ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

صوبہ البرز کے شہداء کی یادگاری کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات
صوبہ البرز کے شہداء کی یادگاری کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات
صوبہ البرز کے ۵۵۸۰ شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی عظیم کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کے موقع پر رہبرِ معظمِ انقلابِ اسلامی کے بیانات، آج رات اس اجلاس کے مقام کرج میں نشر کیے گئے۔ حضرت آیت‌الله خامنہ‌ای نے اس ملاقات میں موجودہ حالات میں ایک اہم ترین فریضہ یہ قرار دیا کہ دورانِ دفاعِ مقدس کی اہداف اور اقدار نوجوان نسل تک منتقل کی جائیں، اور فرمایا: "آج کے ہمارے نوجوان، اچھے نوجوان ہیں؛ اگرچہ ان کے اذہان تک مختلف مضامین اور مفاہیم منتقل کرنے کے لیے جدید اور وسیع سہولتیں موجود ہیں، اس کے باوجود وہ اپنی دینی شناخت کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔" اسی بنیاد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اقدار کو خلاقانہ انداز میں نوجوانوں تک منتقل کیا جانا چاہیے۔
سیدۂ کائنات حضرت فاطمہ زہراؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پر محفل جشن کا انعقاد
سیدۂ کائنات حضرت فاطمہ زہراؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پر محفل جشن کا انعقاد
ایرانِ اسلامی، سیدۂ کائنات حضرت فاطمہ زہراؑ کی بابرکت ولادت کے روز آج سراپا نور و مسرت اور جشن و شادمانی کا منظر پیش کر رہا تھا۔ اسی سعید موقع پر حسینیہ امام خمینیؒ میں، رہبرِ انقلابِ اسلامی کی معیت اور اہلِ بیتِ اطہارؑ کے ہزاروں جاں نثار عقیدت مندوں کی موجودگی میں، نہایت والہانہ جوش کے ساتھ ثنا خوانی و منقبت، قصیدہ و شاعری اور سیّدۃُ نساءِ عالمؑ کی مدح و ثنا پر مشتمل روح پرور محفل منعقد ہوئی۔
یوم کواتین کی مناسبت سے ہزاروں خواتین اور نوجوان لڑکیوں سے ملاقات
یوم کواتین کی مناسبت سے ہزاروں خواتین اور نوجوان لڑکیوں سے ملاقات
رہبرِ معظمِ انقلابِ اسلامی نے آج صبح ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ہزاروں خواتین اور نوجوان لڑکیوں سے ملاقات میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو تمام میدانوں میں ایک عرشی هستی قرار دیا جو اعلیٰ ترین صفات سے آراستہ تھیں، اور گھر اور معاشرے دونوں دائروں میں عورت کے مقام و حقوق کے بارے میں اسلام کے نقطۂ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے، مختلف پہلوؤں میں مردوں کے اپنی بیویوں اور عورتوں کے ساتھ برتاؤ کے واجبات اور ممنوعات کو تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا۔
یوم بسیج پر ایرانی قوم سے ٹیلی ویژن خطاب
یوم بسیج پر ایرانی قوم سے ٹیلی ویژن خطاب
حضرت آیت‌الله خامنہ‌ای، رہبرِ معظمِ انقلابِ اسلامی نے آج رات ایک ٹیلی وژن خطاب میں ملتِ عزیزِ ایران سے مخاطب ہوتے ہوئے، بسیج کو «ایک عظیم قومی سرمایہ، ہمہ گیر عوامی تحریک اور قومی طاقت میں اضافے کا عامل» قرار دیتے ہوئے، پے در پے آنے والی نسلوں میں اس کی مضبوط اور باوقار تقویت اور تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔ آپ نے امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کے کسی بھی مقصد کے حصول میں ناکامی کو ان کی قطعی اور حتمی شکست کی علامت قرار دیا، اور چند نصیحتیں بیان کرتے ہوئے عوام اور تمام سیاسی دھڑوں کو قومی اتحاد کے تحفظ اور تقویت کی دعوت دی۔
ہزاروں طلبہ و طالبات، جامعات کے طلبہ اور حالیہ جنگ کے شہداء کے گھرانوں سے ملاقات
ہزاروں طلبہ و طالبات، جامعات کے طلبہ اور حالیہ جنگ کے شہداء کے گھرانوں سے ملاقات
یومِ تیرہ آبان (۴ نومبر ۱۹۷۹)، جو «یومِ طلبہ اور عالمی استکبارِ کے مقابل قومیِ جدوجہد کے دن» کے عنوان سے جانا جاتا ہے، کے موقع پر حضرت آیت‌اللہ خامنہ‌ای، رہبرِ انقلابِ اسلامی نے آج صبح ہزاروں طلبہ و طالبات، جامعات کے طلبہ اور بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ کے شہداء کے بعض خاندانوں سے ملاقات میں، تیرہ آبان ۱۳۵۸ھ ش (۴ نومبر ۱۹۷۹ء) کو امریکی سفارت خانے—جو انقلابِ اسلامی کے خلاف سازشوں اور منصوبہ بندی کا مرکز تھا—کے تسخیر کی سالگرہ کے طور پر یاد کرتے ہوئے اسے «فخر و فتح کا دن» اور «امریکی استکباری حکومت کی حقیقی شناخت کے آشکار ہونے کا دن» قرار دیا۔
علامہ نائينی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات:
علامہ نائينی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات:
آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں علامہ نائینی کو نجف اشرف کے قدیم حوزہ علمیہ کو بلند علمی اور معنوی ستونوں میں سے ایک قرار دیا اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مہارت کے پہلو سے مرحوم نائینی کی نمایاں خصوصیت، اپنی علمی و فکری بنیادوں اور مضبوط اور بے شمار جدت عمل کی اساس پر علم اصول میں ایک نیا ڈھانچہ کھڑا کرنا ہے۔

انھوں نے نمایاں شاگردوں کی پرورش کو علامہ نائینی کی ایک اور خصوصیت شمار کیا اور کہا کہ ان کی ایک دوسری نمایاں خصوصیت، جو انھیں مراجع کے درمیان ایک غیر معمولی شخصیت میں تبدیل کرتی ہے، سیاسی سوچ کا حامل ہونا ہے جو ان کی گرانقدر کتاب "تنبیہ الامۃ" میں بخوبی سامنے آتی ہے تاہم اس کتاب پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی۔
کھیلوں اور عالمی سائنسی اولمپیاڈز کے تمغہ یافتہ نوجوانوں سے ملاقات
کھیلوں اور عالمی سائنسی اولمپیاڈز کے تمغہ یافتہ نوجوانوں سے ملاقات
حضرت آیت اللہ خامنہ ای، رہبرِ معظمِ انقلابِ اسلامی نے آج صبح مختلف کھیلوں کے شعبوں کے سینکڑوں چیمپئنز اور عالمی سائنسی اولمپیاڈز کے تمغہ یافتہ نوجوانوں سے ملاقات میں فرمایا کہ یہ فخر آفرین نوجوان قوم کی ترقی اور قومی طاقت کے مظہر و جلوہ ہیں۔ آپ نے زور دیتے ہوئے فرمایا: "آپ لوگوں نے ثابت کر دیا کہ ہمارے عزیز ایران کے امید پیدا کرنے والے نوجوان، جو ملت کے نمائندہ ہیں، اس صلاحیت کے حامل ہیں کہ وہ کامیابی کی چوٹیوں پر پہنچیں اور دنیا کے اذہان و نگاہوں کو ایران کی روشن فضا کی طرف متوجہ کریں۔"

رہبرِ معظمِ انقلاب نے امریکی صدر کی حالیہ دھونس، دھمکیوں اور بے بنیاد باتوں کے بارے میں فرمایا : "یہ شخص اپنے بے ہودہ طرزِ عمل اور جھوٹے بیانات کے ذریعے، جو اس نے خطّے، ایران اور ملتِ ایران کے بارے میں دیے، صہیونیوں کو حوصلہ دینے اور خود کو طاقتور ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اگر واقعی اس میں طاقت ہے تو جا کر ان لاکھوں لوگوں کو خاموش کرے جو امریکہ کی تمام ریاستوں میں اس کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔"
قوم سے تازہ ٹیلی ویژن خطاب
قوم سے تازہ ٹیلی ویژن خطاب
حضرت آیت اللہ خامنہ ای، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج رات اپنی ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی تقریر میں ملتِ ایران کے اتحاد اور یکجہتی کو دشمن کے سر پر فولادی وار قرار دیتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ غیرت مند ملتِ ایران نے کیوں دشمن کے دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے جھکنے اور یورینیم کی افزائش سے دستبردار ہونے سے انکار کیا ہے۔ آپ نے زور دے کر فرمایا: ایسے مذاکرات جن کا نتیجہ امریکا شروع ہی سے طے اور زبردستی کرے، نہ صرف بے فائدہ بلکہ نقصان دہ ہیں، کیونکہ یہ ظالم دشمن کو آئندہ اپنے مقاصد مسلط کرنے پر اُکساتے ہیں اور کسی نقصان کو ہم سے دور نہیں کرتے۔ ایسے مذاکرات کو کوئی باعزت قوم اور کوئی باشعور سیاست دان ہرگز قبول نہیں کرتا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قوم سے تیسرا خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قوم سے تیسرا خطاب
حضرت آیت‌الله خامنه‌ای، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج شام قوم سے اپنے تیسرے ٹیلی ویژن خطاب میں ملت ایران کی صہیونی حکومت پر فتح، مسلح افواج کی اس حکومت کو کاری ضربیں، نیز امریکہ پر غلبے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ان کی بے نتیجہ جوہری تنصیبات پر حملے کے جواب میں دی گئی زبردست جوابی کارروائی کو مبارکباد کے قابل قرار دیا۔ آپ نے تاکید کی کہ تیسری مبارکباد، ملت ایران کے شاندار اتحاد و یکجہتی کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قوم سے دوسرا خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قوم سے دوسرا خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے آج دوپہر ایک ٹیلی ویژن پیغام میں، دشمن صہیونی کی احمقانہ اور خبیثانہ جارحیت کے مقابلے میں ملت ایران کے متین، بہادر اور بروقت ردِ عمل کو سراہتے ہوئے، اسے ملت کے رشد و بلوغ، اور عقلانیت و معنویت کے استحکام کی علامت قرار دیا۔ آپ نے فرمایا: ملت ایران جس طرح مسلط کردہ جنگ کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوئی، اسی طرح مسلط کردہ صلح کے خلاف بھی مضبوطی سے کھڑی ہوگی، اور یہ قوم کبھی بھی کسی کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کرے گی۔
قوم سے اہم ٹیلی ویژن خطاب
قوم سے اہم ٹیلی ویژن خطاب
حضرت آیت‌الله خامنه‌ای، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج رات قوم سے اپنے ایک اہم ٹیلی ویژن خطاب میں فرمایا: خبیث اور پست صہیونی حکومت نے ایک بڑی اور سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے، جس کے نتائج اسے بدحالی اور تباہی کی طرف لے جائیں گے۔ عظیم ایرانی قوم یقین رکھے کہ مسلح افواج، اُن کی پشت پناہی کے ساتھ، پوری قوت سے اقدام کریں گی اور اس رژیم کو زبردست ضربات پہنچائیں گی۔ یہ رژیم اپنی اس ناپاک و خبیث حرکت سے ہرگز محفوظ نہیں نکل سکے گی۔
امام خمینیؒ کی مناسبت سے سالانہ تقریب سے خطاب
امام خمینیؒ کی مناسبت سے سالانہ تقریب سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح امام خمینیؒ کے حرمِ مطہر میں عوام کے عظیم اور پرجوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے دنیا پر مرتب ہونے والے نمایاں اثرات کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: امامِ راحل عظیم الشان نے ایمان سے سرچشمہ لینے والی دانائی اور دوراندیشی کے ساتھ، انقلاب اور ملک کی عزتمند اور طاقتور پیشرفت کے تسلسل کے بنیادی اصولوں کو "قومی خودمختاری" کے کلیدی مفہوم کے تحت متعین فرمایا، اور یہی اصول عزیز ایران کو ترقی، عوامی خوشحالی، پائیدار امن، بین الاقوامی مقام میں مزید بلندی، اور ایک تابناک مستقبل تک لے جائیں گے۔
شہید رئیسی اور ان کے ساتھ شہید ہونے والوں کی پہلی برسی پر خطاب
شہید رئیسی اور ان کے ساتھ شہید ہونے والوں کی پہلی برسی پر خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے آج صبح شہید رئیسی، دیگر شہدائے خدمت اور گذشتہ دہائیوں میں شہید ہونے والے بعض اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات میں، شہداء کی تعظیم اور ان کی ستائش کا مقصد غور و فکر اور سبق حاصل کرنا قرار دیا۔ انہوں نے شہید صدر جمہوریہ آیت‌الله رئیسی کی قلبی، زبانی اور عملی خصوصیات کا جائزہ لیتے ہوئے فرمایا: عزیز رئیسی ایک الٰہی حکومت کے ذمہ دار کی تمام خصوصیات کا مکمل مصداق تھے۔ انہوں نے تھکن سے بے نیاز ہو کر عوام، قوم کی عزت و آبرو اور وقار کے لیے بے لوث خدمت کی، اور ان کا یہی طرزِ عمل ہم تمام ذمہ داران، نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک عظیم درس ہے۔
روزِ معلم کی مناسبت سے ہزاروں اساتذہ اور تعلیمی کارکنان سے ملاقات
روزِ معلم کی مناسبت سے ہزاروں اساتذہ اور تعلیمی کارکنان سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح ہزاروں اساتذہ اور تعلیمی کارکنان سے ملاقات میں معلم کی صحیح تصویر کشی کو ضروری قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ معلم کو عوامی ذہنوں میں ایک پرکشش، باوقار، پُرنشاط اور محبوب شخصیت کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے، اور اس مقصد کے لیے میڈیا اور فنون لطیفہ کے شعبے میں سنجیدہ کام ہونا چاہیے۔ آپ نے بعض نظریات کو غلط قرار دیا جو تعلیم و تربیت کے بعض امور کو نجی یا غیر سرکاری شعبے کے سپرد کرنے پر مبنی ہیں، اور فرمایا کہ تعلیم و تربیت کا نیا ڈھانچہ اس طرح تشکیل پانا چاہیے کہ اس کا نتیجہ ایک ایسے نسل کی پرورش ہو جو علم و ایمان سے آراستہ، وطن‌دوست، محنتی اور مستقبل سے پرامید ہو۔
رضاکار شہداء کی قومی کانگریس کے منتظمین سے ملاقات
رضاکار شہداء کی قومی کانگریس کے منتظمین سے ملاقات
حضرت آیت‌اللہ خامنہ‌ای نے رضاکار شہداء کی قومی کانگریس کے منتظمین سے ملاقات میں رضاکاروں کو انسانی صفات اور انسان دوستی کا مظہر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ملتِ ایران کے اندر ایثار، فداکاری اور ہمدردی کا جو جذبہ موجود ہے، اسے زندہ اور جاری رکھنے کے لیے ثقافتی سطح پر سنجیدہ کام کی ضرورت ہے۔ آپ نے کہا کہ اس اعلیٰ انسانی روح کے مقابلے میں، صہیونی حکومت کی غزہ میں کی جانے والی درندگی اور مغرب کی طرف سے اس کی حمایت، ظلم کی بدترین مثال ہے، اور ان خونخواریوں اور باطل کے اس محاذ کے مقابلے میں کھڑا ہونا، صرف کسی خاص گروہ نہیں بلکہ پوری امت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ہفتۂ مزدور کے موقع پر ہزاروں محنت کشوں سے خطاب
ہفتۂ مزدور کے موقع پر ہزاروں محنت کشوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌اللّٰہ خامنہ‌ای نے آج صبح ہفتۂ مزدور کے موقع پر ہزاروں محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "پیداوار کے لیے سرمایہ کاری" کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے لازم ہے کہ معاشرہ محنت کشوں پر بھرپور توجہ دے، کیونکہ یہی طبقہ سب سے قیمتی سرمایہ اور معاشرے کی بقا و استحکام کا ایک بنیادی ستون ہے۔
حوزہ علمیہ قم کے ایک سو سالہ یوم تأسیس کے موقع پر بصیرت افروز پیغام
حوزہ علمیہ قم کے ایک سو سالہ یوم تأسیس کے موقع پر بصیرت افروز پیغام
حضرت آیت‌اللّٰہ خامنہ‌ای، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے "حوزہ علمیہ قم کے ایک سو سالہ یوم تأسیس" کے موقع پر منعقدہ اجتماع کے لیے اپنے پیغام میں، حوزہ علمیہ کے مختلف پہلوؤں اور خصوصیات کی تشریح کرتے ہوئے، ایک ایسا حوزہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو ترقی یافتہ، ممتاز، نوآور، ترقی پذیر، عصری ضروریات سے ہماہنگ، مہذّب، مجاہد، انقلابی روح کا حامل اور معاشرے کے نظم و نسق کے نظامات کی تشکیل کے لیے آمادہ ہو۔ آپ نے تاکید کی کہ حوزہ کی سب سے اہم ذمہ داری "بلاغ مبین" ہے، جس کی سب سے نمایاں مثال تمدن نوین اسلامی کے بنیادی اور ضمنی خطوط کی ترسیم، اس کی وضاحت، ترویج اور اس کی معاشرے میں ثقافت‌سازی ہے۔
حج کے منتظمین اور زائرین بیت اللہ الحرام کے نمائندہ گروہ سے ملاقات
حج کے منتظمین اور زائرین بیت اللہ الحرام کے نمائندہ گروہ سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح حج کے منتظمین اور زائرین بیت اللہ الحرام کے ایک گروہ سے ملاقات میں، پروردگار کی طرف سے فریضۂ حج کو مقرر کرنے کے مقصد کو "بشریت کے نظم و نسق کے لیے ایک مکمل اور رہنما نمونہ" قرار دیا اور فرمایا: اس فریضے کی ظاہری ساخت بالکل سیاسی اور اس کے اجزاء کا باطنی مضمون مکمل طور پر معنوی اور عبادتی ہے تاکہ تمام انسانیت کے مفادات حاصل ہوں۔ اور آج امت مسلمہ کا سب سے بڑا مفاد "اتحاد اور ہم افزائی" ہے تاکہ عالم اسلام کے مسائل حل ہوں۔ اگر یہ اتحاد ہوتا تو غزہ اور یمن جیسے سانحات رونما نہ ہوتے۔
تینوں شعبوں کے سربراہان کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقات
تینوں شعبوں کے سربراہان کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے سال کی پہلی ملاقات میں، جو اعلیٰ سطحی تینوں شعبوں کے سربراہان کے ساتھ منعقد ہوئی، "پیگیری" (پیروی و عمل درآمد) کو ملک کے اہداف کی تکمیل کی گمشدہ کڑی قرار دیا اور سال کے شعار کی عملی تکمیل کو تینوں شعبوں کا مشترکہ ایجنڈا قرار دیا۔ آپ نے اس بات پر بھی تاکید فرمائی کہ عمان میں جاری مذاکرات کے نتائج کے بارے میں حد سے زیادہ خوش‌بینی یا بدبینی سے پرہیز کیا جائے اور فرمایا: ملک کی سرگرمیوں کا عمل تمام شعبوں میں اہداف کے حصول کے لیے مزید تیز رفتاری سے جاری رہنا چاہیے اور کسی بھی چیز کو مذاکرات کے نتائج سے مشروط نہیں کیا جانا چاہیے۔

منتخب عناوین