوشش کر رہے ہيں کہ اقتدار کا خلا پيدا ہو جائے، ہنگامہ کھڑا ہو جائے 367 00:46:26,240 --> 00:46:36,150 وہي بحران جو ليبيا ميں پيدا ہوا ہے جس کے نتيجے ميں ليبيا ميں حد درجہ بري اور اندوہناک صورت حال پيدا ہو گئي ہے 368 00:46:36,150 --> 00:46:40,680 وہ ايسي صورتحال يمن ميں بھي پيدا کرنا چاہتے تھے،ليکن خوش قسمتي کي بات ہے کہ وہ اپنے مقصد ميں ناکام ہو گئے 369 00:46:41,600 --> 00:46:47,770 مؤمن نوجوانوں نے، ملک سے ہمدردي رکھنے والے نوجوانوں نے 370 00:46:48,570 --> 00:46:56,110 امير المومنين عليہ الصلاۃ و السلام کے راستے پر چلے والے ان افراد نے 371 00:46:56,860 --> 00:47:02,080 جن ميں شيعہ، سني، شافعي، زيدي اور حنفي سب شامل ہيں پائداري کا مظاہرہ کيا 372 00:47:02,080 --> 00:47:09,860 دشمن کي يلغار کا سامنا کيا اور ان شاء اللہ وہ کامياب ہوں گے۔ فتح اور کاميابي قوموں کے متعلق ہے 373 00:47:09,950 --> 00:47:14,840 پروردگارا! دنيا بھر ميں ہمارے بھائيوں کو کاميابي عطا فرما 374 00:47:16,330 --> 00:47:24,640 پروردگارا! اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کو جہاں کہيں ہوں نيست و نابود فرما 375 00:47:25,950 --> 00:47:29,770 پروردگارا! ہميں ہمارے فرائض سے آگاہ فرما 376 00:47:30,620 --> 00:47:33,040 اپنے فرائض پر عمل کرنے کي توفيق عطا فرما 377 00:47:34,200 --> 00:47:38,170 ہمارے عظيم الشان امام (رہ) کي روح مطہر کو اپنے اولياء کے ساتھ محشور فرما 378 00:47:38,910 --> 00:47:46,820 شہدا کي پاکيزہ ارواح کو حضرت صديقہ طاہرہ سلام اللہ عليہا کي روح مطہرہ کے ساتھ محشور فرما 379 00:47:47,460 --> 00:47:50,060 والسّلام عليکم و رحمة‌الله و برکاته