رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شمالی خراسان کا آٹھ روزہ دورہ اختتام پذير ہونے کے بعد دفتر معظم لہ نے ایک بیانیہ میں شمالی خراسان کے مؤمن ، بہادر اور غیور عوام کا تہہ دل سےشکریہ ادا کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے بیانیہ کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دیار اترک، معرفتوں کی گنجینہ سرزمین، غیور مرزبانوں کے شہید پرور خطہ نے اپنے محبوب رہبر کے استقبال میں بے نظیر اتحاد کا مظاہرہ کیا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے استقبال میں باب الرضا (ع) نےاپنی آغوش پھیلادی اور صوبے کی ترک، فارس، کرد، ترکمن اور تات قوموں نے رہبری و قوم کے درمیان والہانہ انس و محبت کے تاریخی اور یادگار جلوے خلق کئے۔
شمالی خراسان صوبے کے عوام نے ایرانی قوم کی نمائندگی میں بہترین جوش و خروش ، احساسات و جذبات ، اور عظیم موجودگی کے ذریعہ ایک طرف قومی اتحاد و یکجہتی ، امید و نشاط اور قوت کا شاندار مظاہرہ کیا اور اسے اچھے انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا اور دوسری طرف دشمنوں کے شوم منصوبوں اور سازشوں کو بھی ایک بار پھر نقش بر آب بنادیا جو اقتصادی دباؤ و دھمکیوں کے ذریعہ ایرانی قوم میں مایوسی، ناامیدی پھیلانے اور ملک کی پیشرفت و ترقی کو روکنے کے سلسلے میں اختلاف و تفرقہ ڈالنے اور سیاسی امن و ثبات کو ختم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
اس پربرکت سفر میں ایک بار پھر واضح ہوگیا کہ نئے اسلامی تمدن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ملک کی ہمہ گیر پیشرفت و ترقی کے اعلی اہداف تک پہنچنے کا راستہ معنویت، اللہ تعالی کی بندگي، پختہ عزم و ارادہ ، دانشوری اور استقامت سے ہو کر گزرتا ہے نیز ہدف پر ایمان و اعتقاد، اندرونی توانائیوں اور وسائل پر تکیہ اور تقلیدی رجحان سے پرہیز موجودہ تاریخی پیچ و خم سے عبور کرنے کی طلائی رمز ہے۔
اس سفر میں مختلف ملاقاتوں میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکیمانہ بیانات، ملک کی ترقی کی عظیم چوٹیوں تک پہنچنے اور اسی طرح شمالی خراسان صوبے کی مشکلات کو حل کرنے کےسلسلے میں قوم کے ہر فرد، روشنفکروں، ممتاز و ماہر شخصیات اور حکام کے لئے فکر و عمل کے میدان میں اہم ابواب اور راہنما سرفصلیں ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ اس سفر میں منظور شدہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور اس خطے کی بنیادی پیشرفت و ترقی نیز اس خطے کے غیور و بہادر عوام کے عظيم مقام کے پیش نظر حکومت اہم اور ٹھوس اقدام عمل میں لائے گي۔
دفتر مقام معظم رہبری اللہ تعالی کے بے پایاں شکر و سپاس کے ساتھ ، شمالی خراسان صوبے کے بہادر و غیور عوام کے مختلف طبقات، شیعہ و سنی آئمہ جمعہ، علماء و فضلاء، شہداء و جانبازوں کے اہلخانہ، اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ، پر جوش جوانوں، مدارس و یونیورسٹیوں کے طلباء ، سپاہ ، فوج، بسیج ، پولیس، خبرگان کونسل میں صوبے کے نمائندے ، صوبے کے گورنر اور تمام مقامی حکام کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔
دفتر مقام معظم رہبری
27مہر ماہ 1391