ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا بس حادثے میں بعض طالبات کے جاں بحق ہونے پر تعزیتی پیغام:

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بس حادثے میں بعض طالبات کے جاں بحق ہونے پر تعزیت پیش کی ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ضلع بروجن کی بعض طالبات کے بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی  ہونے پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کےپیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انالله و اناالیه راجعون

دردناک حادثے کی خبر سن کر مجھے سخت دکھ ، درداور رنج ہوا ،

 جس میں وطن عزیز کی 20 سے زائد طالبات جاں بحق اور کچھ زخمی ہوگئی ۔اس غم کی سنگینی کو اللہ تعالی کی  روح ، بشارت اور مدد کےعلاوہ  کوئی چیز کم نہیں کرسکتی ، اور اس عظیم مصیبت پر صبر و تحمل،  ماں باپ اور رشتہ داروں  کے داغدار دلوں پر باران رحمت کا موجب بنے گاجواپنے عزیزوں کے سوگ میں بیٹھے ہیں۔

میں اپنے محزون و مغموم دل کے ساتھ  ، تمام طالبات کے والدین ،رشتہ داروں ، ساتھیوں اور اساتذہ کو  بہترین اور مخلصانہ تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے چاہتا ہوں کہ وہ بہترین صبر و سکون اور صابرین کی جزا و پاداش انھیں نصیب فرمائے اور ان عزیزوں کو شہداء کے ساتھ محشور فرمائے اور تمام زخمیوں کو جلد از جلد شفا  ، صحت اور سلامتی مرحمت فرمائے ۔

سید علی خامنہ ای

30 مہر ماہ 1391

700 /