ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

آرٹسٹوں کے احکام

  • تھیٹر اور سینما
  • مصوری اور مجسمہ سازی
  • ڈش ا نٹینا
  • نامحرم کی تصویر اور فلم
  • موسیقی اور غنا
  • ریڈیو اور ٹیلیویژن
  • موسیقی کے آلات کی خریدو فروخت
  • توجہ کے ساتھ موسیقی
  • عزاداری میں آلات موسیقی
    پرنٹ  ;  PDF
     
    عزاداری میں آلات موسیقی
     
    س82. عزاداری میں آلات موسیقی کے استعمال کا کیا حکم ہے؟ مثلاً ارگن (موسیقی کا ایک آلہ جوپیانو سے شباہت رکھتا ہے) اور دف وغیرہ؟
    ج. آلات موسیقی کا استعمال عزاداری سید الشہداء کے مناسب نہیں ہے اور مناسب یہ ہے کہ عزاداری کو اسی طرح انجام دیا جائے جیسے قدیم زمانہ سے رائج ہے ۔
     
    س83. آیا خاتون کا مجالس عزا سے خطاب کرنا جائز ہے جبکہ اسے علم ہو کہ نامحرم اس کی آواز سن رہے ہیں؟
    ج. اگر مفسدے کا خوف ہو تو اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
     
    س84. کیا ائمہ معصومین علیہم السلام کی ولادت کے موقع پر مسجد سے فرح بخش موسیقی کے نشر کرنے میں کوئی شرعی اشکال ہے؟
    ج. واضح رہے کہ مسجد ایک خاص شرعی مقام رکھتی ہے ، پس اس میں موسیقی نشر کرنا اگر اس کی حرمت کے منافی ہو تو حرام ہے ، اگر چہ موسیقی غیر لہوی ہو۔
     
    س85. میری تحقیق ان طریقوں کے متعلق ہے جو درد کی تسکین کے لئے مغرب کی علمی محافل میں مورد توجہ ہیں جیسے موسیقی کے ذریعے علاج کرنا ، لمس کے ذریعے معالجہ، رقص کے ذریعے علاج ، دوا اور بجلی کے ذریعے علاج کرنااور اس سلسلے میں انکی تحقیقات نتیجہ خیزبھی ثابت ہوئی ہیں ۔ آیا شرعی طور پر ایسی تحقیقات کرنا جائز ہے؟
    ج. مذکورہ امور کے بارے میں تحقیقات کرنا اور بیماریوں کے علاج میں مذکورہ امور کی تاثیرکی مقدار کا تجربہ کرنا جائز ہے، بشرطیکہ شرعی طور پر حرام اعمال کے انجام دینے کا باعث نہ ہو۔
     
    س86. کیا موسیقی کا وہ آلہ جسے ستار کہتے ہیں بنانا جائز ہے اور کیا پیشے کے طور پر اس سے کسبِ معاش کیا جاسکتا ہے ، اس کی صنعت کو ترقی دینے اور اسے بجانے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سرمایہ کاری ومالی امداد کی جاسکتی ہے؟ اور اصل خالص موسیقی پھیلانے اور زندہ رکھنے کے لئے ایرانی روایتی موسیقی کی تعلیم دینا جائز ہے یا نہیں؟
    ج. قومی یا انقلابی ترانوں یا ہر حلال اور مفید چیزمیں موسیقی کے آلات کا استعمال جب تک محافل گناہ کے مناسب لہو تک نہ پہنچے بلا اشکال ہے اسی طرح اس کے لئے آلات کا بنانا اور مذکورہ ہدف کے لئے تعلیم و تعلم بھی بذاتِ خود اشکال نہیں رکھتے۔
     
    س87. بعض آرٹ کا لجزکے طلبا کے لئے اسپیشل دروس کے دوران انقلابی ترانوں اور نغموں کی کلاس میں شرکت لازمی ہے۔ جہاں وہ موسیقی کے آلات کی تعلیم لیتے ہیں اور مختصر طور پر موسیقی سے آشنا ہوتے ہیں اس درس کے پڑھنے کا اصلی آلہ اَرگن ہے۔ اس مضمون کی تعلیم کا کیا حکم ہے ؟جبکہ اس کی تعلیم لازمی ہے۔ مذکورہ آلہ کی خریدو فروخت اور اسکا استعمال ہمارے لئے کیا حکم رکھتا ہے؟ ان لڑکیوں کیلئے کیا حکم ہے جو مردوں کے سامنے پریکٹس کرتی ہیں؟
    ج. انقلابی ترانوں، دینی پروگراموں اور مفید ثقافتی و تربیتی سرگرمیوں میں موسیقی کے آلات سے استفادہ کرنے میں بذات خود کوئی حرج نہیں ہے ۔ مذکورہ اغراض کے لئے موسیقی کے آلات کی خرید و فروخت نیز انکا سیکھنا اور سکھانا جائز ہے اسی طرح خواتین حجاب اور اسلامی آداب و رسوم کی مراعات کرتے ہوئے کلاس میں شرکت کرسکتی ہیں ۔
     
    س88. جو آڈیوکیسٹ حرام چیزوں پر مشتمل ہے کیا اس کی کاپی کرنا اور اس پر اجرت لینا جائز ہے؟
    ج. جن کیسٹوں کا سننا حرام ہے ان کی کاپی کرنا اور اس پر اجرت لینا جائز نہیں ہے۔
     
  • غنا
700 /