ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بجنورد کے شہداء کے مزار پر حاضری :

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بجنورد کے شہداء کے مزار پر حاضری اور امامزدہ سید عباس ابن موسی(ع) کی زیارت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (منگل ) کی رات  بجنورد کے شہداء کے مزار حاضر ہوکر ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائي۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےشہید رجبعلی محمد زادہ  کی قبر پر بھی حاضر ہوکر فاتحہ پڑھی ( جو شہداء وحدت میں شامل ہیں )  ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امامزدہ سید عباس ابن موسی(ع) کے مقبرہ کی بھی زیارت کی۔

700 /